Weather Of Muzaffargarh

Weather Of Muzaffargarh

Share

الحمداللہ ❤️❤️❤️❤️

20/06/2026

🚨بڑی خوشخبری! ٹیسٹ کرکٹ کے سلطان یاسر شاہ کی واپسی متوقع🚨 اطلاعات کے مطابق پاکستان کے تجربہ کار لیگ اسپنر یاسر شاہ کی قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ سلیکٹرز ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے یاسر شاہ کو دوبارہ اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ اپنی شاندار لیگ اسپن اور میچ وننگ کارکردگیوں کی بدولت یاسر شاہ طویل عرصے تک پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے اہم ستون رہے ہیں۔🇵🇰❤🔥

20/06/2026

🚨کنگ محمد عامر کے مداحوں کے لیے بری خبر🚨 قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کے بارے میں اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ 2027 میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اگر یہ خبر درست ثابت ہوتی ہے تو پی ایس ایل کے شائقین، خصوصاً محمد عامر کے مداحوں کے لیے یہ ایک بڑا دھچکا ہوگا، کیونکہ عامر اپنی جارحانہ باؤلنگ اور میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت کی وجہ سے لیگ کے نمایاں کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔😍🔥

20/06/2026

🚨بڑی خبر🚨 اطلاعات کے مطابق پی سی بی نے پاکستان وائٹ بال ٹیم کے بولنگ کوچ کے لیے سری لنکا کے لیجنڈ فاسٹ بولر لاسیت مالنگا سے بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پی سی بی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں بولنگ شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مالنگا کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ اگر معاملات کامیابی سے طے پا گئے تو لاسیت مالنگا پاکستان وائٹ بال ٹیم کے بولرز کے ساتھ کام کرتے ہوئے ورلڈ کپ 2027 کی تیاریوں میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

20/06/2026

ایشین گیمز 2026 کے لیے پاکستان اور بھارت دونوں کے سکواڈ کا اعلان اپ کے خیال میں گولڈ میڈل جیتنے کے لیے کون سی ٹیم زیادہ مضبوط ہے

20/06/2026

سعودی عرب کے گول کیپر محمد العویس نے کیپ وردے کے گول کیپر ووزینہ کی سپین کے خلاف کی شاندار کارکردگی کو دہراتے ہوئے یوراگوئے کے خلاف زبردست کھیل پیش کیا۔

انہوں نے میچ میں 9 شاندار سیوز کیے، جو اب تک اس ٹورنامنٹ کے کسی بھی ایک میچ میں سب سے زیادہ سیوز ہیں۔ 😮👏🇸🇦

العویس کی یہ غیرمعمولی کارکردگی سعودی عرب کے لیے ایک قیمتی پوائنٹ حاصل کرنے میں کلیدی کردار ثابت ہوئی۔ 🧤🔥

20/06/2026

🚨 بابر اعظم نے ریکارڈ ساز گیئر ڈیل سائن کر لی!🚨 پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے CA پاکستان کے ساتھ اپنے کرکٹ گیئر اسپانسرشپ معاہدے کی تجدید کر لی ہے، جس کی مالیت 2 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر سالانہ بتائی جا رہی ہے۔ اس شاندار معاہدے کے بعد بابر اعظم، بھارتی کرکٹرز کو چھوڑ کر، ایشیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کرکٹر بن گئے ہیں جو صرف کرکٹ گیئر اسپانسرشپ سے آمدنی حاصل کرتے ہیں۔ یہ معاہدہ نہ صرف بابر کی عالمی مقبولیت اور برانڈ ویلیو کا ثبوت ہے بلکہ پاکستانی کرکٹ کے لیے بھی ایک بڑا اعزاز ہے۔ کپتان تو نہیں، مگر برانڈ ویلیو میں اب بھی سب سے آگے! 🔥

20/06/2026

20 June 2026
🌧️ موسم 🌧️
کل رات جنوبی و وسطی پنجاب اور کوہِ سلیمان کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور بارش ریکارڈ کی گئی۔

⛈️ آج بعد دوپہر اور شام جنوبی و وسطی پنجاب اور کوہِ سلیمان کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر تیز آندھی، گرج چمک اور بارش کا امکان موجود ہے۔

⚠️ متعلقہ علاقوں کے رہائشی تیار رہیں۔

واللہ اعلم 🌧️

18/06/2026
18/06/2026

🌩️ تازہ موسم اپڈیٹ

مغربی سلسلہ اور پری مون سون ہواؤں کے زیرِ اثر گرج چمک والے بادل ایک بار پھر افغان بارڈر کے شمالی بلوچستان اور کوہِ سلیمان کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

⛈️ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران کوہِ سلیمان، ڈیرہ غازی خان، تونسہ، کوٹ چھٹہ، راجن پور، لیہ، مظفرگڑھ، ملتان اور جنوبی و وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی، گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
واللہ اعلم 🌿☔️🌩️

⚠️ شہری احتیاط کریں، کمزور تعمیرات، سولر پینلز، سائن بورڈز اور درختوں کے قریب غیر ضروری قیام سے گریز کریں۔

🌧️ تیار رہیں، موسم کسی بھی وقت خطرے ہو سکتا ہے۔

17/06/2026

مظفرگڑھ والے تیاری پکڑو آج سے 21 کی رات تک⛈️
۔ لگے گی⛈️
زبردست بارشوں کے راؤنڈ۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Jatoi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Jatoi