Kashmir Warriors

Call

Kashmir Warriors Kashmir Warriors Desah Official Page of Kashmir Warriors Desah Azad Jamu & Kashmir

02/11/2026

کشمیر کے مزاحمت کارو تمہاری مزاحمت کی مثالیں دنیا دے رہی، ڈٹے رہو کہ فتح بہت دور نہیں۔
سلام

30/10/2026

اب ہر ایک شہری یہ جانتا ہے کہ ایسے پروپیگنڈے میڈیا پر کیوں کیے جاتے ہیں؟ ہر بار ایسے جھوٹ سننے کے بعد ایک ہی جملہ زباں سے نکلتا ہے، رب عوام کی حفاظت فرمائے۔
28 اکتوبر 2026 تمام تر مین سٹریم میڈیا اسی پروپیگنڈے میں مصروف ہوتا ہے، پھر اگلے دن باغ آزاد کشمیر ایک گھر کو مکمل تباہ کر دیا جاتا ہے، گھر میں موجود تمام افراد بچوں سمیت شہید ہو جاتے ہیں۔ اور پھر حکومتی پیڈ سوشل میڈیا دانشوروں سے یہ پروپیگنڈا کروایا جاتا ہے کہ سلنڈر پھٹ جانے سے یہ حادثہ ہوا ہے۔ مقامی پولیس اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے یہ فرمان جاری کرتی ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے الزامات بے بنیاد ہیں اس حادثے کا فورسز سے کوئی تعلق نہیں، ہم اپنی چھان بین کریں گے اور قوم کے سامنے سچ لائیں گے۔ اس سے بڑی اور حماقت کیا ہوگی کہ جب پولیس خود بیان جاری کر رہی کہ ہم نے ابھی اس معاملے میں کوئی کاروائی نہیں کی تو پھر پولیس کو یہ کیسے معلوم ہو گیا کہ اس حادثے کا تعلق فورسز سے نہیں؟؟

یہ حکومتی ظلم و جبر، یہ لہو بہانے کا سلسلہ آخر کب تک؟

24/10/2026

🚨⚡ لانگ مارچ کی کال ترک نہیں ہوئی، لانگ مارچ کی کال برقرار ہے-

سردار عمر نذیر کشمیری

21/10/2026

ہم شہداء کا بدلہ لیں گے مگر کسی کو قتل کر کے نہیں بلکہ شہداء کا بدلہ اس صورت میں لیں گے کہ عباسپور میں بسنے والے ہر شہری کو علاج کی سہولت میسر ہو۔ یہاں تعلیم کی سہولتیں میسر ہوں یہاں انصاف میسر ہو-عباسپور میں رہنے والا، پورے کشمیر میں رہنے والے بچیاں، بچےپڑھ لکھ کر انکو میرٹ کی بنیاد پر روزگار کی فراہمی ہو۔

سردار عمر نذیر کشمیری
19اکتوبر 2026ء عباس پور میں خطاب

20/10/2026

سوال یہ ہے کہ اس ریاست نے آخر کیوں ابھی تک نہ گولی چلائی، نہ اپنے شہریوں کو غدار ٹھہرایا، نہ خوراک کی ترسیل بند کی اور نہ ہی میڈیا سے پروپیگنڈے کروائے؟
یہ یورپ کے ایک طاقتور ملک فرانس کے حالات ہیں جہاں مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے سرکاری و نجی املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا، یہ کیسی ریاست ہے کہ نہ کہیں سے آواز آئی ریاست کی رٹ کی، اور نہ ہی کہیں سے گولی و بندوق کی؟

07/10/2026

کشمیریت ❤️

05/10/2026

مسئلے کے حل کا پہلا قدم سرکاری آفیسران بالخصوص آئی جی آزادکشمیر کو فوری طور پر ہٹائیں کہ کس طرح وہ مس کنڈیکٹ کرتا ہے اور گورنمنٹ کا کوئی بھی منتخب نمائندہ اسے کچھ بھی نہیں کہہ سکتا۔

05/10/2026

طلال چوہدری صاحب طاقت کا استعمال کرنا ہوتا سے کیا مراد ہے؟ کشمیر میں تو بڑے ظالمانہ طریقے سے طاقت کا استعمال کیا گیا، 100 کے قریب شہادتیں ہوئیں مگر عوام کو آپ ڈرا نہیں پائے، پرامن جدوجہد اب تک جاری ہے اور عوام کی فتح، حق سچ کی فتح تک جاری رہے گی۔
دوسری بات، پھر وہی پرانہ سکرپٹ کہ حکومت نے طاقت کا استعمال میں پہل نہیں کی، تو پھر ثبوت کدھر ہیں؟
اپنے ہی سیکیورٹی اہلکاروں کو سول کپڑوں میں مسلح کر کے ویڈیوز بنا کر یہ کہہ دینا کہ عوام پرتشدد ہے اور پھر بربریت کرنا، اصل حقائق کس کو نہیں معلوم؟

02/10/2026

کشمیر کا بچہ بچہ تمہارے ظلم و جبر کو للکار رہا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب یہ سلسلہ جبر بھی اپنے انجام کو پہنچے گا۔

29/09/2026

اگر وہاں موبائل کیمرے نہ ہوتے تو اس آئی جی نے ان آزاد صحافیوں کا پتا نہیں کیا حال کرنا تھا۔
کس بے شرمی و بے غیرتی کے ساتھ یہ کہہ رہا کہ ثبوت کدھر ہیں؟ ساری دنیا نے دیکھا جو کشمیر کو لہو لہان کیا گیا، کشمیر کو لہو لہان کرنے والے تم تھے مگر شاید تم اندھے و بہرے تھے کہ تمہیں نہ کچھ سنائی دیا اور نہ دکھائی دیا۔

Address

Village Desah, Tehsil Hajira, District Poonch, Azad Jamu & Kashmir
Kashmir

Telephone

+923453094056

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir Warriors posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share