10/02/2026
Nishtar Hockey Club Champions
3rd Chief of Army Staff Inter Club National Hockey Championship Islamabad 2026
Victory against Rising Stars Hockey Club
all hockey lovers are invited on this page
10/02/2026
Nishtar Hockey Club Champions
3rd Chief of Army Staff Inter Club National Hockey Championship Islamabad 2026
Victory against Rising Stars Hockey Club
09/02/2026
Nishtar HC (1 - 0) Risings Stars HC
Final Match
تاریخ: 09 فروری 2026
اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) — نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے گئے 3rd چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 2026 کے فائنل میچ نے شائقینِ ہاکی کو ایک یادگار اور سنسنی خیز مقابلہ فراہم کیا، جہاں نشتر ہاکی کلب اور رائزنگ اسٹار ہاکی کلب کے درمیان اعلیٰ معیار کا کھیل دیکھنے کو ملا۔ دونوں ٹیموں نے دفاع اور حملے میں شاندار مہارت، تکنیکی مہارت اور پیشہ ورانہ نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا اور انتہائی سنجیدہ مقابلے کے بعد نشتر ہاکی کلب نے فیصلہ کن گول کر کے 1–0 سے فتح حاصل کی اور چیمپئن شپ ٹرافی اپنے نام کی۔ فائنل میچ کے دوران ملکی و غیر ملکی معزز مہمانانِ خصوصی بھی موجود تھے جن میں مسٹر ایڈورڈ پریڈا (ڈپٹی ہیڈ آف مشن، رومانیہ ایمبیسی)، مسٹر کمال احمد (ہائی کمشنر برونائی)، داتو اظہر مظلان (سفیرِ ملائیشیا)، سید نوید الرحمان (ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، پاکستان سپورٹس بورڈ)، معروف اسپورٹس ایڈیٹر و صحافی انصار محمود بھٹی، شہزاد علی خان (وائس چانسلر، ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد) اور رانا اکرم (وائس پریزیڈنٹ، فیڈریشن آف ریئلٹرز پاکستان) شامل تھے، جنہیں ان کی شرکت اور کھیلوں کے فروغ میں خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں، جبکہ فاتح نشتر ہاکی کلب کو چیمپئن شپ ٹرافی دی گئی اور رنر اپ رائزنگ اسٹار ہاکی کلب کے کھلاڑیوں کی بھی کارکردگی کو شاندار تسلیم کیا گیا۔
اختتامی تقریب میں ٹورنامنٹ کے انتظامی اور تکنیکی عملے کی خدمات کو بھی سراہا گیا اور انہیں شیلڈز سے نوازا گیا جن میں محمد یونس منہاس (ٹورنامنٹ ڈائریکٹر)، احسان نیازی (اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر)، سید ضیاء اللہ شاہ (ارگنائزنگ سیکرٹری)، محمد اعجاز (امپائر منیجر)، آج کے میچ کے امپائر رانا رضوان اور محبوب جاوید، ریزرو امپائر محمد نسیم، اور ٹیکنیکل افیشلز سید زین العابدین، راجہ لطیف، محمد محسن، حسن شاہ اور وسیم بیگ شامل تھے تاکہ ان کی محنت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف کیا جا سکے۔
میڈیا سے خصوصی گفتگو میں شہزاد علی خان نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور جسمانی و ذہنی تربیت کے فروغ کے لیے انتہائی اہم ہے اور ایسے قومی سطح کے ٹورنامنٹس نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور پاکستان ہاکی کے معیار کو بلند کرنے میں سنگِ میل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ میچ کے دوران اور اختتامی تقریب میں مہمانانِ خصوصی، کھلاڑیوں اور افیشلز کی حوصلہ افزائی کی گئی، ٹورنامنٹ کی شفافیت اور منظم انعقاد کو سراہا گیا، اور امید ظاہر کی گئی کہ اس طرح کے قومی ایونٹس پاکستان ہاکی کے فروغ، نئے ٹیلنٹ کی دریافت اور کھیلوں کے معیار کو بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔
Final Match Results
Date: 09 February 2026
Islamabad (Sports Desk) — The final of the 3rd Chief of Army Staff Inter Club National Hockey Championship 2026 held at Naseer Bundha Hockey Stadium, Islamabad, delivered a spectacular and thrilling contest for hockey enthusiasts, featuring Nishtar Hockey Club and Rising Star Hockey Club. Both teams demonstrated exceptional skill, strategic play, and professional discipline throughout the match. In a closely contested game, Nishtar Hockey Club scored the decisive goal to secure a 1–0 victory, claiming the championship trophy.
The final was attended by esteemed national and international dignitaries, including Mr. Eduard Preda (Deputy Head of Mission, Embassy of Romania), Mr. Kamal Ahmad (High Commissioner of Brunei), Dato Azhar Mazlan (Ambassador of Malaysia), Syed Naveed ur Rehman (Deputy Director General, Pakistan Sports Board), senior sports editor and journalist Ansar Mahmood Bhatti, Shahzad Ali Khan (Vice Chancellor, Health Services Academy Islamabad), and Rana Akram (Vice President, Federation of Realtors Pakistan). All guests were presented with commemorative shields in recognition of their presence and contributions to the promotion of sports.
Additionally, the tournament’s administrative and technical officials were honored for their outstanding performance and professionalism. Those recognized included Muhammad Younis Minhas (Tournament Director), Ehsan Niazi (Assistant Tournament Director), Syed Zia Ullah Shah (Organizing Secretary), Muhammad Ijaz (Umpire Manager), match umpires Rana Rizwan and Mehboob Javed, reserve umpire Muhammad Naseem, and technical officials Syed Zain ul Abidin, Raja Latif, Muhammad Mohsin, Hasan Shah, and Wasim Baig, all of whom received shields for their dedicated efforts and contribution to the successful and transparent conduct of the championship.
In a media interaction, Shahzad Ali Khan highlighted the importance of hockey in instilling discipline, teamwork, and physical and mental development among youth. He emphasized that national-level tournaments like this serve as a vital platform for discovering new talent and enhancing the standard of hockey in Pakistan. The event concluded with recognition of the players, officials, and dignitaries, with organizers expressing hope that such national-level competitions will continue to play a pivotal role in promoting hockey, nurturing emerging talent, and elevating the overall standards of the sport in the country.
Day:04 Semifinals
مورخہ: 08-02-2026
اسلام آباد: نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں جاری تیسری چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جہاں آج سیمی فائنل مرحلے کے تحت دو انتہائی اہم اور فیصلہ کن میچز کھیلے گئے۔ ان میچز میں شائقین ہاکی کو اعلیٰ معیار، منظم ٹیم ورک اور جارحانہ حکمت عملی دیکھنے کو ملی، جس سے ٹورنامنٹ کی مجموعی سطح اور مقابلہ جاتی معیار مزید نمایاں ہوا۔
پہلے سیمی فائنل میں رائزنگ اسٹارز ہاکی کلب نے شاندار اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کُری ہاکی کلب کے خلاف ابتدا ہی سے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ رائزنگ اسٹارز ہاکی کلب نے بہترین پاسنگ، تیز رفتاری اور مؤثر حملوں کے ذریعے چھ خوبصورت گول اسکور کیے، جبکہ کُری ہاکی کلب دو گول کرنے میں کامیاب رہا، یوں یہ میچ 6-2 کے واضح اسکور سے رائزنگ اسٹارز ہاکی کلب کے نام رہا اور اس نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اس پہلے سیمی فائنل میں امپائرنگ کے فرائض رانا رضوان اور محمد نسیم نے نہایت پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیے۔
دوسرے سیمی فائنل میں نشتر ہاکی کلب نے بھی شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے سیٹلائٹ ہاکی کلب کے خلاف مکمل غلبہ قائم رکھا۔ نشتر ہاکی کلب نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور میچ کے اختتام تک کنٹرول برقرار رکھتے ہوئے چار گول اسکور کیے، جبکہ سیٹلائٹ ہاکی کلب کوئی گول اسکور نہ کر سکا، یوں یہ میچ 4-0 سے نشتر ہاکی کلب کے نام رہا اور اس نے فائنل میں جگہ بنا لی۔ اس سیمی فائنل میں امپائرنگ کے فرائض محبوب جاوید اور محسن علی نے سرانجام دیے۔ جبکہ اعجاز حسین نے امپائر مینجر کے فرائض سرانجام دیے، اور احسان نیازی نے اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض انجام دیے۔
دونوں سیمی فائنلز کے تکنیکی پہلوؤں کی نگرانی ٹیکنیکل آفیشلز سید زین العابدین اور راجہ لطیف نے کی، جن کی موجودگی نے میچز میں شفافیت، نظم و ضبط اور قوانین کے درست نفاذ کو یقینی بنایا۔ ٹورنامنٹ کے مجموعی انتظامی امور کی نگرانی حسبِ روایت ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد یونس منہاس اور آرگنائزنگ سیکرٹری سید ضیاء اللہ شاہ کی زیرِ قیادت خوش اسلوبی سے جاری ہے۔
سیمی فائنل مرحلے کے اختتام کے بعد اب شائقین ہاکی کی نظریں فائنل مقابلے پر مرکوز ہو چکی ہیں، جہاں رائزنگ اسٹارز ہاکی کلب اور نشتر ہاکی کلب چیمپئن شپ ٹائٹل کے لیے آمنے سامنے ہوں گے۔ فائنل مقابلہ آج 03:00 بجے شام نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ شائقین اور ماہرین ہاکی کو امید ہے کہ فائنل نہ صرف سنسنی خیز ہوگا بلکہ قومی سطح پر ہاکی کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
پریس ریلیز:
اسلام آباد: آج مورخہ 07-02-2026 نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں جاری تیسری چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے تیسرے روز کوارٹر فائنل راؤنڈ کے تحت چار اہم میچز کھیلے گئے، جن میں شائقین کو سنسنی خیز مقابلوں کے ساتھ ساتھ اہم انتظامی فیصلے بھی دیکھنے کو ملے؛ میچ نمبر 5 میں اسلام آباد ٹائیگر ہاکی کلب کی ٹیم مقررہ وقت تک گراؤنڈ میں حاضر نہ ہو سکی جس پر ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق رائزنگ اسٹار ہاکی کلب کو واک اوور دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی قرار دیا گیا، اسی طرح میچ نمبر 6 میں حفیظ ہاکی کلب کی عدم حاضری کے باعث کُری ہاکی کلب کو واک اوور ملا اور وہ بھی سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ گیا،حفیظ ہاکی کلب کے صدر محمد حفیظ کے ماموں زاد بھائی کی رضائے الہی سے وفات کی وجہ سے حفیظ ہاکی کلب گراؤنڈ نہ آ سکا۔ جبکہ میچ نمبر 7 میں سیٹلائٹ ہاکی کلب اور مارگلہ ہاکی کلب کے درمیان سخت اور اعصاب شکن مقابلہ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا، پنالٹی شوٹ آؤٹ پر دونوں ٹیموں نے تین تین گول اسکور کیے تاہم سڈن ڈیتھ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں سیٹلائٹ ہاکی کلب نے دو کے مقابلے میں ایک گول اسکور کر کے مجموعی طور پر 5-4 سے کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، دن کے آخری میچ نمبر 8 میں نشتر ہاکی کلب نے شاندار دفاعی اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے العباس ہاکی کلب کو 3-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا؛ ان میچز کی امپائرنگ کے فرائض رانا رضوان، اعجاز حسین اور محبوب جاوید نے انجام دیے جبکہ وسیم بیگ ریزرو امپائر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے، ٹیکنیکل آفیشلز میں سید زین العابدین اور راجہ لطیف شامل تھے، جبکہ ٹورنامنٹ کے انتظامی امور کی نگرانی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد یونس منہاس اور آرگنائزنگ سیکرٹری سید ضیاء اللہ شاہ کر رہے ہیں، 08 فروری 2026 کو پہلا سیمی فائنل رائزنگ اسٹار ہاکی کلب بمقابلہ کُری ہاکی کلب جبکہ دوسرا سیمی فائنل سیٹلائٹ ہاکی کلب بمقابلہ نشتر ہاکی کلب کے درمیان سیمی فائنل مقابلے کھیلے جائیں گے، جبکہ شائقین ہاکی کو آئندہ مرحلے میں مزید سخت اور اعلیٰ معیار کے مقابلوں کی توقع ہے
07/02/2026
Day 03
*اسلام آباد ٹائیگر کی عدم شرکت، رائزنگ اسٹار ہاکی کلب کو واک اوور دے دیا گیا*
اسلام آباد:
*تیسری چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ* کے تحت رائزنگ اسٹار ہاکی کلب اور اسلام آباد ٹائیگر ہاکی کلب کے درمیان شیڈول میچ نہ کھیلا جا سکا، جس کے نتیجے میں رائزنگ اسٹار ہاکی کلب کو واک اوور دے دیا گیا۔
یہ میچ میچ نمبر 5 کے طور پر 07 فروری 2026 کو صبح 11:00 بجے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلا جانا تھا، تاہم اسلام آباد ٹائیگر ہاکی کلب کی ٹیم مقررہ وقت تک گراؤنڈ میں حاضر نہ ہو سکی۔ ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق امپائرز اور آرگنائزنگ کمیٹی نے صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد رائزنگ اسٹار ہاکی کلب کے حق میں واک اوور دینے کا فیصلہ سنایا۔
یہ قومی سطح کی چیمپئن شپ اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام منعقد کی جا رہی ہے، جس کی انتظامی نگرانی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر یونس منہاس کر رہے ہیں، جبکہ اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر احسان اللہ نیازی، ٹورنامنٹ سیکرٹری سید ضیاء اللہ شاہ اور امپائر منیجر اعجاز حسین ٹورنامنٹ امور سرانجام دے رہے ہیں۔
میچ کی نگرانی اور فیصلوں میں شامل امپائرز میں محبوب جاوید، رانا رضوان، محسن، حسن شاہ، ساجد، راجہ لطیف، سید زین العابدین، وسیم، فائق، قاسم اور حسن گیلانی شامل تھے، جن کی رپورٹ کی بنیاد پر واک اوور کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔
واک اوور کے نتیجے میں رائزنگ اسٹار ہاکی کلب سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔شائقین ہاکی کی جانب سے ٹورنامنٹ کے آئندہ میچز میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔
یہ چیمپئن شپ ملک میں ہاکی کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کو قومی سطح پر مواقع فراہم کرنے اور انٹر کلب ہاکی کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے مقصد سے منعقد کی جا رہی ہے۔
06/02/2026
اسلام آباد (اسپورٹس نیوز): 3rd چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے دوسرے روز نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، جس میں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا اور شائقین نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ میچ نمبر 3 میں اَریز ہاکی کلب کے کھلاڑی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پورٹل کے مطابق رجسٹرڈ نہ ہونے کی وجہ سے میچ نہیں کھیل سکے، جبکہ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے اَریز ہاکی کلب کے کوچ راجہ قدیر کو بارہا ہدایت دی گئی کہ وہ اصل رجسٹرڈ کھلاڑی میدان میں لائیں، تاہم مقررہ وقت تک کھلاڑی پیش نہ کیے گئے، جس کے نتیجے میں حفیظ ہاکی کلب کو واک اوور دے دیا گیا۔ میچ نمبر 4 میں کُری ہاکی کلب اور قدیر ہاکی کلب کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں کُری ہاکی کلب نے قدیر ہاکی کلب کو 2 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دی، اور میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے بھرپور کھیل پیش کیا، تاہم کُری ہاکی کلب نے مضبوط حکمت عملی اور بہترین ٹیم ورک کی بدولت فتح حاصل کی۔ میچز کی نگرانی امپائرز رانا رضوان اور محمد نسیم نے کی، جبکہ محبوب جاوید ریزرو امپائر کے طور پر موجود رہے، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر یونس منہاس نے مجموعی انتظامات اور شیڈول کی پابندی کو یقینی بنایا، آرگنائزنگ سیکرٹری سید ضیا اللہ شاہ نے ٹیم رجسٹریشن اور آفیشلز کے رابطے کو منظم کیا، اور ٹیکنیکل آفیشلز سید زین العابدین، وسیم بیگ اور راجہ لطیف نے گول، سٹیٹسٹکس اور قوانین کے مطابق کھیل کے تسلسل کو یقینی بنایا، جس کے باعث ٹورنامنٹ کے میچز شفاف اور پیشہ ورانہ انداز میں انعقاد پانے میں کامیاب ہوئے، اور شائقین و ہاکی کے ماہرین نے دوسرے روز کے مقابلوں کو سراہا اور آئندہ سنسنی خیز مقابلوں کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
Day: 02
06/02/2026
Day: 03
Matches on Saturday Dated: 07-02-2026
06/02/2026
اسلام آباد: نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں جاری تیسری چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے پہلے روز دو انتہائی سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلے کھیلے گئے، جنہوں نے شائقین کو آخری لمحے تک جوڑے رکھا۔
ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں مڈاس ہاکی کلب اور سیٹلائٹ ہاکی کلب آمنے سامنے آئے۔ مقابلہ پورے وقت برابر رہا تاہم میچ کے آخری منٹ میں سیٹلائٹ ہاکی کلب نے شاندار گول اسکور کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔
دوسرا میچ مارگلہ ہاکی کلب اور کیپیٹل ہاکی کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ کے تیسرے کوارٹر میں مارگلہ ہاکی کلب نے پلنٹی کارنر پر اہم گول اسکور کیا جبکہ چوتھے کوارٹر میں مزید گول کر کے فتح کو یقینی بنا لیا۔
ٹورنامنٹ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر یونس منہاس ہیں جو مجموعی انتظامات اور نگرانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر احسان اللہ نیازی انتظامی امور میں معاونت کر رہے ہیں۔
ٹورنامنٹ کے سیکرٹری سید ضیاء اللہ شاہ ہیں جو شیڈول، کوآرڈینیشن اور آفیشل امور دیکھ رہے ہیں، جبکہ امپائر مینیجر اعجاز حسین امپائرنگ کے تمام انتظامات کے نگران ہیں۔
میچز کے دوران فرائض انجام دینے والے امپائرز میں
محبوب جاوید، رانا رضوان، محسن، حسن شاہ اور ساجد شامل تھے جنہوں نے مقابلوں کو غیر جانبداری اور قواعد کے مطابق کنٹرول کیا۔
ٹیکنیکل اور ٹورنامنٹ آفیشلز میں
راجہ لطیف، سید زین العابدین، وسیم، فائق، قاسم اور حسن گیلانی شامل تھے جنہوں نے میچز کے تکنیکی امور، اسکورنگ اور انتظامی معاملات خوش اسلوبی سے انجام دیے۔
ٹورنامنٹ میں نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے قائم ڈسپلن کمیٹی میں
قاضی عطا الرحمٰن، محبوب جاوید، سید ضیاء اللہ شاہ اور یونس منہاس شامل ہیں جو قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔
میچز کے دوران شائقین کی بڑی تعداد نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں موجود رہی اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ ٹورنامنٹ کے آئندہ میچز میں مزید دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔
Day: 01
President Rana Muhammad Akram of Satellite Hockey Club visited the IHA Camp at Naseer Bunda Hockey Stadium, Islamabad. The visit was marked by great enthusiasm as all players of the IHA Camp extended a warm and heartfelt welcome to the honourable Chief Guest.
The presence of esteemed hockey leadership motivated young players and strengthened the spirit of unity and development in Pakistan hockey. Such interactions play a vital role in nurturing talent and promoting the game at the grassroots level.
Participating Clubs:
• Capital Hockey Club
• Satellite Hockey Club
• Al Abbas Hockey Club
• Nishtar Hockey Club
• Midas Hockey Club
• Margalla Hockey Club
• Capital Star Hockey Club
Together, we continue to work for the growth, discipline, and future of hockey 🇵🇰🏑
31/01/2026
📸 A United Front for Hockey 🏑
President Rana Muhammad Akram with club officials and players at Naseer Bunda Hockey Stadium, Islamabad, sharing a moment of unity, passion, and commitment to the future of hockey.