24/05/2026
With My BANNU – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
This is training intitute to provide pre-service and on job training to officers of islamabad police
24/05/2026
With My BANNU – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
24/05/2026
With Javaid Butt – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
19/05/2026
ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کا ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی،ضلع بھر کے ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کے ساتھ اہم اجلاس
ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کی زیر صدارت ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی، ضلع بھر کے ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، دہشتگردی کے واقعات، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں، منشیات کے خاتمے اور پولیس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی کارکردگی، جاری سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز، انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیوں، اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں، ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم اور عوامی شکایات کے ازالے سے متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے تمام افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر فوری ردعمل یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جبکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اجلاس میں منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر اور سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ ڈی آئی جی بنوں ریجن نے افسران کو ہدایت کی کہ پولیس اور عوام کے درمیان روابط مزید مضبوط بنائے جائیں، عوام کے ساتھ دوستانہ اور مثبت رویہ اپنایا جائے اور تھانوں میں آنے والے سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید بحال ہو سکے۔