Karachi Kickers Football Club

Karachi Kickers Football Club

Share

The club quickly imposed their presence in the early years.

Karachi Kickers formed in 2004 have a proud history of success at the top of Pakistani football and have established a reputation for strong performances in football history.

Photos from Karachi Kickers Football Club's post 28/05/2025
15/06/2024
16/01/2024

برما محمڈن فٹبال کلب (ڈسٹرکٹ ایسٹ) کے روح رواں جناب حاجی محمد اسلام صاحب کا کل رات قضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے.

إِنَّ لِلّٰهِ وَاِنَّآ الَیْهِ رَاجِعُوْنَ

تمام احباب سے دعائے مغفرت کی درخواست ھے.
اللہ پاک مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے. آمین
نماز جنازہ آج بعدِ نماز ظہر جامعہ اشرفیہ حقانی مسجد میں ادا کی جائے گی.
نماز ظہر 1:30

23/10/2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کو یا تو مدرسہ عربیہ رائیونڈ میں داخل کرا دیں یا پھر ان کو کرکٹ کھیلنے دیں ۔ گیم کو گیم کی طرح کھیل کر جیتیں یا ہاریں ، آپ کے مذہبی بننے سے کھیل کے دوران اللہ پاک آپ کے حق میں ڈنڈی ہر گز نہیں مارے گا نہ مخالف ٹیم کے ہاتھ سے آپ کا کیچ گرائے گا اور نہ ہی گیند پکڑ کر آپ کے کھلاڑی کے ہاتھ میں دے گا۔
ٹیکنیکل غلطی تو اللہ پاک نے غزوہ احد کے شہداء کی معاف نہیں فرمائی تھی جب انہوں نے اسٹرٹیجک پوزیشن کو چھوڑا
حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے اس غلطی کا فائدہ اٹھا کر جنگ کا پانسہ پلٹ دیا حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ صرف خود جنگ کے کمانڈر تھے اور اس ٹیکنکل غلطی کی وجہ سے خود بھی شدید زخمی ہوئے ۔
مذھب ہر فیلڈ کے لئے اپنی ہدایات الگ الگ دیتا ہے اسی لئے دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے.

23/10/2023

باقی اس ٹیم سے کیا ہمدردی کی جائے ؟
جہاں دوست نوازی ہو،
گروپنگ ہو،
یاریاں نبھائی جائیں،
ٹیم کے اسٹار کھلاڑی آپس میں یکجان ہوں اور کسی کو کپتان تبدیل کرنے دیں نہ نائب کپتان۔
بابر، رضوان، شاہین، حارث روف،شاداب خان،امام الحق، حسن علی سب ایک ہی ہیں، ایک ہی گروپ،
آپس میں گہری دوستی،
تعلق ،
یاریاں۔
یہ آپس کا بندھن انہیں قومی ٹیم اور ہار جیت سے بھی زیادہ عزیز ہے۔

23/10/2023

افسوس ناک
شرم ناک
تباہ کن
یہ صرف شکست نہیں تھی۔
یہ ایک بری، کمزور،اَن بیلنس ٹیم کی شکست تھی
کھلاڑی تو ظاہر ہے ذمے دار ہیں ہی،لیکن اس سے زیادہ ایسی اَن بیلنس کمزور ٹیم بنانے والے ہیں۔
وہ بورڈ کے چیئرمین اور عہدے دار جو بابر کی بلیک میلنگ میں آ کر شاداب خان کو ٹیم کا نائب کپتان بنانے پر رضامند ہوئے، حالانکہ اس کی ٹیم میں جگہ بھی نہیں بنتی ۔

23/10/2023

ان بدبختوں کو اندازہ ہی نہیں کہ ہمارے لئے یہ صرف کھیل اور ہارجیت نہیں۔ یہ ہماری قوم کے لئے مورال بلند کرنے یا ڈاؤن کرنے کا باعث بنتا ہے۔
ہر طرف سے گھری پریشانیوں اور الجھنوں میں ٹیم کی جیت یا اچھی کارکردگی
ہمیں حوصلہ، امید دیتی ہے۔
ان بدبختوں کو اس سے کیا سروکار۔ ۔۔

Photos from Karachi Kickers Football Club's post 08/10/2023

کراچی ککرز فٹبال کلب (ڈسٹرکٹ ایسٹ لانڈھی) کا ایک اور اعزاز
کراچی ککرز فٹبال کلب کے ویمن ریفری اریبہ عزیز سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والے ساف SAFF خواتین ریفری کورس کیلئے منتخب ہوگئی.
یاد رہے اس سے پہلے کراچی ککرز فٹبال کلب کے عبدالعزيز اور ارسلان شریف بھی فیفا ریفری رہ چکے ہیں.
اریبہ عزیز نے فیفا ریفری عبدالعزیز ، ارسلان شریف اور کراچی ککرز فٹبال کلب (ویمن) کی ہیڈکوچ قرۃالعین کے زیرِ نگرانی ٹریننگ حاصل کی اور فزیکل ٹیسٹ پاس کرکے ساف SAFF خواتیں ریفری کورس کیلئے منتخب ہوئیں.
یاد رہے کہ اریبہ عزیز سال 2018 لاہور میں ہونے والے انڈر سکسٹین نیشنل ویمن شپ میں کراچی ککرز فٹبال کلب کی کیپٹن بھی رہ چکی ہیں، جس میں کراچی ککرز فٹبال کلب نے رنراپ پوزیشن حاصل کی تھی اور اس ٹیم کی ہیڈ کوچ بھی قرۃالعین تھیں.
اللہ پاک اریبہ عزیز کو اپنے مقاصد میں کامیابی عطا کرے کہ وہ اسی طرح اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں.

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Dr Mohammad Ali Shah Football Stadium, 36. G Area, Landhi
Karachi
75040