All Punjab Football mela official آل پنجاب فٹبال میلہ آفیشل

  • Home
  • Pakistan
  • Khanewal
  • All Punjab Football mela official آل پنجاب فٹبال میلہ آفیشل

All Punjab Football mela official آل پنجاب فٹبال میلہ آفیشل All Punjab Football Mela is a platform dedicated to promoting football talent across Punjab. In Sha’Allah

02/07/2026
⚽🏆 آل ڈسٹرکٹ فٹبال میلہ کچھا کھوہ کے شاندار فائنل میں خصوصی شرکت! 🏆⚽آج کا دن کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کے جذبے اور کمیونٹ...
09/06/2026

⚽🏆 آل ڈسٹرکٹ فٹبال میلہ کچھا کھوہ کے شاندار فائنل میں خصوصی شرکت! 🏆⚽

آج کا دن کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کے جذبے اور کمیونٹی کی یکجہتی کے نام رہا۔ آل ڈسٹرکٹ فٹبال میلہ کچھا کھوہ کے سنسنی خیز فائنل میچ میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا، جہاں فٹبال سے محبت کرنے والے شائقین کا جوش و خروش دیدنی تھا۔

اس موقع پر آل پنجاب فٹبال میلہ چک 28/10-R کے سرپرستِ اعلیٰ اور پاکستان ایئر فورس کے ریٹائرڈ چیف وارنٹ آفیسر جناب عبدالرؤف صاحب اور صدر آل پنجاب فٹبال میلہ چک 28/10-R، خانیوال جناب شوکت علی صاحب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ یہ عظیم الشان ایونٹ المدد فٹبال کلب کچھا کھوہ کی جانب سے نہایت شاندار انداز میں منعقد کیا گیا۔

🤝 اہم ملاقات اور یادگار لمحات

اس پروقار موقع پر ڈسٹرکٹ فٹبال اتھارٹی (DFA) خانیوال کے معزز صدر جناب عبدالجبار کمبوہ صاحب سے انتہائی مثبت اور تعمیری ملاقات ہوئی، جس میں ضلع خانیوال میں فٹبال کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کی ترقی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

🌹 دل کی گہرائیوں سے شکریہ

المدد فٹبال کلب کچھا کھوہ کی پوری ٹیم کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے بے پناہ محبت، عزت، خلوص اور مثالی مہمان نوازی سے نوازا۔ آپ کی محبت اور احترام ہمیشہ یاد رہے گا۔

👏 خصوصی خراجِ تحسین

ہم خصوصی طور پر جناب غضنفر لدھیانہ صاحب کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جن کی انتھک محنت، لگن اور بہترین انتظامات کی بدولت یہ ٹورنامنٹ شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ ایسے مخلص اور محنتی افراد ہی کھیلوں کے فروغ کا اصل سرمایہ ہیں۔

⚽ ہمارا عزم

پنجاب بھر میں نوجوان کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو نکھارنا، فٹبال کے کھیل کو فروغ دینا اور مثبت سرگرمیوں کے ذریعے نوجوان نسل کو آگے بڑھانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر تمام منتظمین، کھلاڑیوں اور شائقین کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد۔

زندہ باد فٹبال، زندہ باد نوجوانانِ پاکستان! 🇵🇰⚽🎉

05/06/2026

⚽❤️ آل پنجاب فٹبال میلہ چک 28/10-R خانیوال کمیٹی کی آمد ❤️⚽
آج آل پنجاب فٹبال میلہ چک 28/10-R خانیوال کمیٹی نے آل ڈسٹرکٹ فٹبال میلہ کچا کھوہ کا دورہ کیا، جس کا شاندار انعقاد المدد فٹبال کلب کچا کھوہ کی جانب سے کیا گیا۔
کمیٹی کے معزز اراکین نے کوارٹر فائنل کا سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلہ دیکھا جو ینگ سٹار فٹبال کلب 26/10-R اور المدد فٹبال کلب کچا کھوہ کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین فٹبال کو خوب محظوظ کیا۔
اس موقع پر المدد فٹبال کلب کچا کھوہ کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے آل پنجاب فٹبال میلہ چک 28/10-R خانیوال کمیٹی کے تمام معزز ممبران کو خوش آمدید کہا اور ان کی آمد کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔
🌹 ہم دل کی گہرائیوں سے پوری کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے پروگرام میں شرکت کرکے ہماری حوصلہ افزائی کی۔ آپ کی محبت، خلوص اور کھیل سے وابستگی ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔
فٹبال صرف ایک کھیل نہیں بلکہ محبت، اتحاد اور بھائی چارے کا نام ہے۔
⚽🤝❤️ شکریہ آل پنجاب فٹبال میلہ چک 28/10-R خانیوال کمیٹی ❤️🤝⚽

01/06/2026





08/05/2026

اتحاد، تعاون اور کھیلوں کے فروغ کی خوبصورت مثال

الحمدللہ خان کرکٹ میلا 28 دس آر اور آل پنجاب فٹبال میلا 28 دس آر کی دونوں ٹورنامنٹ کمیٹیوں کا ایک اہم میٹنگ جناب عبدالرزاق خان خٹک کے ڈیرہ پہ انکی کی زیرِ نگرانی منعقد ہوا۔ میٹنگ میں باہمی اتفاق، بھائی چارے اور کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

آل پنجاب فٹبال میلا کی ٹورنامنٹ کمیٹی نے خان کرکٹ فلڈ لائٹ میلا کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کیا اور ہر قسم کے مالی و اخلاقی تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے سب مل کر ایک پلیٹ فارم پر چلیں گے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے گا۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ انشاء اللہ 14 مئی کو 28 دس آر کے اسٹیڈیم گراؤنڈ میں شاندار خان کرکٹ فلڈ لائٹ میلا سجایا جائے گا، جس میں علاقے بھر سے کھلاڑی، سپورٹرز اور کھیلوں سے محبت کرنے والے افراد بھرپور شرکت کریں گے۔
تمام دوستوں، معززینِ علاقہ اور سپورٹس سے محبت رکھنے والے افراد کو اس خوبصورت اور یادگار ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہو اور کھیلوں کا مثبت پیغام مزید عام ہو۔



04/05/2026

سرپرستِ اعلیٰ آل پنجاب فٹبال میلہ 28 دس آر، محترم نعیم خان کی جانب سے ٹورنامنٹ کمیٹی کے #اعزاز میں ایک پرتکلف #دعوت کا اہتمام کیا گیا، جس میں تمام کمیٹی ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ اس #خوشگوار محفل میں نہ صرف دوستانہ ماحول میں خوب گپ شپ ہوئی بلکہ گزشتہ ٹورنامنٹ کی #کامیابیوں اور تجربات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر آئندہ سال آل پاکستان فٹبال میلہ 28 دس آر کے انعقاد کے حوالے سے باقاعدہ لائحہ عمل بھی ترتیب دیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا #اظہار کیا کہ اگلا ایونٹ پہلے سے بھی زیادہ شاندار، #منظم اور یادگار بنایا جائے گا، جس میں ملک بھر سے بہترین ٹیموں کو مدعو کیا جائے گا۔

آخر میں #نعیم خان صاحب کی #میزبانی کو خوب سراہا گیا اور ان کا شکریہ ادا کیا گیا کہ انہوں نے کمیٹی ممبران کو ایک #پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے نہ صرف حوصلہ افزائی کی بلکہ مستقبل کے لیے ایک واضح سمت بھی فراہم کی۔



30/04/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون 😥😭😥

مولانا عبدالغفور شاہ مرحوم کی اہلیہ ، مولانا عبدالرحمن شاہ ، مولانا عبداللہ شاہ ، مولانا عبیدالرحمن شاہ امام جامع مسجد 28/10 آر کی والدہ محترمہ وفات پا چکی ہیں

نماز جنازہ 01/05/2026 بروز جمعہ بوقت شام 3 بجے چک نمبر 28/10 آر کے قبرستان میں ادا جائیگا۔
😥😭😥😭

Address

Chak No. 28/10. R Khanewal
Khanewal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All Punjab Football mela official آل پنجاب فٹبال میلہ آفیشل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share