04/01/2025
دھند کی وجہ سے تاندلیانوالہ میں خوف ناک حادثٰہ
گنے والی ٹرالی اور کار کے درمیان خوفناک تصادم۔
ل
کار سوار 3 عورتیں 3 بچے اور ایک ڈرائیور سمیت 7 افراد جانبحق، آلٹو کار سوار فیملی جس میں 3 عورتیں، 3 بچے تھے جو کہ لاہور سے تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں جا رہے تھے کہ سمندری روڈ 393 گ ب سٹاپ کے قریب گنے والی ٹرالی سے کار ٹکرا گئی جس سے 3 عورتیں 3 بچے اور ڈرائیور سمیت 7 افراد موقع پر جانبحق ہو گئے۔۔۔۔۔۔ رپورٹ اکاش نیازی
04/01/2025
اگر آپ سعودی عرب ورک ویزہ پر آنا چاہتے ہیں اور آپ پہلی دفعہ سعودی عرب آ رہے ہیں تو آپ کی عمر 21 سال سے 40 سال تک ہونی چاہیے اس سے زیادہ عمر کا بندہ کمپنیاں نہیں لیتی چاہے پاکستان کا جتنا بھی تجربہ ہو اور بندہ سکلڈ ہو،
اگر کوئی مینجمنٹ لیول جیسا کہ سپروائزر، فورمین، انجنئیر، مینیجر وغیرہ کی پوسٹ پر آتا ہے تو 45 سے 50 تک بھی آ سکتے ہیں لیکن اس کے ساتھ یہ دیکھا جاتا ہے کہ بندہ ریٹرن ہو یعنی پہلے کسی گلف کنٹری میں کام کرنے کا تجربہ رکھتا ہو۔
سعودی عرب میں اگر آپ کسی کمپنی میں عرصہ دراز سے کام کر رہے ہیں تو آپ کے کام کرنے کی آخری عمر 60 سال ہے جب آپ 60 سال کے ہو جائیں گے تو سعودی لیبر لاء کے مطابق آپ یہاں کام نہیں کر سکتے آپ کو واپس پاکستان جانا پڑے گا۔
مہر نوید
01/10/2024
پہلا شہدائے ڈھل قاضیاں (B) کلاس ڈے اینڈ نائٹ والی بال ٹورنامنٹ ڈائمنڈ والی بال کلب چیڑان کی ٹیم کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا بہترین اور کامیاب ٹورنامنٹ کروانے پے انتظامیہ کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں