Uchhali Cricket -اوچھالی کرکٹ

Uchhali Cricket -اوچھالی کرکٹ

Share

اوچھالی کرکٹ ایک خالص کرکٹ پیج ہے جس کا مقصد صرف اور صرف موجودگی دور کی تیز ترین کرکٹ میں اوچھالی کی ٹیم کی بہترین ٹیم کی تشکیل ہے

06/07/2026

*آیا گئے وہ شکار جس کا تھا انتظار*
*انتظار کی گھڑیاں ہوئیں ختم*

اوچھالی کے لیجنڈ سٹار *جاوید اقبال قریشی مرحوم* کی یاد میں کرکٹ 🏏 ٹورنامنٹ منعقد ہو رہا ہے۔

یہ ٹورنامنٹ *اوچھالی وسیب ویلفیئر کمیٹی* کے زیر اہتمام *8 جولائی* کو شروع ہو رہا ہے جس کا شیڈول آج ترتیب دے دیا گیا ہے۔

آج میٹنگ ہوئی جس کو لیڈ کیا اوچھالی کے سٹار پلیئر، موجودہ *نجیب سلطان شہید کرکٹ کلب* کے کپتان *لالہ منیر* نے۔
اس میں وادی سون کی تمام ٹیموں کے کپتانوں نے بھرپور شرکت کی۔

اور یہ ٹورنامنٹ *سون ویلی کرکٹ بورڈ* کے تمام اصولوں کے مطابق منعقد ہو رہا ہے۔ انشاءاللہ

*آپ سب سے گزارش ہے کہ آئیں*
اور اپنے کرکٹ کے نوجوانوں کو، ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کریں۔
کھیلوں کے جنون کو سراہیں اور کرکٹ کے جوش و خروش کو بڑھائیں۔

* اس ٹورنامنٹ کا مقصد ہے کہ سپورٹس سرگرمیوں کو دوبارا سے بحال کیا جائے اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد کیا جائے تاکہ ہمارے بچے جو سوشل میڈیا پر ہر وقت بیٹھے رہتے ہیں ان خرافات میں پڑ گئے ہیں ان سے ہٹ کے وہ صحت مند سرگرمیوں کی طرف لوٹیں آئیں امن اور بھائی چارے کا پیغام دیں*
*کرکٹ 🏏 کا جنون اوچھالی وسیب ویلفیئر کمیٹی کے سنگ*
*کیونکہ گیم آن ہے* 🏏💞🏏

01/07/2026
01/07/2026

🏏 اوچھالی وسیب ویلفیئر رجسٹرڈ کے زیرِ اہتمام عظیم الشان کرکٹ ٹورنامنٹ 🏏

نوجوان کسی بھی معاشرے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ اگر ان کی توانائیوں کو مثبت سمت دی جائے تو وہ اپنے علاقے اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اسی سوچ کے تحت اوچھالی وسیب ویلفیئر (رجسٹرڈ) نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے، صحت مند تفریح فراہم کرنے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہی ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں وادیِ سون سکیسر کے تمام شہروں، قصبوں اور دیہاتوں کی کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی، جس سے نہ صرف نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا بلکہ باہمی بھائی چارے، اتحاد، سپورٹس مین اسپرٹ اور صحت مند مقابلے کے رجحان کو بھی فروغ ملے گا۔

یہ ایونٹ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے، ان کی جسمانی و ذہنی نشوونما میں کردار ادا کرنے اور وادیِ سون سکیسر میں کھیلوں کے کلچر کو مزید مضبوط بنانے کی ایک کوشش ہے۔

ہم وادیِ سون سکیسر کے تمام نوجوانوں، کرکٹ ٹیموں، سپورٹس کے شوقین افراد اور معززینِ علاقہ کو دعوت دیتے ہیں کہ اس تاریخی ایونٹ کا حصہ بنیں اور کھیلوں کے فروغ کے اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں۔

آئیں! نوجوانوں کو میدانوں کی طرف لائیں، کھیل کو فروغ دیں اور ایک صحت مند، مثبت اور روشن معاشرے کی بنیاد رکھیں۔

اوچھالی وسیب ویلفیئر (رجسٹرڈ)
"صحت مند سرگرمیاں، مضبوط نوجوان، روشن مستقبل" 🏆🏏🌟

26/10/2025

دلی محبت اور احترام کے ساتھ نجیب سلطان شہید ٹیم کے کپتان لالہ منیر اور لالہ سہیل کی جانب سے گیم چینجر مردوال ٹیم کے کپتان کامران کامی اور پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ 👏

خصوصی طور پر ملک شکیل اعوان صاحب (مردوال) کو لالہ برادران کی طرف سے دلی مبارکباد اور شکریہ پیش کیا جاتا ہے،
جنہوں نے ہمیشہ اپنی ٹیم کے لیے حوصلہ افزائی، تعاون اور سپورٹ فراہم کی۔
ان کی محبت، جذبہ اور ٹیم کے ساتھ وابستگی قابلِ فخر ہے۔ ❤️

اللہ تعالیٰ آپ سب کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے،
اور آپ کا یہ جذبہ یونہی برقرار رہے۔ 🌹

— لالہ منیر اور لالہ سہیل
(کپتان و ممبران، نجیب سلطان شہید ٹیم)

23/10/2025

Today performance in the Ahmedabad Cricket tournament

15/10/2025

Mr 360 player addition is ready

08/10/2025

نجيب شہید کلب کے بہادر اور قابلِ فخر کپتان لالہ منیر کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔
اُن کی محنت، لگن اور قیادت نے ٹیم کو کامیابی کی راہ پر گامزن کیا۔
یہ فتح صرف کپتان کی نہیں بلکہ پوری ٹیم کی محنت اور اتحاد کا نتیجہ ہے۔

آخر میں، ساری وادیِ سون اور اُوچھالی کے عوام کو بھی اس کامیابی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد ہو۔
یہ جیت ہم سب کا فخر ہے — نجيب شہید کلب زندہ باد، لالہ منیر پائندہ باد!

07/10/2025

🏆 نجیب سلطان شہید کرکٹ کلب انگہ مین چیمپئن بن گیا! 🏏

آج انگہ میں کھیلے گئے شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں نجیب سلطان شہید کرکٹ کلب نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے صدیق آباد کفری کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

کپتان منیر لالا کی زبردست قیادت، سہیل ملک، زین لاھوری، اور عارف پٹھان کی دلکش کارکردگی نے ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے شاندار ٹیم ورک، محنت اور جذبے کا مظاہرہ کیا۔

یہ کامیابی نہ صرف کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ نجیب سلطان شہید کرکٹ کلب کے نام کو ایک بار پھر بلند کر دیا ہے۔
تمام کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد! 🎉👏

نجیب_سلطان_شہید_کرکٹ_کلب چیمپئن تمام اہلیان اچھالی کو بہت بہت مبارک باد

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Khushab?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Khushab