12/09/2024
ل
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے چیمپئنز ون ڈے کپ میں شرکت کرنے والے قومی کرکٹرز کو زمبابوے کی کرکٹ لیگ زم ایفرو ٹی 10 کے دوسرے سیزن کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
زم ایفرو ٹی 10 ٹورنامنٹ 21 ستمبر سے ہرارے میں شروع ہوگا جبکہ پاکستان کا ڈومیسٹک چیمپئنز ون ڈے کپ کا آغاز کل سے ہو رہا ہے۔
زمبابوے کی کرکٹ لیگ زم ایفرو ٹی 10 میں شریک مختلف ٹیموں نے پاکستانی کرکٹرز کو بھی سائن کیا تھا جن میں شاہنواز دھانی ، آصف علی، حیدر علی، یاسر شاہ ، محمد عرفان ، شرجیل خان اور سلمان ارشاد شامل ہیں۔
شاہنواز دھانی، آصف علی اور حیدر علی چیمپئنز ون ڈے کپ میں ٹیموں کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
تاہم ذرائع کے مطابق پی سی بی نے چیمپئنز ون ڈے کپ کھیلنے والے قومی کرکٹرز کو زم ایفرو ٹی 10 لیگ کیلئے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
05/09/2024
05/09/2024
03/09/2024