14/11/2024
ویسے آئڈیا برا نہیں ہے 🙄
بارڈر پر ٹانگیں اٹھا کر انٹرٹین کرنے سے بہتر ہے ہاتھ میں بیٹ بال پکڑ کر اپنی اپنی عوام کو انٹر ٹین کریں اور بہت سارے کرکٹ کے مسائل بھی حل ہو جائیں گے😁🇵🇰🇳🇪
Please support Cricket / Dramas
08/11/2024
صائم ایوب نے کوئی پرانا حساب برابر کیا🙄
04/11/2024
کچھ رزلٹ اگر مثبت نہ بھی ہوں تو افسوس نہیں ہوتا آج کا میچ بھی کچھ ایسا ہی تھا- واہ کیا زبردست فائٹ کی ہے پاکستان ٹیم نے 👏👏 مزا آگیا- اگر ہمارے اوپنرز کی پارٹنرشپ زیادہ نہیں 5-7 اوورز ہی چلتی تو میچ کا رزلٹ مختلف ہو سکتا تھا- رضوان اور بابر نے لمبی اننگز نہیں کھیلی کا جواب یہ ہے دوسری طرف بھی کوئی ففٹی نہیں ہوئی، آج دونوں طرف سے بہترین بالنگ ہوئی رنز کرنے آسان نہیں تھے- ہمارے بالرز بھی 🙌 🇵🇰❤️
04/11/2024
آج پاکستان کی بیٹنگ تو فلاپ ہوئی جس کی توقع بھی تھی لیکن باؤلنگ اور فیلڈنگ نے جان لگا دی اور فیلڈنگ کے دوران جو جذبہ نظر آرہا تھا اس سے لگتا تھا کہ پاکستان کچھ بڑا کرنے کا رہا ہے لیکن آخر میں وہی ہوا جو نہیں ہونا چاہیے تھا یعنی پاکستان میچ ہار گیا۔
خیر اگر بیٹنگ کی بات کی جائے تو اوپنر عبداللّٰہ شفیق اور صائم ایوب کا ٹیم میں ہونا نہ ہونا برابر ہی ہے بلا وجہ فخر زمان اور امام الحق جیسے کامیاب اوپننگ جوڑی ٹیم سے باہر ہے۔
بابر اعظم اور رضوان نے ہمیشہ کی طرح مزاحمت دکھائی لیکن آسٹریلیا کا پلڑہ ہوم گراؤنڈ میں ہمیشہ بھاری ہی ہوتا ہے لیکن پھر بھی نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی نڈر بلے بازی نے پاکستان کو 200 سے پار کروا دیا۔
باؤلنگ میں بھی پاکستان کا آغاز کمال کا تھا لیکن بیچ میں ایک لمبی پارٹنرشپ آسٹریلیا کو کافی قریب کے آئی لیکن رضوان کی شاندار کپتانی کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کو بتایا کہ ہم ہمت نہیں ہارے۔
خیر آخر میں وہی پیٹ کمنز جو آسٹریلیا کو ہمیشہ بچاتے ہیں آج پھر لوہے کی دیوار بن گئے اور آسٹریلیا کو میچ جتوا کر ہی دم لیا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا حارث رؤوف نے بھی کچھ اچھے اوورز کیے لیکن ہمیشہ کی طرح ضرورت سے زیادہ رنز کھائے جو پاکستان کی شکست کا سبب بنے۔
ویسے پاکستان کی ہار پر افسوس ضرور ہے لیکن آج پاکستان نے ہمت اور بہادری کے ساتھ آسٹریلیا کا مقابلہ کیا جس پر قومی ٹیم داد کی مستحق ہے۔
ویسے آپ کے خیال میں پاکستان میچ میں واپس آنے کے با وجود کیسے ہار گیا؟ اپنی رائے ضرور دیں
02/11/2024
تابش ہاشمی:ٹیم میں سب کم موبائل کون استعمال کرتا ہے؟؟؟؟؟
ساجد خان: رضوان بھائی کو میسج کرو تو تین دن بعد جواب آتا ہے۔۔۔۔جی کچھ کہا تھا آپ نے🤣🤣🤣🤣
30/10/2024
فخر زمان کے چکروں میں ہم بھول ہی گئے کہ پاکستان کو پچھلے 200 سال سے میچ پر میچ جتوانے والے افتخار احمد بھی اچانک ٹیم سے غائب ہو گئے ہیں اور اب ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی بھی تقریباً نا ممکن لگ رہی ہے۔
ویسے افتخار احمد کے نام کے ساتھ بھی کل کو لیجنڈ لکھا جائے گا تو میرا سوال یہ ہے کہ کیا صرف گرین شرٹ پہننے سے انسان لیجنڈ بن جاتا ہے؟ افتخار احمد کے کیریئر میں نیپال کے معصوم باؤلرز کے خلاف ملتان میں سینچری کے علاؤہ کوئی قابل ذکر پرفارمینس نہیں۔
ویسے افتخار احمد بغیر کسی پرفارمینس کے کئی سال تک قومی ٹیم پر مسلط رہے کیا کوئی اس وقت کا حساب کتاب بھی ہوگا جب نوجوان کھلاڑیوں کی حق تلفی ہوئی اور بزرگ شہری ٹیم میں شامل رہا۔
ویسے بہت سارے سوالات ہیں لیکن اچھی بات ہے کہ پاکستان نے کچھ الگ سوچا اور افتخار احمد کو باقی زندگی اپنے اصل مقصد یعنی آخرت کی تیاری کے لیے موقع دیا۔
ویسے افتخار احمد کی کون سی یادگار پرفارمینس آپ کبھی نہیں بھول پائیں گے چاہے وہ اچھی پرفارمینس ہو یا بری۔ میرے خیال میں افتخار احمد نے امریکہ کے خلاف جو سپر اوور میں فل ٹاسیں مس کی تھیں وہ یادگار رہیں گی۔
29/10/2024
نشر مکرر ۔۔۔۔!!!
فن لینڈ بہت چھوٹا اور انتہا درجے کا صاف ستھرا ملک ہے ہمارے ہاں اتنی صفائی تو سال میں صرف اس روڈ کی ہوتی ہے جس پر کسی غیر ملکی صدر یا وزیراعظم نے گذرنا ہو جس سے ہمیں قرضہ ملنے کی امید ہو ۔
فن لینڈ کے شہر ہنسلکی کی روڈز پر رش بھی آپکو دیکھائ نہیں دیتا ، اور لوگوں کے گھروں کی آرائش دیکھ کر وہاں کی خوشحالی کا اندازہ ہوتا ہے پورے شہر میں ٹرام گذرتی ہے اور ہر طرف وہ چھوٹی چھوٹی ٹرینیں اور میٹرو بسیں دیکھائ دیتی ہیں یہاں کے مقامی لوگوں کے بچوں کے لیے ایجوکیشن فری ہے البتہ فارنرز کو وہ خوب رگڑا لگاتے ہیں ، اس شہر میں دو دفعہ ہم راستہ بھولے اور دونوں دفعہ ہماری ہیلپ کرنے والے نوجوان انڈین تھے جو یہاں بزنس اور انجنئیرنگ کی ایجوکیشن کے سلسلے میں مقیم تھے ، ایک ہمیں میٹرو اسٹیشن پر اور دوسرا سٹی سینٹر میں ملا ، بحثیت ایک چندرے پڑوسی کے یہ سن کر ہمارا دل سڑ کر سواہ ہوگیا کہ گوانڈیا کے لونڈے ہر جگہ تعلیم حاصل کرنے پہنچے ہوئے ہیں اور ہمارے والے “پب جی “اور فیس بک پر چینی پھینی لڑکیوں کو پھنسانے کے ریکارڈ بنا رہے ہیں یا پھر پڑوسیوں کے خلائ پروگرامز کو دیکھ کر جھولیاں اٹھا اٹھا کر بددعائیں دیتے ہیں کہ اللہ کرئے یہ ناکام ہوجائے ۔
یعنی نہ کھیلا گے تے ناں کھیلن دیا گے اور پڑوسی جتنی بھی سائنس اور آئ ٹی کے میدان میں ترقی کرلے ہم سے ہڈ حرامی اور بدعائیں دینے کے مقابلے میں نہیں جیت سکتا، بے شک لگا لیں شرط ۔ 😞
#صائمہ _اکرم_چوہدری
28/10/2024
سچ میں برو یقین نہیں آرہا پاکستان میں اس کے بھی فینز ہیں 🙄🖕🙏
Jo ch..tye aes k fans hn wo Door rhen😁
28/10/2024
اب بہت سارے جاہل ,لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ بابر اب فخر کے لئے کیوں نہیں بولا، ارے پاگلو پی سی بی یہی چاہتا ہے کہ بابر کوئی غلطی کرے اور اسے بھی سائیڈ لائن کیا جائے پی سی بی کے اندر بڑے عہدوں پر بیٹھے کچھ لوگ بابر کے بہت خلاف ہیں، بابر اگر فخر کے لئے بولتا ہے تو سیدھا باہر ہوتا ہے، وہ لوگ اس بات کا ہی انتظار کر رہے ہیں کہ بابر بولے، اور انشاء اللہ فخر بھی آ جائے گا، بابر کی نفرت میں اتنا آگے نا جاؤ خدا کے لئے، بابر بیچارا بے بس ہے، آپ سب کو پتا ہونا چاہیے اگر وہ بولتا ہے تو اس کا کیریئر خراب ہو جائے گا۔ فخر زمان کو تو پہلی ہی سے ڈراپ کیا ہوا ہے اب بابر اعظم کے بارے ہے۔🥺🇵🇰💔
Cricket / Dramas
28/10/2024
🚨چاچا افتخار احمد کا کیریئر اپنے اختتام کو پہنچا '"کرکٹ فینز بڑی مدتوں تک یاد رکھیں گے""🔥
" بڑا افسوس ہوا سن کر" ٹیم سے ڈراپ 🫢😂
Follow Cricket / Dramas