Muhammad Afsar Khan

Muhammad Afsar Khan

Share

This page is about sports journalism

29/12/2023

پہچانیے.

Photos from Muhammad Afsar Khan's post 23/12/2023

اسلام آباد: پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین نے 24 اکتوبر 2023ء کو نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی. ملاقات کے دوران انہوں نے اپنی کتاب بھی وزیر اعظم کو پیش کی.

12/12/2023

جب پاکستان نے چوتھا فیلڈ ہاکی ورلڈ کپ جیتا. فاروق مظہر اور اصلاح الدین کی خوبصورت کمنٹری.

09/12/2023

مَردوں کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 2023: پول اے سے ارجنٹینا (9 پوائنٹ) اور آسٹریلیا (6 پوائنٹ)، پول بی سے فرانس (9 پوائنٹ) اور جرمنی (6 پوائنٹ)، پول سی سے سپین (9 پوائنٹ) اور بھارت (6 پوائنٹ) اور پول ڈی سے نیدر لینڈ (7 پوائنٹ) اور پاکستان (5 پوائنٹ) کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے.

29/10/2023

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Pervaiz Ahmed Makhfi, Israr Ahmad, Nawaz Baloch

23/10/2023

آج یہ افسوسناک خبر ملی کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بشن سنگھ بیدی کا 77 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے. ایک دفعہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر آئئ ہوئی تھی اور لاہور کے انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھی. انہوں نے صبح اٹھ کر پاکستان ٹائمز میں پڑھا کہ کسی کو او نیگٹو خون کی ضرورت تھی. انہوں نے دئیے گئے نمبر پر فون کرکے کہا کہ ہوٹل آکر خون لے لیجیئے. ان کے خون کا عطیہ کسی کے کام آگیا.

21/10/2023

یہ تصویر 55 سال قبل آج ہی کے دن میکسیکو سٹی اولمپکس میں کینیا اور پاکستان کے درمیان فیلڈ ہاکی میچ کے دوران اتاری گئی تھی. تصویر میں کینیا کے سنٹر فارورڑ دیوندر دیگن اور پاکستان کے رائیٹ فل بیک تنویر ڈار گیند کے حصول کے لیے کوشش کر رہے ہیں. دونو‍ں نے اس میچ میں ایک ایک گول کیا. پاکستان اس میچ میں 2-1 سے جیت گیا. پاکستان کا دوسرا گول سنٹر فارورڈ طارق نیازی نے کیا. طارق نیازی اور تنویر ڈار اب اس دنیا میں نہیں. اللہ تعالی دونوں کی مغفرت فرمائے. آمین. ساٹھ اور ستر کی دہائی میں کینیا کی فیلڈ ہاکی ٹیم کا شمار اچھی ٹیموں میں ہوتا تھا. یہ سوشل میڈیا کا کمال ہے کہ دیوندر دیگن میرے فیس بک فرینڈ ہیں.

Photos from Muhammad Afsar Khan's post 14/10/2023

متحدہ پنجاب کے دیہی علاقوں کے اولین ہائی سکولوں میں ایک زمیندارہ اسلامیہ ہائی سکول دسوہہ، ضلع لائل پور بھی تھا. یہ سکول 1911ء میں قائم ہوا. اس کے بانی خان صاحب مہر آبادان تھے (جن کی تصویر نیچے دی گئی ہے). 1972ء میں قومیائے جانے کے بعد سکول کے شروع میں لفظ گورنمنٹ کا اضافہ کر دیا گیا. اس سکول کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ دو بڑے کھلاڑی نائیک عبدالحمید اور اولمپیئن لعل شاہ بخاری (1932ء گرمائی اولمپکس) یہاں زیرِ تعلیم رہے.

09/10/2023

1968ء کے گرمائی اولمپکس کے لیے میکسیکو سٹی جانے والے پاکستانی کھلاڑیوں کے دستے کے سربراہ ممتاز بیوروکریٹ ڈبلیو اے شیخ تھے. وہ اس وقت پاکستان ویسٹرن ریلوے کے وائس چیرمین تھے. پاکستانی دستے میں صرف ہاکی اور ریسلنگ کے کھلاڑی تھے. پاکستان ہاکی ٹیم نے طلائی تمغہ جیتا.

27/09/2023

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard!

Muhammad Khan, Najeeb Imtiaz, Sardar Hammad, Pir Muhammad Qasim, Hameed Bhatti, M Zubair Khan, Ch Ghulam Rasool

27/09/2023

آج پاکستان ہاکی ٹیم کے دوسرے کپتان اولمپیئن حمید اللہ خان برکی کی 20ویں برسی ہے. وہ کھیلوں کے صحافی بھی تھے. اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں مرحوم کی آخری آرامگاہ پر حاضری.

24/09/2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید برکی.

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Islamabad