14/07/2026
الحمدللہ! ❤️
اللہ تعالیٰ کے بے شمار فضل و کرم سے الیکشن میں کامیابی حاصل ہوئی۔ اس خوشی کے موقع پر میں، رائل شاکر، دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اپنے تمام بزرگوں، دوستوں، نوجوانوں، سپورٹرز، معزز صدور (Presidents)، بالخصوص تمام کلب پلیئرز، سوشل میڈیا کے مخلص دوستوں اور اوورسیز پیارے بھائیوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر بھرپور اعتماد کیا، میری حوصلہ افزائی کی اور ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔
یہ کامیابی صرف میری نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ کامیابی ہے۔ آپ سب کی محبت، اعتماد، دعاؤں اور ہر فورم پر کی جانے والی بھرپور حمایت نے مجھے یہ اعزاز دلایا۔
ان شاء اللہ میں آپ کے اس اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا، انصاف، دیانتداری اور خلوص کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاؤں گا اور ہر وقت اپنے ساتھیوں، کلبوں اور کرکٹ کی بہتری کے لیے دستیاب رہوں گا۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کے درمیان محبت، اتحاد، بھائی چارہ اور اتفاق قائم رکھے، اور ہمیں ہمیشہ ایک دوسرے کا سہارا بنائے۔ آمین۔
آپ کا بھائی
رائل شاکر ❤️🤝