31/10/2026
*پاکستان ٹرائی سیریز کا چیمپئن بن گیا! 🇵🇰🏆*
*پاک بمقابلہ سری لنکا فائنل*
سری لنکا: 325/8 (50 اوورز)
پاکستان: 331/7 (48.3 اوورز)
پاکستان 3 وکٹ سے جیت گیا!
شروع میں جب معاذ صداقت اور بابر اعظم جلدی آؤٹ ہو گئے تو لگا میچ ہاتھ سے نکل گیا۔ لیکن پھر فخر زمان کا طوفان آیا! 🔥
سری لنکا نے فخر کے 3 کیچ چھوڑے اور فخر نے انہیں معاف نہیں کیا۔ پہلے سعد بیگ (74 رنز) کے ساتھ 100 سے زیادہ رنز کی پارٹنرشپ، پھر شاندار سنچری! فخر فائنل میں 2 سنچریاں لگانے والا پاکستان کا دوسرا بیٹسمین بن گیا۔
آخر میں جب فخر اور آغا سلمان آؤٹ ہو گئے تو میچ پھر پھنس گیا، لیکن پھر آئے ہمارے دو نوجوان ہیروز - حسن نواز اور عرفات منہاس۔ دونوں نے دباؤ میں 94 رنز کی میچ وننگ پارٹنرشپ کی، عرفات نے صرف 28 گیندوں پر 50 رنز مارے۔
اور آخر میں کپتان شاہین آفریدی نے چھکا مار کر 9 گیندیں پہلے ہی جیت اپنے نام کر لی! 💚
سری لنکا آخری 10 اوورز میں 20-25 رنز کم بنا گیا، وہی اس کی ہار کی وجہ بنا۔
*پاکستان زندہ باد*