27/09/2024
عجیب لوگ تھے وہ تتلیاں بناتے تھے
سمندروں کے لیے سیپیاں بناتے تھے
وہی بناتے تھے لوہے کو توڑ کر تالا
پھر اس کے بعد وہی چابیاں بناتے تھے
میرے قبیلے میں تعلیم کا رواج نہ تھا
مرے بزرگ مگر تختیاں بناتے تھے
فضول وقت میں وہ سارے شیشہ گر مل کر
سہاگنوں کے لیے چوڑیاں بناتے تھے
ہمارے گاؤں میں دو چار ہندو درزی تھے
نمازیوں کے لیے ٹوپیاں بناتے تھے
شہزاد اعوان ✍️🥀
26/09/2024
وہ بے خبر ہیں مکافات کے عمل سے ابھی
جو خار بانٹتے ہیں اور گلاب چاہتے ہیں
شہزاد اعوان 😒✍️ 🥀۔۔۔۔۔۔۔۔۔
26/09/2024
کہانی:-👽💀👻
ایک دفعہ کا زکر ہے کہ ہم تین دوست آفس سے ایک ہفتے کی چھٹی لیکر سیر کے لیۓ میرے گاؤں
{ایبٹ آباد ہزارہ، صوبہ خیبر پختون خواہ} پہنچے .........See more
26/09/2024
"سمرن"
چیچہ وطنی کی سمرن نے مجھے کڑوا سا جواب دینے کےبعد ایک بہت ہی امیر کبیر بندے سے شادی کر لی۔
نوبیاہتا جوڑا گھومنے پھرنے کیلئے سوئیٹرز لینڈ چلا گیا سوئیٹرز لینڈ میں ہی میاں جی کو اچانک چپ سی لگ گئی اور وہ پاگلوں جیسی حرکتیں کرنے لگ گئے۔
سمرن پریشان ہوکر اپنے شوہر کو لئے کر پاکستان آ گئی اور ایک دن فیملی ڈاکٹر کو چیک اپ کرانے لے گئی۔
سمرن بولی: ڈاکٹر صاحب، میرے شوہر مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں، مجھے اتنے سارے ملکوں کی سیر کروائی، بہت ساری شاپنگ بھی کرائی، میں جس چیز کو دیکھتی تھی فوراً مجھے لے دیتے تھے۔ کہتے تھے سمرن تمہیں جو بھی پسند ھے لے چلو پاکستان
ایک دن۔۔۔۔۔
جب ہم سوئیٹزر لینڈ میں گھوم پھر رھے تھے تو میں نے ایک بہت بڑے محل نما گھر کو دیکھ کر کہا ہائے اللہ کتنا پیارا گھر ھے۔
اگلے دن وہ مجھے پھر وہاں لےگئے اور کہا سمرن دیکھو یہ گھر تمھارے لئے خرید لیا ھے۔اب یہ تمھارا ہے۔
میں خوشی سےجھوم اٹھی اور والہانہ انداز میں ان سے کہا آپ کتنا پیار کرتے ہیں مجھ سے۔۔۔۔ لیکن ایک پرابلم ھے
وہ پریشان ہوگئے اور پوچھا
کیا پرابلم ہے؟
میں نے کہا
اتنا بڑا گھر ہم چیچہ وطنی کیسے لےکر جائیں گے؟
بس ڈاکٹر صاحب کیا کہوں تب سے ان کوچپ سی لگ گئی ہے اورایک لفظ بھی نہیں بولتے۔
نوٹ: ڈاکٹر صاحب بھی تب سے بالکل خاموش ہیں اور ہر وقت آسمان کو تکتے رہتے ہیں۔😎😡😍
Shahzad Awan ✍️🤷💁😅
Hina Ramzan
24/09/2024
محسن نقوی
زندگی پُھول ہے، خوشبو ہے، مگر یاد رہے
زندگی، گردشِ حالات بھی ہو سکتی ہے
چال چلتے ہُوئے، شطرنج کی بازی کے اُصول
بُھول جاؤ گے، تو پھر مات بھی ہوسکتی ہے
ایک تو چھت کے بِنا گھر ہے ہمارا مُحسؔن
اُس پہ یہ خوف کہ برسات بھی ہو سکتی ہے
H.S_Awan 🥀🍂✍️
-.
23/09/2024
"بعد میں"
- تم سے بعد میں بات کریں۔
- میں آپ کو بعد میں کال کروں گا۔
- بعد میں ملتے ہیں۔
- ہم بعد میں چلیں گے۔
"میں تمہیں بعد میں بتاؤں گا۔" "
ہم بعد کے لیے سب کچھ چھوڑ دیتے ہیں. لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ ""بعد"" ہمارا نہیں ہوتا.
بعد میں ہمارے پیارے ہم میں نہیں رہے
بعد میں، ہم ان کو سنتے نہیں ہیں اور نہ دیکھتے ہیں.
بعد میں بس یادیں ہی رہ جاتی ہیں
بعد میں دن رات ہو جاتا ہے،
مسکراہٹ ایک غم بن جاتی ہے
اور
زندگی موت بن جاتی ہے۔
"بعد میں" "بہت دیر ہو جاتی ہے.
Shahzad Awan ✍️🥀🍂
30/08/2024
ﺍِﮎ ﺍﺟﻨﺒﯽ ھﮯ ﻣﮕﺮ ___ ﺭﻭﺡ ﺷﻨﺎﺱ ﻟﮕﺘﺎ ھﮯ
ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺮﺡ ﻣﺠﮭﮯ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﺍُﺩﺍﺱ ﻟﮕﺘﺎ ھﮯ
ﮐﺮﻭﮞ ﺗﻼﺵ ﺗﻮ ﮨﻮ ﺷﮏ ﻭﺟﻮﺩ ﭘﺮ ﺍُﺱ ﮐﮯ
ﺟﻮ ﺁﻧﮑﮫ ﺑﻨﺪ ﮐﺮﻭﮞ ﺗﻮ ﺁﺱ ﭘﺎﺱ ﻟﮕﺘﺎ ھﮯ
Shahzad Awan ✍️🍂💕
30/08/2024
دعائیں وہ پھول ہیں، جو زندگی کی پریشانی میں آسانی اور کامیابی کی خوشبو بکھیرتی ہیں۔
اے رب العالمین: جو زندگی گزر گئی اس پر تیرا شکر ادا کرتے ہیں۔
جو زندگی باقی ہے, اس پر تیری رحمت کے طلبگار ہیں
ہم سب پر اپنی رحمت فرما۔
ہمارے پاس خوشیاں اور آسانیاں ہوتی ہیں، تو زندگی بہتر ہوتی ہے،
لیکن اس وقت زندگی بہترین ہو جاتی ہے، جب یہ خوشیاں اور آسانیاں ہم لوگوں میں تقسیم کرتے ہیں۔
اے ربِ جن و انس! اے دونوں جہانوں کے پالنے والے! مالک ارض و سماء ! ہمیں بھی تقسیم کار بنا دے، چاہے وہ علم ہو، دولت ہو، خوشیاں یا آسانیاں ہوں۔
دعا ہے سب سلامت ، صحت مند اور خوشحال رہیں۔ الله تعالٰى اپنے خاص كرم سے ہم سب کی زندگیوں میں سکون و راحت كى ایسی بہار لائے جو کبھی ختم نہ ہو ، آپ کو ارض و سماء کی تمام آفات سے محفوظ رکھے اور آپکو ہمیشہ خوشی، تندرستی اور صحت عطا فرماۓ۔
آمین۔۔
Shahzad Awan ✍️🍂💕
19/12/2022
ضمیر بیچ کر لشکر کیساتھ کھڑا ہونے سے
ضمیر بچا کر اَکیلے کھڑا ہونا لاکھ درجے بہتر ہے🌹💯