15/05/2026
میں، ملک کمیونٹی ویلفیئر آرگنائزیشن کے اسپورٹس اینڈ کلچر کمیٹی کے چیئرمین، ملک شاہد چوہان، “فیملی گیٹ ٹو گیدر” کی شاندار اور کامیاب تقریب کے انعقاد پر تنظیم کے تمام معزز عہدیداران، اراکین اور بالخصوص اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں حصہ لینے والی تمام فیملیز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ خوبصورت اجتماع نہ صرف باہمی محبت، اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ کا ذریعہ بنا بلکہ ہماری خواتین کی مثبت سماجی سرگرمیوں میں دلچسپی، اعتماد اور شرکت کو بھی مزید تقویت دینے کی ایک بہترین کوشش ثابت ہوا۔
مجھے یقین ہے کہ ہماری یہ مختصر مگر مخلصانہ کاوش مستقبل میں مزید مؤثر اور بامقصد سماجی و ثقافتی سرگرمیوں کی بنیاد بنے گی، اور ان شاء اللہ ملک برادری میں اتحاد، ہم آہنگی اور خاندانی روایات کے فروغ کا سبب بنتی رہے گی۔
ملک شاہد چوہان۔ چئیرمین اسپورٹس اینڈ کلچر کمیٹی۔
ملک کمیونٹی ویلفئیر آرگنائزیشن۔ رجسٹرڈ 4567 کراچی۔
07/03/2026
ہمارا ہر قدم
روایت سے آگے، جدت کی طرف
اسپورٹس اینڈ کلچر کمیٹی (𝐌𝐂𝐖𝐎)®
28/02/2026
ایک نئی سوچ ایک نیا انداز۔
روایت سے آگے، جدت کی طرف۔
پاکستان ملک برادری کے میڈیا کے شعبے میں ایک نئی پیش رفت۔
اسپورٹس اینڈ کلچر کمیٹی(ملک کمیونٹی ویلفیئر آرگنائزیشن، رجسٹرڈ) کی میڈیا اینڈ کریئیٹو ٹیم برادری میں پہلی بار میڈیا کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر چکی ہے۔
ایم سی سی ایل سیزن تھری کے موقع پر ایسے اقدامات متعارف کروائے جا رہے ہیں جو نہ صرف انتظامی امور کو مزید مؤثر بنائیں گے بلکہ شفافیت اور سہولت کو بھی نئی سطح پر لے جائیں گے۔(انشاء اللہ)
یہ برادری کی تاریخ میں ایک منفرد قدم ہوگا۔
تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی۔
محمد خالد ابراہیم خلجی۔
مینیجر میڈیا اینڈ کریٹیو ٹیم، اسپورٹس اینڈ کلچر کمیٹی۔
ملک کمیونٹی ویلفئیر آرگنائزیشن(رجسٹرڈ) پاکستان۔
27/02/2026
ملک کمیونٹی چیمپئنز لیگ سیزن تھری (MCCL S3) کے حوالے سے اسپورٹس اینڈ کلچر کمیٹی، ملک کمیونٹی ویلفیئر آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) پاکستان نے اپنی میڈیا اینڈ کریئیٹو کمیٹی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
ملک کمیونٹی ویلفیئر آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) کی کور کمیٹی برائے MCCL S3 نے میڈیا اینڈ کریئیٹو کمیٹی کی منظوری دے دی ہے۔ کور کمیٹی کی سربراہی MCWO کے سرپرستِ اعلیٰ جناب ملک عمر دین صاحب کر رہے ہیں۔ انہوں نے اسپورٹس اینڈ کلچر کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی سمری پر دستخط کرکے اس کی باضابطہ منظوری دی۔
میڈیا اینڈ کریئیٹو کمیٹی درج ذیل اراکین پر مشتمل ہے:
محمد خالد ابراہیم خلجی
میڈیا مینیجر، اسپورٹس اینڈ کلچر کمیٹی / MCCL S3
جناب جنید شوکت صاحب
پریزنٹیشن کریئیٹر
جناب ملک فہد رحیم
میڈیا کوآرڈینیٹر، MCCL S3 / MCWO
جناب عبداللہ صاحب
میڈیا کریئیٹر
محمد عفان خلجی
میڈیا کریئیٹر اینڈ آئی ٹی
جناب حارث حسین
رکن کمیٹی
19/02/2026
اسپورٹس اینڈ کلچر کمیٹی کی ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں سے متعلق تمام تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لیے ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے جڑے رہیں۔
ہمارے آفیشل اکاؤنٹس کو فالو کریں، سبسکرائب کریں، لائک کریں اور اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ہماری سرگرمیوں سے باخبر رہ سکیں۔
آئیے مل کر اپنی برادری میں مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیں اور اس خوبصورت سفر کا حصہ بنیں۔
page link 👇
https://www.facebook.com/share/1BnZj63wt5/
Instagram page link 👇
https://www.instagram.com/sports_culture_committee_mcwo?igsh=MWwzY2Nva3JtazBpOQ==
Media & Creative Team, Sports & Culture Committee
Malik Community Welfare Organization (Registered K4567), Karachi, Pakistan
اسکے علاوہ ہمارے ملک کمیونٹی ویلفیئر آرگنائزیشن کے آفیشل پیج کو بھی لائک کیجئے، فالو کیجئے اور شیئر
کیجئے۔ 👇
https://www.facebook.com/share/14XyzXfgzrC/