14/09/2025
گلوبل صمود فلوٹیلا کو انسانی فریضہ سمجھ کر سوشل 🇵🇸 میڈیا پر بھرپور سپورٹ کیجۓ کیونکہ غزہ کے بچوں کا خون بہہ رہا ہے. فلسطین کی ماؤں کی آہیں فلک کو چیر رہی ہیں ۔ بچے یتیم اور بے گھر ہو رہے ہیں ۔ ایسے صورت حال میں اگر ہم عملی یا مالی طورپر کچھ کر نہیں سکتے کم از کم اپنے ہاتھ میں پکڑے موبائل کے ذریعے اور دعاؤں کے ذریعے سپورٹ تو کرسکتے ہیں۔
31/08/2025
کہنے کو ایک ساتھ ہی ڈُوبا ہے قافلہ
کچھ عکس زیرِ آب مگر تہہ بہ تہہ گئے
محسنؔ غریب لوگ بھی تنکوں کے ڈھیر ہیں
ملبے میں دب گئے، کبھی پانی میں بہہ گئے
#مظفرگڑھ
31/08/2025
پھر کیوں نہ ملیں خاک میں سب خواب ہمارے
دریا ہیں کسی اور کے سیلاب ہمارے
واجد امیر
31/08/2025
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان محمد خان دماغ کی شریان پھٹنے سے وفات پا گئے
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی 4 دن سے سیلاب زدہ علاقوں میں موجود تھے رات بھر سوئے بھی نہیں تھے اسسٹنٹ کمشنر دماغ کی شریان پھٹنے سے واش روم میں گر گئے اور دم توڑ گئے،،،😭