14/05/2023
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اس سال کے آخر میں ہونے والی 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا یے جس کی میزبانی آسٹریلیا کر رہا ہے سیریز میں بس 3 ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں جو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
پہلا ٹیسٹ پرتھ میں 14 دسمبر سے،دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن اور آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں شروع ہوگا
08/05/2023
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے اختتام کے ساتھ ہی باؤلنگ کوچ عمر گل کی کوچنگ کا سفر بھی ختم ہو گیا جو بس اس سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مقرر کیے گئے تھے کیوں کہ آئی پی ایل ختم ہونے کے بعد مورنی مورکل بطور باؤلنگ کوچ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔
عمر گل کی کوچنگ میں پاکستانی باؤلروں نے کافی اچھا پرفارم کیا خاص کر پرانی گیند کے ساتھ ڈیتھ باؤلنگ میں جس کا سہرا عمر گل کو جاتا یے لیکن افسوس ایک اتنا اچھا ملکی کوچ ہونے کے باوجود بھی گوروں کی غلامی کرنے کی عادت سی پڑ گئی ہے اسلیے اپنے ملک کے باؤلنگ کوچز سے زیادہ غیر ملکی کوچوں کو اہمیت دی جاتی ہے۔
اگر عمل گل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ رہتے تو زیادہ اچھا ہوتا لیکن ایسا ممکن نہیں کیوں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیئرمین ویسے بھی کہتے ہیں کہ غیر ملکی کوچز کوالیفائڈ ہوتے ہیں اسلیے غیر ملکی کوچز رکھتے ہیں کہ وہ یاریاں نہیں نبھاتے ہیں اور میرٹ پر سب کو کھلاتے ہیں پاکستانی کوچ جو ہیں وہ تعلقات دوستی بنا کر کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے انکو کھلاتے سکھاتے ہیں۔
21/03/2023
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عبد الرحمان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے میری کوشش ہوگی اپنی صلاحیتیں دکھا سکوں۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمر گل اور محمد یوسف بڑے نام ہیں
انہوں نے مزید کہا حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سینئر کھلاڑی آرام کر رہے ہیں ان کی کمی محسوس ہوگی البتہ نوجوان کھلاڑی بھی پرفارم کر کے ٹیم میں آئے ہیں ٹیم کی بیٹنگ اور بولنگ دونوں مضبوط ہے۔
عبوری ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے میچز ہمیشہ کانٹے کے ہوتے ہیں دونوں ٹیموں کا موازنہ کیا جائے تو پاکستان کی ٹیم افغانستان کے مقابلے بہت مضبوط ہے اس ٹی ٹونٹی سیریز شاداب خان اور نسیم شاہ ٹرمپ کارڈ ہونگے۔
18/03/2023
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
لاہور قلندرز فینز کو مسلسل دوسری مرتبہ پی ایس ایل کا چیمپئن بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور داد دیتا ہوں زمان خان کے شاندار آخری اوور کی جس میں انہوں نے اپنی نرو کو قابو رکھ کر ہائی وولٹیج پریشر میچ میں شاندار آخری اوور کر کے اپنی ٹیم کو دوسری مرتبہ چیمپئن بنوا دیا۔
ملتان سلطان فینز ہارڈ لک بس آخری اوورز میں آپکی ٹیم کی ناقص باؤلنگ آپکی ہار کی وجہ بن گئی تھی ورنہ بلے بازوں نے اپنی پوری کوشش کی تھی لیکن تم ڈیوڈ اور کیرن پولارڈ نے فائنل میں آپکی ٹیم کی جانب سے مایوس کیا عباس آفریدی اور خوشدل شاہ نے میچ میں واپسی کروا دی تھی مگر ہارڈ لک زمان خان کی شاندار باؤلنگ کے آگے وہ بھی بے بس دکھائی دئیے لیکن پھر بھی آپکی ٹیم نے بہت شاندار کھیل پیش کیا ماشاءاللہ سے لیکن جیت ایک ٹیم کو ملتی ہے جس کی محنت کچھ زیادہ ہوتی ہے اور وہ جیت لاہور قلندرز کے حق میں تھی جنکے باؤلروں نے آخری اوورز میں شاندار کم بیک کیا اور جیت سے آپکی ٹیم کو دور کر دیا۔
لاہور اور ملتان سلطان فینز آپکی ٹیموں نے شاندار مقابلے سے پی ایس ایل سیزن 8 کے فائنل کو چار چاند لگا دیئے ایسے فائنل دیکھنے کا مزہ الگ ہوتا ہے جب دونوں ٹیمیں اپنی سر دھڑ کی بازی لگا دیتی ہیں چیمپئن بننے کے لیے۔
18/03/2023
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
لاہور قلندرز کا ملتان سلطان کو قلندرز بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ خاص کر کپتان شاہین شاہ آفریدی کی جارحانہ اننگ کی بدولت پی ایس ایل سیزن 8 کا فائنل جیتنے کے لیے 201 رنز کا ہدف پریشر سارا ملتان پر ہے اب وہ ہدف کے تعاقب میں اس پریشر کو ملتان ہر کیسے واپس ڈالتے ہیں یہ دیکھنا ضروری ہے راشد خان کا آج کردار بہت اہم ہوگا۔
احسان اللہ کے ایک مہنگے اوور نے ملتان ٹیم کی مشکلات بڑھا دیں اور سارا مومینٹم خراب کروا دیا اب ملتان بلے باز اس ہدف کو ٹورنامنٹ کی ٹاپ باؤلنگ لائن اپ کے خلاف کیسے حاصل کرتے ہیں یہ دیکھنا باقی ہے محمد رضوان کا کردار بہت اہم ہوگا ہر لحاظ سے ب
18/03/2023
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے فائنل میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر ملتان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
17/03/2023
چلیں جی اپنے کپتان کنگ بابر کا پاکستان سپر لیگ8 میں سفر اختتام پزیر ہوا بابر اعظم نے اس سال اپنی بیٹنگ میں بہت زیادہ بہتری دکھائی اس سال لگ بھگ 148 کے سٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی اور اب تک اس سیزن میں سب سے زیادہ رنز بھی بنائے لیکن پشاور زلمی سے جو بھی غلطیاں ہوئیں ان سب کی بنیاد ڈرافٹ میں اچھا باؤلنگ اٹیک سلیکٹ نہ کرنا تھا لیکن اس سال پشاور زلمی چاہے ٹائٹل نہ جیت سکی لیکن میرے حساب سے پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ8 کی سب سے کامیاب ٹیم ہے کیونکہ پاکستان سپر لیگ کا مقصد ہی نئے ٹیلنٹ کا اجاگر کرنا ہوتا ہے اور یہ کام پشاور زلمی نے سب سے اچھا کیا کسی بھی ٹیم نے اتنے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو ایک ساتھ موقع نہیں دیا جتنا اس سال پشاور زلمی نے دیا۔ صائم ایوب ، حسیب اللّٰہ ، محمد حارث ، عامر جمال ، سفیان مقیم اور سلمان ارشاد ا پاکستان کرکٹ کے ابھرتے ہوئے سپر اسٹارز ہیں جنہیں پشاور زلمی نے بھرپور کھیلنے کا موقع دیا
17/03/2023
اک عہد جو تمام ہوا
آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستان کے ممتاز ایمپائر نے ایمپائرنگ کو خیر آباد کہا دیا
فرسٹ کلاس کرکٹر علیم ڈار کرکٹ اکیڈیمی کے اونر
2009 سے 2011 تک مسلسل آئی سی سی ایمپائر آف ائیر کے اعزاز کے مالک
دنیا میں سب سے زیادہ ایمپائرنگ کا اعزاز 435 ( ٹیسٹ میچ 144 222 ون ڈے اور 69 ٹی ٹوئنٹی )
علیم ڈار ❤️❤️❤️❤️🏏🏏🏏🏏🏏🏏🏏
اپنی 19 سالہ کیرئیر میں کئی ناقابل یقین فیصلوں کے مالک علیم ڈار نے کرکٹ ورلڈ میں اپنا اک نام بنایا
دعا گو ہیں اللہ تعالی علیم بھائی کو ایسے ہی خوشیاں دے اور لمبی زندگی عطا فرمائیں 🏏❤️❤️❤️🏏🤲🤲🤲🤲❤️🏏❤️❤️🤲🤲🏏
17/03/2023
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
پشاور زلمی فینز ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اس وقت بارش رک چکی ہے جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں شام چار بجے کے بعد موسم صاف ہو جائے گا مگر بارش کا امکان موجود رہے گا اور امید ظاہر کی جا رہی ہے میچ ہوگا لیکن بارش کسی بھی وقت دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔
17/03/2023
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
پشاور زلمی فینز کے لیے بری خبر ہے کہ لاہور میں اس وقت بھی بارش شروع ہے جو میڈیا رپورٹس ہیں اور میچ میں بھی بارش کا امکان ہے جس کی وجہ سے زیادہ چانس یہی ہیں آج میچ نہیں ہوگا جس بنا پر لاہور قلندرز کو فائنل میں پہنچا دیا جاے گا کیونکہ وہ ٹیبل پر پشاور زلمی سے بہتر پوزیشن پر تھی۔
ویسے ایسا ہونا تو نہیں چاہئے لیکن اللہ کو جو منظور ہوگا وہی ہوگا یا بارش رک جائے گی میچ کے وقت یا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور بارش کی وجہ سے آج میری فیورٹ ٹیم پشاور زلمی کا پی ایس ایل سیزن 8 کا سفر شاید ختم ہو جائے گا لیکن اللہ کی مرضی جو ہوگی وہی ہوگی بے شک ابھی تک بارش جاری ہے اللہ نے بہتر فیصلہ کر رکھا ہوگا جو بھی ہوگا۔
کل پی ایس ایل سیزن 8 کا فائنل یے اسکے لیے ریزرو ڈے رکھے گئے ہیں جو کہ اتوار اور سوموار کی صورت میں موجود رہیں گے کیوں کہ بارشوں کی پیشگوئی کی وجہ سے ہی فائنل کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے جو 18 مارچ رکھی گئی یے۔
16/03/2023
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سلمان ارشاد نے مجھے پچھلے سیزن کی طرح ناک آؤٹ میچ میں اپنی شاندار باؤلنگ کی یاد دلا دی کیوں کہ انہوں نے تب بھی میچ میں واپسی کروا دی تھی مگر بقیہ باؤلروں نے انکی محنت پر پانی پھیر دیا تھا آج انہوں نے پھر وہی باؤلنگ کی اور زلمی کی میچ میں واپسی کروائی اور انکا ساتھ دیا عامر جمال اور عمر زئی نے اور اللہ نے جیت نصیب کی میری فیورٹ ٹیم پشاور زلمی کو جس پر اپنے رب کا شکر ادا کرتا ہوں۔