15/03/2026
اسلامک یونیورسٹی کی حدود میں ایک بار پھر تیندوا دیکھ گیا۔ تیندوا مغرب کے بعد یونیورسٹی سٹوڈنٹس نے دیکھا۔
This page provides updates/information regarding sports, News and other events.
15/03/2026
اسلامک یونیورسٹی کی حدود میں ایک بار پھر تیندوا دیکھ گیا۔ تیندوا مغرب کے بعد یونیورسٹی سٹوڈنٹس نے دیکھا۔
04/03/2026
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے نیو کیمپس میں ایک بار پھر تیندوا دیکھا گیا ہے، جو اس مرتبہ ہاسٹل 6 کے مین گیٹ کے قریب موجود تھا۔ اطلاعات کے مطابق یہ تیندوا کافی عرصے سے کیمپس میں پایا جا رہا ہے، تاہم تاحال اسے قابو میں نہیں لایا جا سکا۔
طلبہ سے گزارش ہے کہ محتاط رہیں، غیر ضروری نقل و حرکت خصوصاً رات کے اوقات میں کم کریں اور جانور کی موجودگی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔ طلبہ کے تحفظ کے لیے بروقت اور مؤثر اقدامات نہایت ضروری ہیں۔
01/02/2026
IIUI Buses Schedule for Students
01/02/2026
Academic Calendar Spring-2026
29/01/2026
Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Shayan Butt, Al Hyder, Kamran Hanif, M Rehan Shakir, Mohammad Iqbal, Ali Shakeel, Syed Hilal Hussain, Crick Pukhtoon, Mubashar Hussain, Mani Mirza, Rahman Ali, Nafees Khan, Amir Jee, Ibrar Bloch, Abdul Malik Ansari, Faisal Siddiqui, Sayed Naveed Shah, Dilshad Ahmad, Waqar Raja, Maliksharazfarooq Maitla, Abid Ullah, Ali Raza, Mudassar Ali, Akramss Akram Sahu, Ali Hassan, Rana Wasim, Wajahat Khan, Jiger Jatt, ŽíDí Råńā, Imran Ali Majidano, Sadam Hussan, Muhammad Irshad, Mehboob Ali Lakhair, Saeed Asif, Saqib Hashmi, Ammar Hussain, HamXa ShafiQue KhOkhar, Nasir Ali, Rana Arif, Sikandrlashri Sikandrlashri, Zaryab Khan, Mohammad Junaid, Mitho Book Centar, Shahzaib Zalmi Ik, Mehtab Rehman, Jannat Gul, S Azan, Ather Khosa, Yaqoob Alvi, Saif Khattak
29/01/2026
Convocation Registration Open | IIUI
The Convocation Registration Portal for graduating students is now open.
Registration Period: 29 January – 12 February 2026
Register at: https://convocation.iiu.edu.pk
Eligible students are advised to complete their registration within the stipulated timeline.
ALERT,🐅🐅🐅🐅
کیمپس میں تیندوے کی بار بار موجودگی کے تناظر میں
احتیاطی تدابیر سے متعلق مشاورتی ہدایت
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اپنے طلبہ، اساتذہ، افسران، عملہ، رہائشیوں اور معزز مہمانوں کو آگاہ کرتی ہے کہ کیمپس کے وسیع اطرافی علاقے میں ایک مرتبہ پھر تیندوے کی موجودگی رپورٹ ہوئی ہے۔ یہ صورتحال اس واقعے کا تسلسل ہے جس کی اطلاع اس سے قبل دی جا چکی ہے۔ یونیورسٹی اپنی تعلیمی برادری کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر چوکس ہے اور تمام ضروری اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔
ابتدائی اطلاع کے بعد سے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد مسلسل اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ساتھ قریبی رابطے اور ہم آہنگی میں ہے، جو اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں جنگلی حیات کے انتظام کا مجاز قانونی ادارہ ہے۔ یونیورسٹی متعلقہ حکام کی جانب سے تجویز کردہ تمام احتیاطی، حفاظتی اور معاون اقدامات کو مستقل طور پر نافذ کیے ہوئے ہے اور نگرانی، مانیٹرنگ اور ردِعمل کی سرگرمیوں میں مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔
سابقہ ہدایات کے تسلسل میں، اور حالیہ مشاہدے کے پیشِ نظر، درج ذیل احتیاطی تدابیر تاحکمِ ثانی سختی سے نافذ العمل رہیں گی:
غیر ضروری طور پر کیمپس میں باہر نکلنے سے گریز کیا جائے، خصوصاً شام، رات اور علی الصبح کے اوقات میں۔
کیمپس کے جنگلاتی، جھاڑی دار، پہاڑی یا کم آبادی والے علاقوں میں داخلہ سختی سے ممنوع ہے۔
حفاظتی نقطۂ نظر سے بعض راستے، گزرگاہیں اور کھلے مقامات وقتی طور پر منظم، محدود یا بند رکھے جا سکتے ہیں، جن پر عمل درآمد لازمی ہوگا۔
کیمپس کی تمام برادری سے درخواست ہے کہ مکمل ہوشیاری اختیار کریں، غیر مصدقہ اور افواہوں پر مبنی معلومات پھیلانے سے اجتناب کریں، اور کسی بھی غیر معمولی مشاہدے یا صورتحال کی فوری اطلاع متعلقہ یونیورسٹی دفاتر کو دیں۔
ہاسٹل انتظامیہ اس امر کو یقینی بنائے گی کہ تمام ہدایات بروقت طلبہ تک پہنچائی جائیں اور ان پر پُرسکون، منظم اور ذمہ دارانہ انداز میں عملدرآمد کروایا جائے۔
یہ تمام اقدامات مکمل طور پر احتیاطی اور حفاظتی نوعیت کے ہیں، جن کا مقصد کیمپس کمیونٹی کے تحفظ کو یقینی بنانا اور اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کو اس کی قانونی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ذمہ دارانہ انتظام، بروقت آگاہی اور تمام متعلقہ سول و وائلڈ لائف اداروں کے ساتھ قریبی اور مؤثر تعاون کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ اس ضمن میں مزید کسی بھی پیش رفت سے متعلق آگاہی صرف یونیورسٹی کے سرکاری ذرائع سے جاری کی جائے گی۔
یونیورسٹی میں گرلز ہاسٹل کی جانب تیندوے کو دیکھا گیا ہے۔ تمام طالبات اور اسٹاف سے گزارش ہے کہ فوری طور پر ہاسٹل کے اندر رہیں، غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں اور انتظامیہ کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔
16/01/2026
IIUI buses Routes and Timing
16/01/2026
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں چیتے کی موجودگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ہنگامی رابطہ اجلاس
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں کیمپس اور اس کے گرد و نواح میں چیتے کی مبینہ موجودگی کے پیشِ نظر حفاظتی صورتحال کا جائزہ لینے اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر غور کے لیے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ساتھ قریبی رابطے میں ایک ہنگامی رابطہ اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت وائس پریذیڈنٹ (ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس)، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے اعلیٰ انتظامی افسران کے علاوہ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ شرکاء میں چیف سیکیورٹی آفیسر، اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ، کرنل (ر) محمد علی حیدر، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر انعام الحق، انچارج پبلک ریلیشنز اینڈ پبلیکیشنز ڈاکٹر اسماء منصور، ایڈیشنل ڈائریکٹر الیکٹریکل سید آصف کمال، مختلف ہاسٹلز کے پرووسٹس اور اسٹوڈنٹ ایڈوائزرز شامل تھے۔
اجلاس کے دوران اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے فراہم کی گئی تکنیکی سفارشات اور عملی حکمتِ عملی کی روشنی میں صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بورڈ کی ہدایات کے مطابق سفید ہیلوجن لائٹس اور ٹیزرز کا انتظام مکمل کر لیا گیا ہے اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے انہیں ترجیحی بنیادوں پر نصب کیا جا رہا ہے تاکہ کیمپس کے رہائشی اور تدریسی علاقوں میں کسی بھی ممکنہ دراندازی کو روکا جا سکے۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وائس پریذیڈنٹ (ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس) نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ لے رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے تجویز کردہ ایکشن پلان اور پیشہ ورانہ سفارشات کے عین مطابق تمام حفاظتی اقدامات بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کیے جا رہے ہیں۔
شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد اپنے طلبہ، اساتذہ، انتظامی عملے اور رہائشیوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتی ہے اور اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی تیار کردہ عملی حکمتِ عملی کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ اجلاس میں اس اعتماد کا اظہار کیا گیا کہ باہمی رابطے، مسلسل نگرانی اور ماہرین کی رہنمائی سے صورتحال کو مؤثر طور پر قابو میں رکھا جائے گا۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اپنی ذمہ داری کے مطابق آئندہ عملی مراحل کا آغاز کرے گا تاکہ جنگلی جانور کی محفوظ گرفتاری اور مناسب طریقے سے ہینڈلنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔
اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ صورتحال کے مکمل حل تک اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا اور تمام حفاظتی انتظامات کا مسلسل جائزہ لیا جاتا رہے گا۔