02/08/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم والدین! ہماری گزارش پر توجہ فرمائیں۔
الحمدللہ! ہم 3، 4 اور 5 سال کے بچوں کے لیے ایک خصوصی Grassroots Sports Development Program شروع کر رہے ہیں۔
اس پروگرام میں بچوں کو:
- فزیکل فٹنس اور صحت مند سرگرمیوں کی تربیت
- بنیادی اسپورٹس اسکلز (Basic Sports Skills)
- جسمانی توازن، کوآرڈینیشن اور موٹر اسکلز کی مشق
- نظم و ضبط، اعتماد اور ٹیم ورک کی تربیت
فراہم کی جائے گی تاکہ وہ جسمانی، ذہنی اور سماجی طور پر بہتر انداز میں نشوونما حاصل کر سکیں۔
ان شاء اللہ یہ پروگرام اگست 2026 سے باقاعدہ شروع ہو رہا ہے۔
جو والدین اپنے بچوں کی جسمانی صحت، اعتماد اور ابتدائی اسپورٹس ڈویلپمنٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں، وہ اپنے بچوں کا داخلہ (Enrollment) جلد از جلد کروائیں۔
طارق شاہ اسپورٹس اکیڈمی
Grassroots Sports Development Program
31/07/2026
Alhamdulliah our bright rising stars
26/07/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمدللہ! مجھے ہمیشہ سے HRD Sports Wing میں ایسے مخلص، مشفق اور باکردار لوگوں کی رفاقت حاصل رہی ہے جن کی حوصلہ افزائی، رہنمائی اور خلوص ہمارے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہے۔
سب سے پہلے میں محترم سیکرٹری جنرل ہیومن رائٹس ڈیفینڈر، سید علی اکبر شاہ بخاری صاحب کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں، جن کی سرپرستی اور اعتماد نے ہمیں ہمیشہ آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔
اسی طرح HRD Sports Team کے معزز ایگزیکٹو ممبر، انجینئر عبدالباسط صاحب کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ الحمدللہ، جب سے وہ ہمارے ساتھ وابستہ ہوئے ہیں، انہوں نے ہمیشہ ایک بڑے بھائی، ایک محسن اور ایک بےلوث ساتھی کی حیثیت سے ہمارا ساتھ دیا ہے۔ ان کے قیمتی، مخلصانہ اور دوراندیش مشوروں نے نہ صرف ہماری رہنمائی کی بلکہ ہمارے اس عزم کو بھی مضبوط کیا کہ ہم آنے والے بچوں کے لیے بہتر سے بہتر مواقع اور ایک مثبت ماحول فراہم کر سکیں۔
ہم دل کی گہرائیوں سے ان کے اخلاص، تعاون اور شفقت کے شکر گزار ہیں، اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ رب کریم انہیں صحتِ کاملہ، خوشیاں، عزت، برکت اور درازیٔ عمر عطا فرمائے، اور ان کا سایہ ہمیشہ ہم سب پر قائم و دائم رکھے۔ آمین یا رب العالمین۔
26/07/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
زندگی میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنی ذاتی مشکلات، پریشانیوں اور آزمائشوں کے باوجود دوسروں کا ساتھ نہیں چھوڑتے۔ بعض اوقات ان کے حالات ایسے ہوتے ہیں کہ ان کا حل صرف اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ہی ممکن ہوتا ہے، لیکن وہ پھر بھی ثابت قدم رہتے ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑے نظر آتے ہیں۔
ہم نے ہمیشہ ایسے مخلص، باہمت اور وفادار لوگوں کی قدر کی ہے جو ہر حال میں ساتھ نبھاتے ہیں۔ الحمدللہ، ہماری زندگی میں بھی ایک ایسی ہی باوقار شخصیت موجود ہیں، جن کا نام رمشا شیخ ہے۔
اللہ تعالیٰ رمشا شیخ کو صحت، خوشیاں، عزت، کامیابی، برکت اور اپنی خاص رحمتوں سے نوازے، ان کے ہر نیک مقصد میں آسانیاں پیدا فرمائے اور دنیا و آخرت میں کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔
اللہ تعالیٰ ایسے مخلص اور باوفا لوگوں کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے، کیونکہ یہی لوگ معاشرے کا اصل سرمایہ ہوتے ہیں۔
26/07/2026
Summer camp Lok sahaita 2026 closing ceremony running event