Balochistan football information center

Directions

Balochistan football information center Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Balochistan football information center, Sports League, Karachi.

24/01/2023
Some of Pakistan women's team players and NC Chairman Haroon Malik were present at KPT stadium during a match of Nationa...
24/01/2023

Some of Pakistan women's team players and NC Chairman Haroon Malik were present at KPT stadium during a match of National challenge cup.♥️🇵🇰⚽

21/01/2023
سعودی عرب کا دورہ اور آفیشلز کے کارنامے اگر ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو دیکھیں تو بچیوں کی کارکردگی اور محنت قابل تعریف ھے...
21/01/2023

سعودی عرب کا دورہ اور آفیشلز کے کارنامے
اگر ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو دیکھیں تو بچیوں کی کارکردگی اور محنت قابل تعریف ھے
ایک طویل وقفے کے بعد فٹبال میں واپسی اور ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر فٹبال دیکھنے کو ملا اگر تین سال قبل کی نیشنل ویمن چیمپئن شپ دیکھیں تو گولز کی برسات اور چیخ و پکار کے علاوہ کچھ نظر نہ آتا تھا
اس سے ایک بات تو ثابت ھوئی کہ پاکستان میں کسی بھی شعبے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ھے ضرورت اس بات کی ھے کہ اسے موقع دیا جائے
ھماری تین ایسی کھلاڑی جو مینجمنٹ کی نااھلی کی شکار ھوئیں
نادیہ خان انگلینڈ سے
رومیسہ کینیڈا سے اور امینہ حنیف
اگر یہ بھی ٹیم کا حصہ ھوتے تو رزلٹ بآسانی گولڈ کی شکل میں مل سکتا تھا
کوئی بھی ایونٹ جب ترتیب دیا جاتا ھے تو اسکے ٹیکنکل رولز بنتے ھیں اور ھر ٹیم کو بھیجے جاتے ھیں انہی کے تحت تمام ٹیمز اپنی تیاری کرتی ھیں
یہاں مینجر قبطیہ جمشید بٹ کی نااھلی کہیں گے جس نے کھلاڑیوں کی ڈاکومنٹیشن کے حوالے سے غفلت برتی اور تین اچھی کھلاڑیوں کو تمام میچ اپنے کمروں میں بیٹھ کر دیکھنا پڑے
حالانکہ ایک طویل کیمپ تھا لاھور میں اور وافر ٹائم بھی تھا بآسانی پاسپورٹ بنوائے جاسکتے تھے لیکن میڈم کو اپنے کنگھی شیشے سے فرصت ملے تو
آفیشلز میں پروفیشنلزم کی شدید قلت دکھائی دیتی ھے
سعودی سرزمیں پر جب بھی کوئی مسلم ملک کی ٹیم آئے تو عمرہ کی سعادت سعودی حکومت کے تعاون سے فری ھوتی ھے لیکن یہاں بھی کھلاڑیوں سے سوتیلی ماں والا سلوک کیا گیا کوچ اسسٹنٹ کوچ اور میڈم مینجر چپکے سے عمرہ کی سعادت کیلیئے روانہ ھوئے کھلاڑیوں کو اس سعادت سے بھی محروم رکھا گیا
عادل رضکی جو ایک بی لائسنس ھولڈر کوچ ھے اس کا ٹیم کیساتھ میرٹ ھی نہیں بنتا اور یہ فیفا اے ایف سی کے رولز کی بھی مخالفت ھے
ایک بار پھر کہوں گا کروڑوں خرچ کرنے کے باوجود بھی پروفیشنلزم کی شدید قلت ھے
این سی اپنے پیاروں کو نوازنے کے چکر میں پاکستان کے مستقبل کو داؤ پر لگائے ھوئے ھے
رھے نام اللہ کا
علی عابد طور بقلم خود

Pakistan vs Comoros action pics..
11/01/2023

Pakistan vs Comoros action pics..

Pakistan National Women's Team is leaving for Saudi Arabia to participate in 4 Nation Friendly Tournament. We wish them ...
09/01/2023

Pakistan National Women's Team is leaving for Saudi Arabia to participate in 4 Nation Friendly Tournament.
We wish them luck !

پہلا سندھ بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ کا فاٸنل ڈی ایف اے لورالائی نے جیت لیا، 3 لاکھ سبی (پاکستان بلوچستان فٹبال ) محکمہ کھی...
26/12/2022

پہلا سندھ بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ کا فاٸنل ڈی ایف اے لورالائی نے جیت لیا، 3 لاکھ

سبی (پاکستان بلوچستان فٹبال ) محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام سبی، نصیر آباد اور حب میں جاری پہلا ال سندھ بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، فاٸنل میچ ڈی ایف اے #لورالائی اور شرافی محمڈن کراچی کے مابین سردار میر چاکر خان ڈومکی گراؤنڈ سبی میں کھیلا گیا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا دلچسپ اور سنسنی خیز میچ مقررہ وقت تک برابر رہا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کو پنالٹی ککس دیئے گئے جس میں ڈی ایف اے لورالائی نے تین کے مقابلے میں چار گول کٸے اور جیت کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، فاٸنل میچ کے مہمان خصوصی سیکرٹری کھیل محمد اسحاق جمالی اور ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ تھے ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد آصف لانگو، آرگنائزنگ سیکرٹری سبی سینٹر لکھمیر خان لانگو و دیگر سمیت تماشائيوں کی کثیر تعداد موجود تھی، اختتامی تقریب میں سیکرٹری کھیل محمد اسحاق جمالی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد علاقے میں امن اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے فائنل میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی کثیر تعداد میں موجود ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ کھیلوں سے بہت محبت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹس منعقد کیے جائیں گے دوسرے صوبوں سے ہم کھلاڑیوں کو دعوت دیتے رہیں گے کہ آپ آئیں اور ہمارے کھیلوں کے میدان آباد کریں مہمان نوازی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی انہوں نے کہا کہ یہ آخری ایونٹ نہیں ہے ہر سال بلوچستان کے مختلف اضلاع میں اس طرح کے مقابلے منعقد کروائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ میں یہ اعلان کرتا ہوں جنوری کے تیسرے ہفتے میں فٹبال ، کرکٹ ، شوٹنگ بال اور دیگر کھیل منعقد کروانے جارہے ہیں پہلا سدرن سپورٹس میلہ گوادر میں منعقد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ محکمہ کھیل کا یہ عزم ہے کہ اس طرح کے مواقع آپ کھلاڑیوں کے لئے مہیا کرتا رہے ایک مثبت جذبے کے ساتھ کھیل کے میدان آباد رہیں اور اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کریں معاشرے کو مثبت پیغام دیں تاکہ ہمارا معاشرہ امن و دوستی کا گہوارہ بن سکے، آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ تین لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ دو لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan football information center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category