MND Cricket

MND Cricket

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MND Cricket, Sports, Islamabad.

31/03/2024

*▪️بابر اعظم کو دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی مل گئی*

لاہور: قومی کرکٹر بابر اعظم کو دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی مل گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کپتان کا اعلان کر دیا، بابر اعظم ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے بابراعظم کو متفقہ طور پر نامزد کیا تھا، سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بابر اعظم کو کپتان مقرر کیا۔

یاد رہے کہ بابر اعظم پہلے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں، وہ گزشتہ برس نومبر میں ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوئے تھے جس کے بعد پی سی بی نے شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ کا کپتان مقرر کر دیا تھا۔

بابر اعظم 52 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 109 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

قومی کرکٹر بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 71 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 42 میچز جیتے اور گرین شرٹس کو 23 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Islamabad