Kabal United Football Club Kabal Swat

Kabal United Football Club Kabal Swat A professional Football team of Swat

کُھل کر جیو اور کُھل کر کھیلو۔۔یہ آپ کا گراؤنڈ ہے اور آپ کا عہد ہے، کوئی روک ٹوک نہیں اور کوئی پابندی نہیں۔ویلکم بیک ٹو ...
27/08/2026

کُھل کر جیو اور کُھل کر کھیلو۔۔
یہ آپ کا گراؤنڈ ہے اور آپ کا عہد ہے، کوئی روک ٹوک نہیں اور کوئی پابندی نہیں۔
ویلکم بیک ٹو کبل گراؤنڈ۔❤️✌️

15/08/2026

جرگہ کے اختتام پر کبل یونائیٹڈ کی جانب سے حمیداللہ چمن موقف پیش کر رہے ہیں۔

نوٹ: ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس پوری جدوجہد میں کبل یونائیٹڈ نے بہت اصولی موقف اپناتے ہوئے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہم نے کسی عام فرد کو ذاتی تنقید کا نشانہ نہیں بنایا، البتہ ذمہ داران اور حکومتوں سے منسلک لوگوں سے سوال بھی کیے ہیں اور اپنی آواز بھی سوشل میڈیا کے ذریعے پہنچانے کی کوشش کی ہے، جس کو ہم آئندہ بھی جاری رکھیں گے، اگر کسی بھی ایسی سرگرمی کو فروغ دیا گیا جس سے گراؤنڈ اور عوام کو نقصان کا خدشہ ہو تو ہم بھرپور آواز اٹھانے اور احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ جزاک اللہ

15/08/2026

ہم انتہائی مشکور ہیں جماعتِ اسلامی کے ضلعی قائد جناب حافظ اسرار صاحب، نوجوان قائد انجینئر ملک ریاض خان اور دیگر مشران کے کہ جنہوں نے بروقت مسئلے میں مداخلت کرکے جرگہ بنایا اور اس معاملے کو انتہائی خوش اسلوبی سے منطقی انجام تک پہنچایا۔

انجینئر ملک ریاض خان جرگے کے اختتام پر روداد پیش کر رہے ہیں۔

15/08/2026

الحمداللہ!
گراؤنڈ میں جال لگانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے، اور درمیان میں لگائے گئے جال کو واپس ہٹایا جائے گا۔ ✌️

کبل گراؤنڈ فینسنگ اور باقی متنازع معاملات پر آج جرگے کے دو سیشن منعقد ہوئے، جن میں ہر پہلو سے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ ...
14/08/2026

کبل گراؤنڈ فینسنگ اور باقی متنازع معاملات پر آج جرگے کے دو سیشن منعقد ہوئے، جن میں ہر پہلو سے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ کرکٹ اور فٹبال کے پرانے اور مضبوط بھائی چارے کی بنیاد کو مقدم رکھتے ہوئے اور عوامی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین فیصلے کیے جائیں گے۔ ہم سرکار سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ عوامی جذبات کی قدر کریں گے اور ہر اُس کام سے بچنے کی کوشش کریں گے جو تحصیل کبل کے عوام اور کھلاڑیوں کے مفاد میں نہ ہو۔

فیصلے کے حتمی نتیجے تک جدوجہد کو جاری و ساری رکھیں گے۔ اللہ تعالیٰ تحصیل کبل کے تاریخی اور عظیم گراؤنڈ کی خوشحالیاں دوبارہ لوٹائے اور ہماری بھائی چارگی اور امن کو سلامت رکھے۔ آمین۔

کبل یونائیٹڈ کے پلیر صدیق اکبر کی دادی بقضائے الٰہی وفات ہو گئی ہے ۔اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل ...
14/08/2026

کبل یونائیٹڈ کے پلیر صدیق اکبر کی دادی بقضائے الٰہی وفات ہو گئی ہے ۔اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔
نماز جنازہ بعد از نماز عصر بسم اللہ مسجد کے قریب ادا کی جائے گی ۔

عوام کے سامنے اپنا مقدمہ رکھتے ہیں، عوام اپنی رائے دیں۔یہ آج سیٹلائٹ سے لی گئی تازہ تصویر ہے۔ کرکٹ ایسوسی ایشن دعویٰ کر ...
14/08/2026

عوام کے سامنے اپنا مقدمہ رکھتے ہیں، عوام اپنی رائے دیں۔
یہ آج سیٹلائٹ سے لی گئی تازہ تصویر ہے۔ کرکٹ ایسوسی ایشن دعویٰ کر رہی ہے کہ فٹبال کے لیے 70% گراؤنڈ ہے، جبکہ کرکٹ نے صرف 30% گراؤنڈ لیا ہے۔

کیا تحصیل کبل کے عوام اس بات سے متفق ہیں؟
کیا اس نقشے کے مطابق کبل گاؤں کے لوگوں کے لیے فٹبال کی جگہ موجود ہے؟
کیا فٹبال کی جگہ تحصیل کبل میں شامل سارے گاؤں کے لوگوں کے لیے کافی ہے؟

14/08/2026

نوٹ: آج پانچ بجے ہونے والے احتجاج کو جرگہ کے حتمی فیصلے تک موخر کیا جارہا ہے۔ جرگہ کے فیصلے کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

کہتے ہیں فٹبال کے پاس 70% گراؤنڈ ہے اور کرکٹ کے پاس 30%۔ اندازہ خود لگائیں۔ یہ وہ نقشہ ہے جس پر ابھی کام ہو رہا ہے، اور ...
14/08/2026

کہتے ہیں فٹبال کے پاس 70% گراؤنڈ ہے اور کرکٹ کے پاس 30%۔ اندازہ خود لگائیں۔ یہ وہ نقشہ ہے جس پر ابھی کام ہو رہا ہے، اور کرکٹ کے دوست گلہ کر رہے ہیں کہ آپ کو 30 فیصد گراؤنڈ پر اعتراض ہے۔

ہم کہتے ہیں کرکٹ اور فٹبال کا گراؤنڈ مشترکہ طور پر 100 فیصد ہم سب کا ہے۔ آؤ، مل جل کر کرکٹ اور فٹبال دونوں ایک ساتھ کھیلیں، غیر مقامی اور چند ذاتی مفادات کی خاطر لوگوں کا راستہ مل جل کر روکیں۔

14/08/2026

دعوی کیا جارہا ہے کہ 70% فیصد گراؤنڈ فٹبال کے قبضے میں ہے، ہم دعوی کرتے ہیں کہ کبل گاؤں کے جانب 90% گراؤنڈ کرکٹ قبضہ کررہا ہے۔

Address

Kabbal

Telephone

+923409890370

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kabal United Football Club Kabal Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share