24/02/2026
کوچ مائک ہیسن نے کن اکھیوں سے بابر کی طرف دیکھا جو بے نیازی سے ٹیبل پر ٹانگیں رکھ کر فروٹ چاٹ کھانے میں مصروف تھا۔
کوچ اندر ہی اندر پیچ و تاب کھا رہ تھا لیکن خاموش تھا۔ اسی دوران وہاں سے آغا جی کا گزر ہوا۔۔ کوچ نے اسکا ہاتھ پکڑ کر اپنے پاس بٹھا لیا اور دل کی بھڑاس نکالنے لگا۔
"جب دیکھو دن بھر کھاتا ہی رہتا ہے۔ رنز ہوتے نہیں ہیں اور اوپر سے بالز بھی کھا لیتا ہے۔"
بابر نے یہ بات سن لی اور فوراً بولا " ہاں تو تیرے باپ کا تھوڑی کھاتا ہوں۔ اور پھر آغا کو مخاطب کر کے کہا "اسکو بول میرے موہ مت لگے۔ورنہ۔۔۔" بابر یہاں تک کہہ کر رک گیا تو کوچ نے آستین چڑھا لی اور آگے بڑھ کر کہا "ورنہ کیا"؟؟؟
آغا جی نے کوچ کے تیور دیکھ کر اُسے روک لیا اور بابر کو سمجھایا " کیا یار تو بھی۔۔ اگنور کر۔ "
"کتنا اگنور کروں یار!!! پوری دنیا کو جا کے بتا رہا ہے پاور پلے میں سٹرائیک ریٹ سو سے کم ہے اور دس اوور کے بعد اسکی ضرورت نہیں ہمیں۔۔ پانچ ہزار رنز اور 128 کا سٹرائیک ریٹ ہوا میں بن گئے ہیں کیا۔میرے بھی آخر جذبات ہیں۔ اس سے اچھا تو مجھے سیلیکٹ ہی نہ کرتے۔" آخر میں بابر کی آواز رندھ گئی۔
آغا نے بابر کندھے پر ہاتھ رکھا اور تھپتھپا کر باہر نکل گیا۔
بابر کی آنکھوں میں نمی دیکھ کر کوچ نے مزید کچھ کہنے سے گریز کیا اور وہ بھی کھسک گیا۔
شاداب، نواز، صائم، عثمان کونے میں بیٹھ کر خاموشی سے یہ سب دیکھ رہے تھے۔ کوچ کے جاتے ہی بابر کے پاس آئے۔
"بابر بھائی تھینک یو" وہ سب ایک ساتھ بولے۔
وہ کس لیے۔۔ بابر نہ سمجھنے والے انداز میں کہا ۔
"ہم سب کا بوجھ اٹھانے کے لیئے" ۔۔ شاداب نے وضاحت کی۔۔ "جب بھی ہم سب مل کر ٹیم کی کشتی ڈبوتے ہیں۔ سب لوگ آپ پر چڑھ جاتے ہیں۔ اور ہم گنہگار ہو کر بھی بچ جاتے ہیں۔"
بابر نے سرد آہ بھری اور کہا " آج انگلینڈ والا میچ جیت بھی گئے تو بھی لوگ میرے پر ہی چڑھیں گے۔۔
وہ کیوں۔ عثمان خان نے پوچھا۔۔
سمپل ہے ۔۔ اگر ففٹی کی تو 200 کا سٹرائیک ریٹ کیوں نہیں. انگلینڈ کی باؤلنگ میں براڈ نہیں تھا اینڈرسن نہیں تھا بچوں کو مارا اور پتہ نہیں کیا کیا۔۔
ہاں یہ تو ہے۔۔ سب نے اتفاق کیا۔۔
اب آپ بتائیں آپ سب بھی اتفاق كرتے ہیں یا نہیں۔۔۔۔۔۔؟؟؟
Follow Cricket Memes
13/02/2026
Thora tu bhi Roo ly
Bht Rulaya hai Teri team ny dosri teams k supporters ko 🤣
13/02/2026
کرکٹ کو اب “اپ سیٹ” جیسے لفظ سے آگے بڑھ جانا چاہیے۔ ہر ٹیم اس بات کی مستحق ہے کہ اسے برابری کی نظر سے دیکھا جائے۔ کھیل اس قدر ترقی کر چکا ہے کہ اب کوئی بھی ٹیم “چھوٹی” نہیں رہی، بلکہ ہر سائیڈ محنت، لگن اور عزم کے ساتھ اپنی صلاحیت ثابت کرنے میں مصروف ہے۔
ایسوسی ایٹ ممالک کو مساوی مواقع اور منصفانہ نظام فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہیں ورلڈ کپ میں مکمل اور باوقار شرکت کے مواقع ملنے چاہییں، جبکہ ون ڈے اور حتیٰ کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی زیادہ سے زیادہ نمائندگی دی جانی چاہیے۔ ان ٹیموں کی کارکردگی نے عالمی سطح پر واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی سے کم نہیں اور بڑے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔
آئی سی سی کو بھی اب یہ احساس ہو چکا ہے کہ ایسوسی ایٹ ٹیمیں عالمی کرکٹ کے مستقبل میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اگر ان کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے تو بین الاقوامی کرکٹ مزید مضبوط، متوازن اور سنسنی خیز بن سکتی ہے
13/02/2026
World Cup k matches "Absolute Cinema" ho rhy hain!!
Kya chakar hai 🤔????
11/02/2026
کچھ بھی کہیں لیکن افغانی ٹیم نے جان ماری ہے۔۔
09/02/2026
دوستو! ہم سب نے تو ویسے سنا ہے کہ کتے کی دم کبھی سیدھی نہیں ہوتی، لیکن تازہ خبر یہ ہے کہ 15 تاریخ کو انڈیا کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کو ختم کروانے کے لیے انڈیا والے پاکستان کے تلوے چاٹنے پاکستان آ گئے ہیں۔
“انڈیا والے” میں نے اس لیے کہا کیونکہ آئی سی سی کوئی وجود نہیں رکھتی، جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ انڈیا ہی کر رہا ہے۔
پی سی بی کی طرف سے بائیکاٹ کی آفیشل کنفرمیشن کے بعد سے انڈیا کو جو مروڑ اٹھ رہے تھے، اس سلسلے میں بیک ڈور کمیونیکیشن چل رہی تھی، بلکہ یوں کہیں کہ بیک ڈور منت سماجت ہو رہی تھی۔ لیکن اب وہ باقاعدہ پاکستان آ کر بھیک مانگنے لگے ہیں۔
پہلے تو مالی نقصان کی دھمکیاں دیتے رہے، پابندیوں سے ڈراتے رہے، لیکن جب ہر حربہ ناکام نظر آیا تو گلے پڑنے کی بجائے اب پاؤں پڑنے لگے ہیں۔
دوسری طرف انڈین میڈیا کی زبان بدستور کتے کی طرح لمبی ہوتی جا رہی ہے۔ وہ ابھی بھی ماننے کو تیار نہیں کہ پاکستان اتنا بڑا قدم اٹھا سکتا ہے۔ انہیں لگتا ہے کہ بھارت کو بالکل ریلیکس رہنا چاہیے کیونکہ پاکستان خود ہی یو ٹرن لے لے گا۔
اب خبریں یہ آ رہی ہیں کہ انڈیا نے سری لنکا اور یو اے ای کو ہاتھ جوڑ کر کہا ہے کہ کسی طرح ان کو مناؤ، ورنہ ہم برباد ہو جائیں گے۔
دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے، لیکن ایک بات ماننی پڑے گی کہ پاکستان نے جس طرح انڈیا کی بجائی ہے، مزہ آ گیا۔ ان کی بدمعاشی اور غنڈہ گردی ختم نہ سہی، لیکن کم ضرور ہو گی
07/02/2026
India 44-1 after 5
Abishek Sharma gone for duck
2 catches already dropped by USA 😕
07/02/2026
سو بین سٹوکس مرے ہوں گے تب رانا فہیم پیدا ہوا ہو گا۔۔ ❣️❣️❣️
07/02/2026
*_سلمان علی آغا نے کہا: 🗣️_*
*_🔖"میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نمبر 3 پر بیٹنگ کروں گا۔ اگر بابر اعظم یا فخر زمان ہماری بہترین کمبینیشن میں فٹ نہ ہوئے تو انہیں ڈراپ بھی کیا جا سکتا ہے.
اور پھر پہلے ہی میچ میں فخر "فٹ" نہیں ہو سکے ۔۔۔۔
04/02/2026
Who want to go back in 2019?