Chitral polo legenry

Chitral polo legenry

Share

In this page we add about chitral free style polo.

20/05/2026

Zia Lal

Kosht Free Style Polo
Farhan Bashir

05/05/2026

Pakistan 🇵🇰🔥


19/09/2025

شندور پولو فیسٹیول میں حصہ لینے والے چترال کے کھلاڑیوں کے لئےوزیر اعلی کیطرف سے اعلان کردہ انعامی رقم دو مہینے گزرنے کے باوجود بھی نھیں ملے۔پولو ایسوسیشن کی جانب سے کھلاڑیوں کو سبز باغ دکھائے گئے اور انعامی رقم صرف اعلانات تک ھی محدود ۔۔
پولو کے کھلاڑیوں کی جانب سے انتہائی تشویش کا اظہار کیا جا رھا ھے

10/07/2025

LaLa🔥🔥🔥
Nasir Ullah 💚
🧡
💜
❤️
fans

26/05/2025


Nasirullah Khan

Photos from Chitral polo legenry's post 20/05/2025

Copy
اچھے کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کیوں نہیں ہوتی........
اور اچھا کھلاڑی ایوارڈ سے کیوں محروم ہوتا ہے ....

نصر اللہ این ایل آئی ٹیم کے بہترین کھلاڑی ہیں مخالف ٹیم کے دو کھلاڑی بھی ملکر اسے کنٹرول نہیں کر سکتے ہیں ,اور میچ سے قبل مخالف ٹیم کے کوچ/کپتان/ کھلاڑیوں کا واویلا ہوتا ہے کہ نصراللہ کو کنٹرول کرنا ہے اور نصراللہ کو کھیلنے کا موقع نہیں دینا ہے ......
کھیل چاہئیے پولو ہو یا فٹبال ،والی بال،کرکٹ وغیرہ وغیرہ ہر تماشائی کا اپنے اپنے پسند کا کھلاڑی ہوتا ہے اور اسی کو سپورٹ کرتے ہیں اور اس پسندیدہ کھلاڑی کی وجہ سے پوری ٹیم کو سپورٹ بھی ملتی ہے.....
شاید اسی این ایل آئی ٹیم یا جی بی سکاؤٹس ٹیم میں ہر ایک کا اپنا پسندیدہ کھلاڑی ہوتا ہے جسکی وجہ سے وہ چاہتا ہے کہ فلاں ٹیم جیت جائے اور اس ٹیم کے جیت جانے سے اسے خوشی ہوتی ہے اور اس ٹیم کے ہارنے سے اسے دکھ بھی ہوتا ہے....
باہر حال ایف سی این اے پولو ٹورنامنٹ ہو یا جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ دونوں ایونٹس میں نے دیکھا اور شائقین پولو اور دیگر ٹیموں کے پولو کھلاڑیوں نے بھی دیکھا ہو گا ایف سی این اے پولو ٹورنامنٹ ہو یا جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ دونوں ایونٹس میں نصراللہ نے نہ صرف بہترین پرفارمینس پیش کیا بلکہ جارحانہ کھیل پیش کرکے تماشائیوں کے دل بھی جیت لیا ،
مگر بدقسمتی سے ان دونوں ایونٹ میں پولو جیوری نے غلط فیصلہ کیا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ نصراللہ کو دینے کے بجائے کسی اور کھلاڑی کا چناؤ کیا ،جوکہ دونوں ایونٹ میں بہترین کھلاڑی کا چناؤ بلکل غلط فیصلہ تھا ،
میں نے جیوری کے ایک دوست سے پوچھا اچھا میچ نصراللہ نے کھیلا پورے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیل پیش کیا تھا،فائینل میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا تھا اور زیادہ گول بھی اسی نے کیا تھا
آگے سے جیوری کے زمہ دار نے جواب دیا نصراللہ گلگت کا نہیں ہے اسکا تعلق چترال سے ہے اس لیئے اسے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ نہیں دیا ......
حیرانگی اس بات پر ہے اور سوال بھی بنتا ہے اگر نصراللہ کا تعلق چترال سے ہے وہ شندور ایونٹ میں بھی گلگت کی طرف نہیں کھیلتا ہے تو کس بنیاد پر این ایل آئی ٹیم کے سکواڈ میں شامل کرکے کھلاتے ہیں ....?
میرا تو ضمیر یہ کہتا ہے کہ کھلاڑی کا کوئی دین ،مزہب ،فرقہ یا قوم نہیں ہوتی ،بلکہ ہم سب پاکستان کے ہیں ،کھلاڈی کا تعلق جہاں سے کسی مزہب یا کسی قوم سے رکھتا ہو کھلاڑی صرف اور صرف آمن کا سفیر ہوتا ہے کیوں اچھے کھلاڑی کو ان کے حق سے محروم رکھتے ہیں اور کیوں انکی حوصلہ افزائی کے بجائے حوصلہ شکنی کرتے ہیں، حق جس کھلاڑی کا ہو اسکو اسکا حق ملنا چاہیئے مجھے جیوری کے فیصلے پر حیرت ہوئی.....
باقی پولو میچ میں عموماً دوران میچ جھگڑا جیوری کے غلط فیصلوں سے ہوتا ہے اور انکی غلط فیصلے سے قومی کھیل بدمزگی کا شکار ہوتا ہے ،
تحریر لکھنے کا مقصد کسی کی پگڑی اچھالنا یا کسی کیساتھ ضد،بغض یا عداوت ہرگز نہیں بلکہ تحریر لکھنے کا مقصد اچھے کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کرنے کیساتھ حق دار کو اسکا حق ملنا چاہیئے ......
شائقین پولو اور پولو کے کھلاڑی اپنے رائے کا اظہار کر سکتے ہیں اور ضرور اس حوالے سے نشاندھی بھی کریں تاکہ آئیندہ کسی کا حق غصب نہ ہو،کسی اچھے کھلاڑی کی حوصلہ شکنی بھی نہ ہو بلکہ اچھے کھلاڑی کی بھرپور حوصلہ افزائی ہونی چاہیئے تاکہ اگلے ایونٹ میں اس سے بھی بہتر پرفارمینس دینے کی کوشش کر سکیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریر
M.Zakir

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Islamabad
Islamabad
25000