24/05/2026
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ 322 شہزادہ میں جاری ٹورنامنٹ کے آخری میچ کے دوران ایک ناخوشگوار اور افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
جہاں کیچ پکڑنے کی کوشش میں دو کھلاڑی آپس میں ٹکرا گئے جس کے باعث دونوں شدید زخمی ہو گئے۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ ان میں سے ایک کھلاڑی کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
یہ لمحہ پوری اسپورٹس کمیونٹی اور شائقین کے لیے انتہائی دکھ اور فکر کا باعث ہے۔ ہم تمام دوستوں، کھلاڑیوں اور اہلِ علاقہ سے اپیل کرتے ہیں کہ دونوں کھلاڑیوں کے لیے خصوصی دعا کریں۔
اللہ پاک انہیں جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے
ہر تکلیف آسان کرے اور انہیں دوبارہ صحت و سلامتی کے ساتھ میدان میں واپس لائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲
22/03/2026
20/03/2026
16/03/2026