JJ News tv

JJ News tv

Share

This breakthrough promises to revolutionize healthcare, offering hope to millions awa

"Breaking news on JJ News TV: Scientists have made a groundbreaking discovery in the field of bio-engineerin, unveiling a revolutionary technique for organ regeneration.

01/08/2026

اگر یہ روش آپ نے جاری رکھی تو کشمیر میں آنے والے وقتوں میں مزید خون خرابہ سے اور کچھ نہیں ہو گا کشمیر میں ایک دوسرے کا عزت و احترام ہی ہماری پہچان تھی اگر دو بھائی ہیں تو دونوں الگ سیاسی جماعتوں سے تعلق تھا لیکن عزت و احترام کا کا جو ستون تھا کبھی نہیں ٹوٹا میں سمجھتا ہوں یہ پیج کسی کشمیری کا نہیں ہو سکتا بلکہ اس کے پیچھے ایک بہت بڑی لابی ہے جو بھائیوں کو ایک دوسرے کے سامنے قتل و غارت کیلئے کھڑا کر رہی ہیں ہم کشمیری کبھی بھی اس طرح کے نہیں ہو سکتے ہر بندے کا ایک اپنا کردار ہے آج اس پیج سے اور کئی بندوں کی تصویریں شئیر کی گئی ہیں ایکشن کمیٹی آپ اور میرے بنیادی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ہمارے بہت سے بچے شہید ہو چکے ہیں ابھی بھی ہم اپنے حقوق کیلئے میدان میں ہیں یہ ضروری نہیں کہ ہر آدمی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہو ہم نے اپنے مخالفین کو بھی ساتھ لے کر چلنا ہے اس طرح کے گمنام پیج بنا کر بھائیوں کے درمیان نفرتوں کو جنم دینا والا کبھی ہمارا ہمدرد نہیں ہو سکتا وہ چاہتا ہے کہ کشمیر میں بھائی بھائی کا گلہ کاٹے اس لیے تمام کشمیری سے گزارش ہے کہ اس پیج کی خبر کور کمیٹی کے اکابرین کو دیں یہ کوئی بہت بڑا ایجنٹ ہے جو اپنے بھائیوں کو ایک دوسرے کے آگے کھڑا کر کے نفرتوں کو جنم دے رہا ہے کشمیر کا ہر فرد اس وقت زخمی ہے ہر بندہ ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہے ہماری مائیں ہماری تحریک کے ساتھ ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں جو ہمارے ساتھ نہیں ہے وہ ہمارا دشمن ہے ہر بندے کا اپنی سوچ اور نظریہ ہے

31/07/2026

سوشل میڈیا میں کشمیر کے پرامن مذاکرات کیلئے آواز اٹھائیں تاکہ کشمیر کے اندر حالات زندگی معمول پر آئیں اور مذاکرات سے مسائل حل کیے جائیں سوشل میڈیا کی طاقت بننے اور ہر فرد پرامن مذاکرات کیلئے اپنا کردار ادا کرے
#

30/07/2026

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں 30جولائی کو منظور قرار داد

یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ جان، جسمانی نقصان یا املاک کے نقصان سے متعلق تمام واقعات کا غیر جانبدارانہ، شفاف اور قانونی طریقۂ کار کے تحت جائزہ لیا جائے؛ حقائق کو کسی پیشگی نتیجے کے بغیر سامنے لایا جائے اور متاثرہ افراد کو قانون اور ریاستی پالیسی کے مطابق مناسب انسانی ہمدردی پر مبنی معاونت فراہم کی جائے، بغیر اس کے کہ قانونی ذمہ داری کے بارے میں پیشگی فیصلہ تصور کیا جائے۔

حالیہ بحران کے حوالے سے جائزہ تجویز کردہ **ٹروتھ کمیشن** کے ذریعے اس وقت لیا جائے گا جب اس کے قیام کے لیے درکار تقاضے پورے کر لیے جائیں۔

یہ ایوان اصولی طور پر ایک آزاد، غیر جانبدار اور مناسب اختیارات سے لیس ٹروتھ کمیشن کے قیام کی حمایت کرتا ہے، جو موجودہ بحران کے پُرامن اور دیرپا حل کے لیے ایک ادارہ جاتی طریقۂ کار ہو۔ یہ ایوان وفاقی حکومت اور احتجاج کی نمائندہ قیادت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ کمیشن کے قیام، اس کی آزادانہ تشکیل، دائرۂ کار، قواعد و ضوابط (Terms of Reference)، اختیارات اور طریقۂ کار کی تحریری طور پر مشترکہ توثیق کریں۔ اس توثیق اور باہمی اتفاق کے بعد، حکومتِ آزاد جموں و کشمیر قابلِ اطلاق قانون کے تحت بلا تاخیر کمیشن قائم کرے گی۔

حکومت عوامی تحفظ اور ضروری سکیورٹی انتظامات کے مطابق سڑکوں کی بحالی، ہنگامی اور طبی رسائی، ضروری اشیائے ضروریہ کی فراہمی، مواصلات، موبائل اور انٹرنیٹ سروسز، اور معمول کی شہری و معاشی سرگرمیوں کی بلا تاخیر بحالی کو یقینی بنائے گی۔ جب تک ٹروتھ کمیشن اپنی رپورٹ اور نتائج مکمل نہیں کرتا، احتجاج کرنے والی جماعتیں اس بات کا عہد کریں گی کہ وہ دوبارہ احتجاج شروع نہیں کریں گی اور نہ ہی کسی بھی طریقے سے امن کو متاثر کریں گی۔ حکومتِ آزاد جموں و کشمیر اور حکومتِ پاکستان بھی اس بات کا عہد کریں گی کہ اس انکوائری کے مکمل ہونے تک مزید کسی کارروائی کو مؤخر رکھیں گی۔ تاہم اس شق کی کوئی بات ایسی نہیں سمجھی جائے گی جو جان یا عوامی تحفظ کو لاحق کسی مخصوص اور فوری خطرے کے خلاف قانونی کارروائی سے مانع ہو۔

کسی بھی پیشگی نتیجے کے بغیر، کمیشن حالیہ واقعات کے اسباب اور ترتیب کا تعین کرے گا اور تمام اموات، زخمی ہونے کے واقعات، املاک کے نقصانات، تشدد یا اسلحہ کے استعمال سے متعلق الزامات کا جائزہ لے گا۔ ہر متاثرہ خاندان

15/07/2026

میسی سے ایک گول روکنا مشکل ہے انگلینڈ کو ایک اور گول کی بھر پور کوشش کرنی ہو گی

15/07/2026

15/07/2026

#

14/07/2026

ریاست اپنی رٹ قائم کرے گی یہ بات ثابت ہو گئی ریاست کے آگے ضد ہے اور ضد شیطان نے بھی کی تھی اور اس ہا نتیجہ کیا نکلا تھا یہ یاد رکھیں ریاست کے آگے اپنی انا کی ضد سے لوگوں کی جانوں سے کھیلنا بند کریں یہ سب کچھ کرنے کے بعد بھی آپ نے ریاست کے آگے سلنڈر ہونا ہے اس لیے عقل مندی یہی ہے کہ ریاست کی رٹ کو بحال کریں پھر اپکو ریلیف مل جائے گا

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility?

Telephone