Hero's Of Pakistan

Hero's Of Pakistan

Share

Informations about National Hero's

Photos from Hero's Of Pakistan's post 26/06/2026

کیپٹن کرنل شیر خان شہید
(1970–1999) صوابی کا وہ عظیم فخر ہیں جنھوں نے کارگل جنگ میں اپنی بہادری سے پاکستان کی تاریخ بدل دی۔ وہ صوابی کے گاؤں نوے کلے (اب کرنل شیر کلے) میں پیدا ہوئے اور ان کا نام ہی ان کے دادا نے "کرنل" رکھا تھا۔وہ پہلے پاکستان ایئر فورس میں ایئرمین تھے، پھر پاک فوج کی 27 سندھ رجمنٹ کا حصہ بنے۔ 1999ء کی کارگل جنگ میں انھوں نے 17,000 فٹ کی بلندی پر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔ 5 جولائی 1999ء کو صوابی کے اس شیر نے شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن پر جوابی حملہ کیا اور جامِ شہادت نوش کیا۔ان کی جرات کا اعتراف خود بھارتی فوج نے بھی کیا، جس کی بنا پر انہیں پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشانِ حیدر دیا گیا۔ صوابی کی مٹی کا یہ سپوت آج بھی پورے ملک اور بالخصوص اپنے ضلع کے لیے غیرت اور شجاعت کی سب سے بڑی علامت ہے۔

15/06/2026

شہید میجر ڈاکٹر ثناء اظہار کو سلام

میجر ڈاکٹر ثناء اظہار، جو آرمی میڈیکل کور (AMC) میں بطور گائناکالوجسٹ خدمات انجام* دے رہی تھیں اور پشاور کے آرمی اسٹیڈیم، شامی روڈ کی رہائشی تھیں، وزیرستان کے علاقے۔ میران شاہ میں دہشت* گردوں کے حملے میں شہید ہو گئیں۔

ان کے ساتھ 20 بہادر فوجی جوانوں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔ وطنِ عزیز کے لیے ان کی *قربانی، بہادری اور خدمت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ پوری قوم اپنے ان شہداء کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے ملک کی سلامتی اور امن کے لیے اپنی* جانوں کا نذرانہ پیش کیا

اللہ تعالیٰ شہید میجر ڈاکٹر ثناء اظہار *اور دیگر تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس* میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔
پاکستان زِندہ باد

24/05/2026
23/05/2026

سپاہی عبدالغفار شہید 🇵🇰 (سابقہ 14 بلوچ رجمنٹ) نے صرف 23 سال کی عمر میں 20 دسمبر 2024 کو دنیا کے بلند ترین محاذ سیاچن پر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ انہوں نے اسی دن چھٹی پر گھر آنے کا ارادہ کیا تھا، گھر والے منتظر تھے کہ بیٹا دروازہ کھول کر مسکراتے ہوئے اندر آئے گا۔ مگر وہ سبز ہلالی پرچم میں لپٹا ہوا واپس آیا۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Karachi