Peace Futsal Tournament Kohat 2025 Gladiators FC emerged victorious, defeating Afghan Eagles FC 5-2 in the final to claim the championship title. Ismail Wazir, RSO Kohat, Zeeshan Ahmed, Administrator Kohat Sports Complex, and DFA Kohat cabinet members attended the final, presenting awards and cash prizes to outstanding players, teams, and management. Newly appointed Regional Sports Official Ismail Wazir commended the facilities provided to Kohat Football Club and players, pledging his support to the District Football Association for the development of football and futsal in the region.Peace Futsal tournament was organized by Kohat Premier Football Academy for the promotion of Futsal with the support of DFA kohat.
Kohat Premier League
The idea of Kohat Premier League is a name of Chance, Opportunity and platform. Working for change in the sports of Pakistan.
30/12/2025
کوہاٹ ڈسٹرک فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے کوہاٹ کی سینئر ٹیم کے کھلاڑیوں میں نعمی بھائی پرفیوم کے اشتراک سے اپر تقسیم کئے گئے۔ کوہاٹ کے ٹاپ 25 کھلاڑیوں کو مدعوں کیا گیا جنہوں نے ڈی ایف اے کوہاٹ کے لئے کھیلتے ہوئے سال 2025 میں شاندار کارکردگی پیش کی۔
امید ہے سال 2026 کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ پاکستاب فٹبال میں ترقی کے سال کے نام سے جانا جائے گا۔
29/12/2025
Peace Futsal Tournament Kohat 2025
Gladiators FC emerged victorious, defeating Afghan Eagles FC 5-2 in the final to claim the championship title.
Ismail Wazir, RSO Kohat, Zeeshan Ahmed, Administrator Kohat Sports Complex, and DFA Kohat cabinet members attended the final, presenting awards and cash prizes to outstanding players, teams, and management. Newly appointed Regional Sports Official Ismail Wazir commended the facilities provided to Kohat Football Club and players, pledging his support to the District Football Association for the development of football and futsal in the region.
Peace Futsal tournament was organized by Kohat Premier Football Academy for the promotion of Futsal with the support of DFA kohat.
29/12/2025
پاکستان فٹبال: اقتدار، جمہوریت اور خوف کی سیاست
پاکستان فٹبال ایک نازک مگر امید افزا موڑ پر کھڑی ہے۔ ایک طرف ویمنز فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا کے تحت بین الاقوامی میچز کھیلنے جا رہی ہے، فیفا کے اعلیٰ عہدیداران پاکستان کے دورے پر ہیں اور برسوں بعد ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ شاید فٹبال ترقی کی سمت گامزن ہو گئی ہے۔ مگر بدقسمتی سے اقتدار کی وہی پرانی جنگ، جس نے ماضی میں اس کھیل کو تباہ کیا، ایک بار پھر پوری شدت سے سامنے آ گئی ہے۔
دسمبر 28 2025 کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کے دو ارکان کے انتخابات شیڈول تھے۔ اس انتخابی عمل سے قبل سندھ سے تعلق رکھنے والے دو کانگریس ارکان، محمد صدیق اور کفایت اللہ، اچانک لاپتہ ہو گئے تھے، جس نے فٹبال حلقوں میں شدید تشویش پیدا کر دی۔ اگرچہ بعد ازاں دونوں ارکان بازیاب ہو گئے، تاہم اصل نقصان اس وقت ہو چکا تھا۔
صورتحال اس وقت مزید بگڑ گئی جب دیگر کانگریس ارکان—جو انتخاب میں شرکت کے لیے ہوٹلوں میں کمرے بک کرا چکے تھے—اچانک انتخابی عمل سے غیر حاضر رہے۔ یہ غیر حاضری محض اتفاق نہیں بلکہ اس خوف اور دباؤ کی عکاس تھی جو انتخابی ماحول پر طاری کر دیا گیا تھا۔ یوں جمہوری عمل کو براہِ راست نقصان پہنچا اور انتخاب اپنی ساکھ کھو بیٹھا۔
یہ پہلا موقع نہیں۔ حافظ سلمان بٹ اور فیصل صالح حیات کے ادوار سے انتخابات کے دنوں میں ووٹرز کو دباؤ میں لانے، اغوا یا خوفزدہ کرنے کی روایت چلی آ رہی ہے، جو آج بھی ختم ہونے کے بجائے مزید مضبوط نظر آتی ہے۔ یہاں فٹبال نہیں، بلکہ ووٹ طاقت کے بل پر کنٹرول کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کی کانگریس 15 ارکان پر مشتمل ہے، جن میں تین ڈیپارٹمنٹ، چار محسن گیلانی گروپ اور چھ ظاہر شاہ گروپ کے حمایتی شامل ہیں، جبکہ دو نشستوں کا فیصلہ باقی تھا۔ محسن گیلانی اس وقت محض ایک ووٹ کی برتری رکھتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر ووٹ فیصلہ کن حیثیت اختیار کر گیا اور دباؤ کی سیاست نے سر اٹھایا۔
خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایگزیکٹو کمیٹی کے امیدوار کلیم اللہ خان کو انتخاب میں واضح برتری حاصل تھی، مگر سابق وزیر صحت ظاہر علی شاہ—جو بااثر سیاسی حلقوں کی حمایت کے حامل سمجھے جاتے ہیں—نے جمہوری اصولوں کو نظرانداز کرتے ہوئے انتخابی عمل کو متنازع بنا دیا۔ نتیجتاً فیفا کے نمائندوں نے ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات ملتوی کر دیے، اور ایک بار پھر نقصان خیبر پختونخوا سمیت پورے پاکستان فٹبال کو اٹھانا پڑا۔
یہ تمام صورتحال فیفا کی نظروں سے اوجھل نہیں۔ عالمی فٹبال ادارہ اب پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رپورٹ کا منتظر ہے، اور اگر حقائق اسی انداز میں سامنے آئے تو ایک بار پھر پابندی کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے—وہی پابندی جس نے ماضی میں پاکستانی فٹبال کو برسوں پیچھے دھکیل دیا تھا۔
یہ وقت ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری سنجیدگی سے اس زہریلے کلچر پر غور کریں جو کھیلوں کے اداروں کو ذاتی اقتدار کی بھینٹ چڑھا رہا ہے۔ ذاتی مفاد کی خاطر پورے نظام کو یرغمال بنانا صرف ایک ادارے کا نہیں بلکہ پاکستان کے کھیل کے مستقبل کا نقصان ہے۔
محمد صدیق اور کفایت اللہ کی بحفاظت رہائی یقیناً ایک مثبت پیش رفت ہے، مگر خوف کے سائے میں غیر حاضر رہنے والے کانگریس ارکان نے یہ ثابت کر دیا کہ اصل مسئلہ افراد نہیں، بلکہ وہ نظام ہے جو جمہوریت کے نام پر دباؤ اور دھونس کو فروغ دے رہا ہے۔ اگر یہی روش برقرار رہی تو پاکستان فٹبال ایک بار پھر عالمی تنہائی کا شکار ہو جائے گی—اور نقصان ہمیشہ کی طرح کھلاڑیوں، شائقین اور ملک
کا ہوگا۔
27/12/2025
پہلا غنی خان بابا فٹبال ٹورنمنٹ 2025
پہلا غنی خان بابا فٹبال ٹورنمنٹ ڈسٹرک فٹبال ایسوسی ایشن کوہاٹ کی تعاون سے گنڈیالی ڈیم فٹبال گراونڈ پر اختتام پزیر ہوا۔ ٹورنامنٹ زیر نگرانی اویس آفریدی ، ہارون افضل اور گنڈیالی فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر احتمام منعقد کیا گیا۔
ضیاء آفریدی صدر کوہاٹ فٹبال ایسوسی ایشن، سید ریحان شاہ جنرل سیکٹری کوہاٹ فٹبال ایسوسی ایشن، پاکستان تحریک انصاف کے طرف سے مجاہد آفریدی، چیرمین شوکت خان، چیرمین عامر آفریدی ، عاقب خان نے بطور مہمان شرکت کی۔
مجاہد آفریدی کی جانب سے ٹورنمنٹ انتیظامیہ کے لئے 50000 دیا گیا۔ جبکہ ڈی ایف اے کوہاٹ کی جانب سے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں دس دس ہزار بمعہ ٹرافیز تقسیم کی گئی۔ ڈی ایف اے کوہاٹ کی جانب سے میڈیا کوریج کرنے والے چینلز میں کیش انعامات تقسیم کیے گئے۔
21/12/2025
Pakistan Football Federation proudly announces the inclusion of Pakistani match officials in the FIFA Refereeing International List 2026.
This prestigious recognition reflects the competence, dedication, and consistent performance of our officials at the national and international levels. Their inclusion on the FIFA International List is a matter of pride for Pakistan football and a testament to the continued development of refereeing standards in the country.
Pakistan Football Federation congratulates all selected officials and wishes them success in their international assignments.
15/12/2025
CM KP FOOTBALL GOLD CUP LOADING.....
ORGANISED BY Kohat Premier League
Zia Afridi Syed Rehan DFA KOHAT NEW ERA OF FOOTBALL PAKISTAN HISTORY WILL BE MADE IN KP FOOTBALL FOR THE FIRST TIME
14/12/2025
KPK CM Gold Cup?
13/12/2025
Congratulations to the Pakistan Air Force Football team on their astonishing victory over Army by a single goal in the 35th National Games in Karachi. Samad Wazir's goal helped PAF secure the gold medal in both the semifinal and final.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Kohat Premier Futsal Ground Shah G Colony
Kohat