24/11/2022
My YouTube channel
Abdul Aziz Sodho - YouTube Del dine videoer med venner, familie og verden
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Abdul Aziz Sangrasi, Professional Sports Team, Karachi Lines.
24/11/2022
My YouTube channel
Abdul Aziz Sodho - YouTube Del dine videoer med venner, familie og verden
Pakistan peoplse party Social media network
10/11/2022
آج حبیب یونی ورسٹی میں افضال احمد سید صاحب اور ڈاکٹر تنویر انجم نے سندھی اردو کے ممتاز شاعر، ادیب اور دانش ور امداد حسینی صاحب کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے شایانِ شان ایک بھرپور تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کی نظامت ہمارے ذمے تھی اور ہم مقررین میں بھی شامل تھے یعنی دوہری ذمہ داری۔ خدا کا کرنا یہ ہوا کہ آج امتحان میں ہماری شام کی ڈیوٹی لگ گئی اور ایسا محسوس ہوا کہ ہم تو شرکت ہی نہیں کر پائیں گے۔ یہ امکان کسی صدمے سے کم نہیں تھا کیوں کہ ایک تو امداد حسینی صاحب کی شفقتوں اور سحر امداد کی محبتوں کا قرض اس پر مزید یہ کہ ہمیں افضال احمد سید صاحب اور تنویر انجم دونوں بہت ہی پیارے لگتے ہیں مگر جائیں کیسے؟ لیکن کہتے ہیں نا کہ جہاں چاہ وہاں راہ! ہماری ایک کولیگ کو خدا خوش رکھے انھوں نے ہم سے ڈیوٹی تبدیل کر لی اور ہم صبح میں ڈیوٹی سے نمٹ گئے۔ دل مطمئن ہو گیا کہ اب آرام سے شریک ہو سکیں گے مگر دوپہر ایک بجے کے قریب اچانک طبیعت خراب ہونے لگی۔ مجبوراً گھر آنا پڑا تو معلوم ہوا کہ 103 بخار، گلے میں خراش، آواز بند اور جسم میں شدید درد۔ یا اللّٰہ اب کیا کریں؟ اب ان شخصیات سے محبت کے ساتھ کولیگ کی نیکی بھی کہہ رہی تھی کہ جانا تو ہے۔ لہٰذا دواؤں، دعاؤں کا سلسلہ شروع کیا مگر بخار ٹس سے مس نہ ہو کر دیا۔ لیکن جناب ہم بھی ہار ماننے والے کہاں ہیں! جیسے تیسے حبیب یونی ورسٹی پہنچے تو سامنے ہی ڈاکٹر آصف فرخی صاحب مسکراتے ہوئے نظر آئے۔
یا خدا کیا بخار سر کو چڑھ گیا ہے؟ ہم نے آنسو نگلتے ہوئے ہونی ورسٹی میں قدم رکھا۔ یاد آیا کہ اس یونی ورسٹی سے پہلا تعارف آصف فرخی صاحب نے ہی تو کرایا تھا۔ بڑے اشتیاق سے پوچھا تھا "آپ نے یونی ورسٹی دیکھی؟"
"تھوڑی بہت." ہم نے جواب دیا
فوراً گویا ہوئے " مشاعرے کے علاوہ بھی دنیا ہے اسے دیکھنے میں بھی کوئی حرج نہیں."
ہم نے دل میں سوچا حد ہے مشاعرے میں بلا کر خود ہی یہ ارشاد! مگر سوچ کا سلسلہ آصف فرخی صاحب کی آواز سے ٹوٹ گیا۔ "آئیے! میں آپ کو یونی ورسٹی دکھاتا ہوں".
آج وہی سیڑھیاں چڑھتے اچانک دیوار کا سہارا لینا پڑا شاید تیز بخار اور نقاہت کی وجہ سے چکر آ گیا ہوگا۔ نظر بھی بخار سے دھندلائی ہوگی ورنہ آنسو کہاں۔
آج حبیب یونی ورسٹی جا کر احساس ہوا کہ آصف فرخی صاحب جیسے لوگ بہت ظالم ہوتے ہیں جو ہمیشہ کے لیے نظروں سے اوجھل ہو کر ہر جگہ ہو جاتے ہیں 💔
مانوس بام و در سے نظر پوچھتی رہی
ان میں بسے وہ لوگ پرانے کہاں گئے
(عنبریں حسیب عنبر)