PTV Cricket News

PTV Cricket News

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PTV Cricket News, Sports League, Islamabad.

13/04/2024

پاکستانی سکواڈ کا اعلان اور بابر، شاہین سے متعلق سوال: ’ایسا لگ رہا تھا کہ ہم کاکول نہ جاتے تو یہ ایک دوسرے کو مار دیتے‘
گذشتہ برس اکتوبر کے اختتام اور نومبر کی شروعات میں پاکستان میں ہر ٹی وی چینل پر موجودہ اور سابق کرکٹرز بابر اعظم کی کپتانی اور بیٹنگ کے طرزِ عمل پر تنقید کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

ان میں سے دو نمایاں کھلاڑی فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم تھے۔

محمد عامر نے سنہ 2020 کے اختتام پر کرکٹ بورڈ سے اپنے ’ورک لوڈ‘ سے متعلق اختلافات کی بنیاد پر ریٹائرمنٹ حاصل کر لی تھی جبکہ عماد وسیم کئی سالوں سے پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

عامر اور عماد دونوں کی ہی جانب سے بابر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیا گیا اور عامر نے تو دبے لفظوں میں یہ بھی کہا کہ ’کپتانی اہم ہوتی ہے۔ جب تک کپتان کی سوچ تبدیل نہیں ہو گی، نظام کچھ نہیں کر سکتا۔ کیا نظام کی وجہ سے ابرار احمد کو (ورلڈ کپ سکواڈ میں) شامل نہیں کیا گیا تھا اور فخر زمان کو پہلے میچ کے بعد بٹھا دیا گیا تھا؟‘

27/03/2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: کیا وراٹ کوہلی کی اب ٹیم انڈیا میں جگہ نہیں بنتی؟
https://www.youtube.com/

’میں جانتا ہوں کہ جب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بات آتی ہے تو میرا نام دنیا کے مختلف حصوں میں کھیل کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاہم میں محسوس کرتا ہوں کہ میرے اندر اب بھی ٹی 20 کرکٹ موجود ہے۔‘

جیسا کہ توقع تھی وراٹ کوہلی کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر کافی سرخیاں لگائی ہیں۔ گذشتہ چند ماہ سے وراٹ کوہلی اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے فعال کرکٹ سے دور تھے۔

حال ہی میں وہ انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھی نہیں کھیلے تھے۔

دریں اثنا مسلسل قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وراٹ کوہلی کا جون میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے انتخاب مشکل ہو سکتا ہے۔

26/03/2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلہ تو رواں سال جون میں سجے گا تاہم مارچ کے اس آخری ہفتے میں پاکستانی ٹیم سے ریٹائرمنٹ لینے والے دو کھلاڑیوں فاسٹ بالر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم کی یکے بعد دیگرے ریٹائرمنٹ سے واپسی کے اعلان نے پاکستانی ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں پر ’آزمائے ہوئے‘ اور ’تجربہ کار‘ کھلاڑیوں کو ترجیح دینے کی بحث کو چھیڑ دیا ہے۔

اس بحث میں تقویت اس وقت آئی جب پی سی بی نے پیر کو ان 29 کھلاڑیوں کی فہرست کا اعلان کیا جو ایبٹ آباد میں ملٹری اکیڈمی کاکول میں ٹریننگ کیمپ میں شامل ہیں اور اس فہرست میں ان دونوں کھلاڑیوں کا نام بھی شامل تھا۔

تین ہی ماہ پہلے عماد وسیم کا خیال تھا کہ اب پاکستان کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کے ہمراہ آگے بڑھنے کا وقت ہے مگر پی ایس ایل کے آخری چار میچز نے گویا وقت کا زاویہ بدل ڈالا ہے اور ’سب سے پہلے پاکستان‘ اب عماد وسیم کا نقطۂ نظر بن چکا ہے۔

بعینہٖ چار برس پہلے جب محمد عامر اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تو ان کے لیے بھی پاکستان سب پہ مقدم نہ تھا۔ وہ تب کی مینجمنٹ سے خائف تھے تاہم انھوں نے نئی مینجمنٹ کے تحت کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

25/03/2024

تم لوگ دیکھ لو خواب دنیا کے خطرناک فاسٹ باؤلنگ اٹیک بنانے کا، ٹھیک ورلڈ کپ سے پہلے کسی کو انجری ہو گی اور ٹیم میں ڈائریکٹ انٹری ہو گی میرے جنریٹر حسن علی کی 🫣😆



25/03/2024

🚨 آئی سی سی حکام کراچی، لاہور، راولپنڈی، ملتان میں کرکٹ اسٹیڈیموں کے بارے میں رپورٹ تیار کرنے کے لیے پاکستان پہنچ گئے جو چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرنے والے ہیں۔

I I I I

24/03/2024

پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ریٹائرمنٹ واپس لینے پر آمادہ کیوں کیا؟
کرکٹ تجزیہ کار سمیع چوہدری نے بھی محمد عامر اور عماد وسیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں موقع دینے پر پی سی بی پر تنقید کی ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ’جو نئے لڑکے ہیں، ان پر گویا لات مار کر چھوڑ کر جانے والوں کو ترجیح دیں گے تو ان لڑکوں کی انسلٹ ہو گی۔‘

تو پی سی بی کے ایسے فیصلوں کے پیچھے اصل وجہ کیا ہوتی ہے؟ اس سوال کے جواب میں سمیع چوہدری نے پی سی بی کے سامنے اپنا سوال رکھتے ہوئے کہا کہ ’اگر اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کا ٹائٹل نہ جیتتی تو کیا جب بھی عماد وسیم کو واپس لیا جاتا؟‘

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ سب لابنگ کا کمال ہے۔ شروع سے یہی ہوتا ہے کہ یہ خاص طرح کی لابیز مختلف پلیئرز کو سپورٹ کرتی ہیں اور یہی عماد کے نام کے ساتھ بھی ہوا ہے۔‘

انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’چیئرمین پی سی بی کی نشست پر براجمان ہونے والوں کا شروع سے یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ میڈیا کو دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔‘

سمیع چوہدری کے مطابق ’محمد عامر جو پاکستان سے اسائلم لے کر گئے تھے، وہ اب کہہ رہے ہیں کہ وہ ملک کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں تو یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔‘

یاد رہے کہ جس وقت محمد عامر ریٹائرمنٹ لے کر انگلینڈ منتقل ہو گئے تھے اس وقت یہ قیاس آرائیاں کی گئیں تھیں کہ وہ انگلینڈ کی نمائندگی بھی کر سکتے ہیں۔ مگر اب ان کی جانب سے پاکستانی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے سے ان قیاس آرائیوں نے دم توڑ دیا ہے۔

سمیع چوہدری نے اس بات سے اتفاق کیا کہ اس وقت ٹیم میں ٹیلینٹ کی کمی نہیں۔ ’ہمارے پاس اچھے سپنر بھی موجود ہیں تو میرا نہیں خیال کے اس فیصلے کی ضرورت تھی۔‘

24/03/2024

پی سی بی کو گھوم پھر کر واپس انھی کھلاڑیوں کے پاس کیوں جانا پڑا؟‘


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلا تو رواں سال جون میں سجے گا تاہم مارچ کے اس آخری ہفتے میں پاکستانی ٹیم سے ریٹائرمنٹ لینے والے دو کھلاڑیوں کی یکے بعد دیگرے ریٹائرمنٹ کی واپسی کے اعلان نے بعض شائقین کو چونکا دیا مگر کچھ لوگوں کو پہلے سے ہی اس کی توقع تھی۔

اس معاملے نے یہ بحث بھی چھیڑ دی ہے کہ پاکستانی ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں پر ’آزمائے ہوئے‘ اور ’تجربہ کار‘ کھلاڑیوں کو ترجیح دینے کے پیچھے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کیا حکمت عملی ہے۔

جن دو کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ واپس لینے کے اعلان سامنے آئے ہیں ان میں سے ایک فاسٹ بالر محمد عامر ہیں جنھوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے تقریبا چار سال بعد اپنا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب حالیہ دنوں میں آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے گذشتہ برس نومبر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Islamabad