BUDAUN

BUDAUN

Share

Budaun or Badayun, a city in UP-India. It is also known as "Madinat-Ul-Auliya". I am running this pa

02/02/2023

Ice hockey festival - Skardu 🇵🇰

01/10/2022
31/08/2022

23rd Heartfelt Death Anniversary of my father
Burhan-ul-Haq Siddiqui Hamidi Sabzwari Badayuni
(1942-1999).
We appreciate if you all remember him in your prayers. thnx.

03/07/2021

کراچی میں ممن خان کی دکان کھوئے کے پیڑوں کے لیے بہت مشہور ہے جس کے گاہکوں میں پاکستان کی نامور شخصیات بھی شامل ہیں۔ ممن خان نے پیڑے بنانے کے کاروبار کا آغاز ڈیڑھ سو سال قبل انڈیا کے شہر بدایوں سے کیا تھا۔

23/03/2021

Al Haaj Shamim Uddin Siddiqui Badayuni, passed away on 23 March, 2021 at his home named as PAKISTAN HOUSE in Block F, North Nazimabad, Karachi. Pakistan.

23/11/2020

کمال بدایونی
(گلستاں تیرا اجڑ جانے پہ بھی آباد ہے۔
اے بدایوں آج بھی تو ہند کا بغداد ہے۔)

میں نے یہ ایک کاوش کی ہے کہ بدایوں شریف جسے ہند میں "خطہ یونان" اور صوفیاء کا مسقر ہونے کے باعث "قبت السلام" کہلانے کا شرف حاصل ہے۔جہاں کی گورنری حاصل کرنے کا مطلب مسقبل میں ہندستان کی بادشاہت کا حصول سمجھا جاتا تھا۔ جہاں کے اہل علم،شعراء،ادیب،صوفیاء اور مذارات آج بھی جانے جاتے ہیں ۔اور جہاں کے خمیر میں روحانیت اور علم و ادب رچا بسا ہے۔یہی وجہ ہے کہ نظم اور نثر دونوں میں اسکا تذکرہ ملتا ہے۔
نثری ادب کا تذکرہ ہم کسی اور موقع پر کریں گے۔فلاحال نظم میں مجھے جو مواد مل سکا وہ آپکے سامنے ہے۔اسمیں کچھ شعراء کے اسماء اور مصرع ثانی نہ مل سکے۔اگر کوئ رہنمائ کر سکے تو شکر گذار رہونگا۔


"بدایوں شریف اساتذہ شعراء کے کلام میں"
---------------
حضرت نظام الدین اولیاء بدایونی محبوب الہی رض اپنے ملفوظات "فوائد الفواد" میں جگہ جگہ اپنے وطن بدایوں کے لئے نہایت محبت و عقیدت کے پھول نچھاور کرتے نظر آتے ہیں۔
"در بدایوں بسیار بزرگاں خفتہ اند"
-----------------
1-حضرت امیر خسرو
زبس کز مرقد اہل بصیرت ممنبع جود است۔
بجائے سرمہ دردیدہ کشم خاک بداوں را۔
---------------
2- مصحفی
بداوں تیری گلی بھی قاتل سے کم نہیں۔
اس کی گلی گلی میں شہید مزار ہیں۔
------------------
3-فانی بدایونی
ایں خطائیست کہ عفوم نکندش فانی۔
کہ من از خاک بدایوں وطنے ساختہ ام۔
---------------------
4-مومن خان مومن
بدایوں مجھے جوش جنوں لایا ہے دلی سے۔
-----------------
5-بدایونی شاعر
تعریف مشک نافہ ان غزالوں کے سامنے
دعوی زبان کا اہل بدایوں کے سامنے
-------------------
6-(نامعلوم)
ہو دل مردہ بشاش بدایوں بھی ہے۔
ہوکے معدوم ہما جیسے ہمایوں بھی ہے۔

کیفی مست صحتن کیوں نہ ہو مسرور یہاں۔
دہلی و لکھنو کے بعد بدائوں بھی ہے۔
---------------
7-نوح ناروی
قسمت میں "بدا" یوں تھا بدایوں پہنچے۔
نار سے بہے نوح بدایوں پہنچے۔

(آل انڈیا مشاعرہ بمقام بدایوں)

معنی:بدا- قسمت میں لکھا ہوا۔
--------------------
8-حضرت مذاق میاں
کیا ہو پیران بدایوں کا بیاں نام و نشان۔
باہر اندر شہر کے مدفوں ہیں صدہا اولیاء ۔
تربتوں سے انکی روشن ہیں زمین و آسماں۔
ہورہا ہے نور کا عالم سمک سے تا سما۔
-------------------
9-نظامی بدایونی
اے بدایوں ہو نہ کیونکر تو زیارت گاہ عام۔
معرفت کا ہند میں روشن ہوا ہے تجھ سے نام۔

تجھ میں اہل اللہ گذرے ہیں بہت عالی مقام۔
فیض ہے ان سب کا جاری ہند سے تا روم و شام۔
--------------------
10-محشر بدایونی
نازم بساوں کہ سواد'ش ہمہ محشر
وارد بہ کنار اہل ولا و شہداء را
-------------------
11-مولانا ضیاءالقادری
اے بدایوں اے دیار پاک قدیم اے شہر قدیم۔
ہے جہاں آب و گل میں منزلت تیری عظیم
مزارات وہ ہفت احمد کی تری آغوش میں۔
وہ شہیدوں کے مقابر وادئ خاموش میں
------------------
12-مولوی سبطین احمد
اے بدایوں اے ہزاروں باکمالوں کے وطن۔
-----------------
13-حضرت قمر بدایونی
ان کا طفیل جن کا بدایوں میں فیض تھا۔
-------------------
14-شاداں بدایونی
بدایوں اولیاءاللہ کی بستی ہے پرنور ہستی ہے۔
-------------------
15-عارف ایوبی
ایک خاک پاک شہر بدایوں تیری قسم
-------------------
16-فائق بدایونی
وہ شہر حقیقت میں جو فردوس نظر تھا۔
وہ نازش جاں مائہ صد قلب و جگر تھا۔
اب راستے اس شہر کے مسدود ہوئے ہیں۔
وہ شہر بدایوں جو کل تک مرا گھر تھا۔
------------------
17-نفیس بدایونی
یہ سب نفیس خاک بدایوں کا ہے طفیل۔
بزم سخن وراں میں ہمارا بھی ذکر ہے۔
--------------------
18-دلاور فگار
اے میرے بدایوں میرے وطن تو آج بھی مجھکو پیارا یے۔
شہرت ہے زمانے میں جس کی تو علم کا گہوارا ہے۔
-------------------
19-نیاز بدایونی
کیا ہوا میرے غم گسارو
بدایوں یاد آرہا ہے یاروں
--------------------
20-جاوید منظر
تجھکو سخنوری میں بھی یکتا کہا گیا
گنور کی سرزمین کا سراپا کہا گیا ۔

دین محمدی کا اجالا کہا گیا۔
اے بزم اولیاء تجھے کیا کیا کہا گیا۔

سب نے بجا کہا مگر میں یہی کہوں۔
صدیوں سے تیرا نام سنا ہے بدایوں۔
------------------
21-نسیم کاظمی
کھلے ہیں تازہ رنگ و بو کے گلہائے سخن جس میں۔
دکھائے آج یہ منظر دبستان بدایوں۔

فنا کے بعد بھی فانی ہے جیسے ذندہ جاوید۔
رہے آباد تا محشر دبستان بدایوں
---------------------
22-روش بدایونی
نمی گنجد بہ دماغ منم ایں حسرت زر۔
بدایوں روش ژند ثنا خوان شما۔
-----------------
23-شاد صدیقی بدایونی
شرف اے بدایوں وہ حاصل ہے تجھ کو۔
بیاں سے ہے جس کی زباں میری قاصر۔

تری خاک کا یہ بھی ہے ایک ذرہ۔
نہ کیوں شاد کو فخر ہو اس پہ آخر۔
-------------------
24-(نامعلوم)
رہے گا اے بدایوں روبرو آنکھوں کے تو برسوں۔
تصور سے ترے ہوتی رہے گی گفتگو برسوں۔
------------------
از: نوید اقبال صدیقی

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


A-218 Sector 14B, Street-8, Shadman Town, North Nazimabad Town, Karachi/-
Karachi
75850