برف، ٹائر اور ہم
چلچلاتی دھوپ میں ٹائر کیا پھٹا ہماری ۔۔۔۔ مطلب ٹاِئر سے ہوا کیا نکلی ہماری۔۔۔۔۔ عید کا دن تھا اور ہم نے ٹائر پھٹنے سے کچھ دیر پہلے ہی بہت تگ و دو کے بعد دس کلو برف حاصل کی تھی لیکن ٹائر پھٹنے کے بعد جب برف کو دیکھ تو ہمارے رہی سہی ہوا بھی نکلنے لگی ہمیں یقین ہونے لگا کے برف گھر پہنچنے سے پہلے شرم سے پانی پانی ہوجائے گی کیونکہ وہ ننگی تھی ہمیں یاد آیا واپڈہ کی انتھک کوششوں کی وجہ سے ہم گھر میں بھی برف جمانے میں ناکام رہے ہیں حالانکہ اکثر چہروں پر ایک دوسرے یعنی اپنے ہی رویوں کی وجہہ سے برف جمی ہو ئی ہے ٹائر پھٹنے کے بعد ہمیں لگا سٹیپنی شاید کام آجائے لیکن گرمی میں تو انسان اپنی سوچ نہی بدلتا ہم ٹائر کیسے بدلتے سو غصے سے ایک دو سو میٹر دور ایک پیٹرول پمپ پر موجود پنکچر والے سے اپنے بیٹے کو بھیج رابطہ کیا لیکن اس نے دوکان سے باہر آنے سے صاف انکار کر دیا وہ اپنے سمارٹ فون پر اپنا کاروبار بہتر کرنے کے طریقے ڈھونڈ رہا تھا بیٹآ بھِی پریشان تھآ کب گھر پہنچے گا تاکہ دوبارہ سمارٹ فون پرسکون سے وقت برباد کر سکے سورج سوا نیزے پہ تھا اور ہمارے چہرے پر بارہ بجے تھے لیکن پھر ہم اس ٹائر والے کی طرف لپکے پہلے تو جی چاہا اس کے ہاتھ سے سمارٹ فون لیک توڑ دیں لیکن ایسا تو ہم اپنے بچوں کو ساتھ نہی کرپائے تھے اور وہ تو کسی اور کا بچہ تھآ اور وہ بھی شیخ رشید کی مونچھوں والا۔ ہم نے اسے بہت طریقے سے قائل کیا کہ ہماری گاڑی سو نہی دس میٹر دور اس کی دوکان کے سامنے ہی کھڑی ہے اور ہم صرف ٹائر بدلنے کے اسے دو سو روپے دیں گے ساتھ میں ہم نے انتہائی رونے والی شکل بھی بنائی تاکہ اس ٹامی کو ہم پر رحم آ جائے بالآخر وہ ٹامی مان گیا اور ہم نی اسکا دھکتا جیک اپنے کندھے پر آٹھا کر اسے گاڑی تک پہنچنے میں مدد دی وہ ٹائر تبدیل کرنے لگا اور ہم کار میں بیٹھ کر اسکی نظروں سے چھپ کر اپنی پوٹلی سے دو سو روپے ڈھونڈنے لگے کیونکہ اس نفسا نفسی کے دور میں اگر اسے پانچسو یا ہزار کا نوٹ دیتے تو وہ تین سو کاٹ لیتا، اس سے پہلے کے ہم ایک دوسرے کو اور کاٹتے ، یا گرمی ہم سب کو کاٹتی، ٹائر تبدیل ہوگیا
ٹائر کیا تبدیل ہوا ہم سب کے رویے بدل گئے شاید انسان سوچ اور رویے آزماِئش کے دوران کسی اور طرح ہی ہوتے ہیں ہم نے پہلے گاڑی سٹارٹ کی اور ٹائر تبدیل کرنے والے کو گاڑی میں ساتھ بٹھایا تاکہ جیک کندھے پہ نا آُٹھانا پڑے اور سو میٹر دور اس کی دوکان تک جانے کے پیسے بھی نا دینے پڑ جائیں دو سو روپے اس وقت تک اسکے ہاتھ میں نہ رکھے جبتک وہ اپنا سامان اتار کر ہماری گاڑی سے اتر نہیں چکا تھا اور ہمیں یقین تھا کہ اسکے کسی بھی اضافی مطالبے یا رویے سے پہلے ہم فرار ہو جائیں گے پانچ کلو برف لے کر گھر پہنچے تو والدہ اور بہن کو محسوس ہوا جیسے ہم نے برف لانے کا مذاق کیا ہے۔
تحریر زاہد فقیر
The First Direct Reduction Iron Plant of Pakistan
Tuwairqi Steel Mills Limited struggling to revive
رہاشی سوسائیٹیز کے فلٹر پلانٹ اور عام آدمی
ہم دو کین اُٹھائے عسکری کے فلٹر پلانٹ سے پینے کا (بظاہر) صاف پانی بھرنے گئے کار میں والدہ اور ہمشیرہ بھی برجمان تھیں لیکن وہاں ایک صاحب حیثیت شخص لائن مین کو بہت ہی خطرناک انداز میں ڈرا دھمکا رہے تھَے بلاو اُس یزید کو جس نے پینے کا پانی عام شہریوں کے لیے بند کیا ہے؟ کچھ جانے مانے جانوروں کے نام بھی گفتگو میں شامل تھے، اُن صاحب کے ساتھ اُن کی اہلیہ بھی تھیں اور وہ شاید اُن کی بھی بتانا چا رہے تھے کہ میں تمہارے سامنے تو بول نہیں سکتا لیکن باہر بہت بڑا ڈان ہوں کیونکہ وہ براہ راست مسلح افواج کو گالیاں دے رہے تھے اس لیے ہمارا بھی عسکری خون کھول اُٹھا لیکن ماں اور بہن کی ملتیجانہ نگاہوں کا احترام کرتے ہوئے ہم نے قبض کا سہارا لیا، دوسری طرف شرلاک ہومز کا کیڑا بھی تو ہمارے احساسات کے سمندر میں موجزن تھا سو ہم عسکری گارڈز اور لائن مین کی بے بسی کو دیکھتے ہوئے اُن صاحب سے اُن کے جذبات اور عارضے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا یہ لائن مین مجھے فلٹر سے پانی بھرنے سے منع کر رہا ہے جبکہ یہ فلٹر اُن کے ٹیکس کے پیسے سے چل رہا ہے، معاملہ انتہائی سنگین تھا کیونکہ بقول اُن صاحب کے پانی سے روکنے والا یزید ہوتا ہے، ہم سوچ میں پڑ گئے کیا یہ تعلیم یافتہ انسان وہی ہے جو لمبے سفر پر موٹر وے جاتے ہوئے منرل واٹر کی بوتل خریدتا ہے، یا کعبہ کے دروازے کے سامنے پانی کا کین پیسے دے کر لیتا ہے، ہم نے ایک نظر اس کے دو کین دیکھَے جن میں زیادہ نہی تو سو لیٹر پانی تو آتا ہوگا وہ پانی پینے تو نہیں آیا تھا گھر کے استعمال کے لیے پانی بھرنے، پی تو شاید وہ یہودیوں کی پیپسی رہا تھا، گاڑی بھی شاید کرولا تھی، پینٹ شرٹ بھی levis کی ہو، ہم لائن مین کو بھی سننا چاہتے تھے لیکن وہ تو خاموش تھا لیکن اس کی آواز ہمیں سنائی دے رہی تھی وہ کہہ رہا تھا یہ فلٹر صرف سوسائٹی کےدو تین سو گھروں کے حساب سے لگایا گیا ہے وہ سو گھر مہینے کے تین ہزار مینٹینینس دیتے ہیں جس میں بیس ورکرز پلمبر، الیکٹریشن، لائن مین، خاکروب، سیکورٹی اور دیگر کی تنخواہیں اور اس فلٹر کی بجلی، آپریشنل کاسٹ بھِِی شامل ہے کیونکہ پانی بھی ایک حساب سے آتا ہے اس لیے اگر عام عوام بھی اس سے سو سو لیٹر پانی بھرنے لگیں گے تو جو ماہانہ بل دے رہے ہیں وہ بھی پانی سے محروم رہیں، ہم نے اُن صاحب کو سمجھانے کی ہلکی سی کوشش کی تووہ ہمیں نیام سے تلوار نکالتے نظر آئَے اس لیے ہم نے اپنا ارادہ ملتوی کر دیا، اُن کی اہلیہ کی طرف دیکھا تو وہ مسکراتی نظر آئیں ہمیں یاد آیا شوہر کا میٹر شارٹ کر کے اکثر خواتین کو دلی خوشی ہوتی ہے کیوں یہ تو ہم بھی نہی جان سکے
تحریر زاہد فقیر
21/06/2024
اپنا دل اور نیتیں صاف رکھیں انصاف تو آپ اپنے ایک جملے میں نہیں کر سکتے نا ہی اپنے ہی بچوں کے ساتھ رویے میں
خیال زاہد فقیر
دنیا کا سب سے مشکل کام رشتوں میں توازن قائم رکھنا ہے جبکہ دنیا قائم ہی توازن پر ہے
خیال زاہد فقیر
ہر انسان تین چیزوں کی تلاش میں ہے پیسہ، دلچسپ مصروفیت، اپنے آس پاس موجود لوگوں سے عزت اور جب اسے ان میں سے ایک بھی چیز نا ملے وہ اپنے آس پاس کے لوگوں کو کاٹنے لگتا ہے صبر قناعت اور عاجزی بہت مشکل کیفیات ہیں
anyone who can tell me how to watch live Pakistan Newsealand Hockey Match that just started in Poland
07/05/2024
Alhumdolillah Today I completed my One Year at Fauji Foundation Head Office as Group HSE Lead in Group Security & Safety (HSE) Organization. Despite strategic challenges a Group Level HSE Policy capturing almost all aspects of HSE have almost been concluded besides engaging all group companies in Group Level HSE Risk Assessments (5x5 Matrix all aligned today). Had more then two dozen meetings purely for deliberating on FF Group Level HSE Road Map for next ten years with most of the entities (internal) and many others running their businesses and groups on similar pattern in Pakistan. Emergency Response Arrangements in FF hospitals are being looked into for transformational improvement by the teams. In Nut Shell we all need to understand that strategic changes dont come through one night or one year operations. I am sure the direction is almost set, the pace is being worked upon but transition will take some time. IA
وہ اعتبار ہی کیا جس کا یقین دلانا پڑے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Telephone
Website
Address
Port Qasim
Karachi