22/07/2026
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (HQ) کوہاٹ جناب نوید احمد نے کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس، میری سپورٹس کمپلیکس، تحصیل میونسپل سپورٹس ہال ، استرزئی بالا گراؤنڈ ، بابری بانڈا گراؤنڈ ، گنڈیالی گراؤنڈ کا دورہ کیا دورے کے دوران دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا اور ان کی مجموعی حالت کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے صفائی ستھرائی، دیکھ بھال اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ان سہولیات کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنائیں اور عوام کے فائدے کے لیے خدمات کی فراہمی کو بہتر بنائیں۔
اس موقع پر ریجنل سپورٹس افیسر جناب اسد خان ہوتی صاحب ، ایڈمنسٹریٹر جناب ذیشان فہیم قریشی صاحب بھی موجود تھے
13/07/2026
کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس کے کلاس فور اسٹاف کمپلیکس میں روز مرہ کی صاف صفائی میں مصروف ہیں ریجنل اسپورٹس افیسر جناب اسد خان ہوتی صاحب کے آرڈر کے مطابق تمام کلاس فوروں کو اپنے اپنے کام حوالے کیے گئے تھے تمام کلاس فور اپنے متعلقہ کاموں میں مصروف عمل ہیں۔
02/07/2026
🏟️ درہ آدم خیل میں اسپورٹس کمپلیکس کے قیام کی جانب اہم پیش رفت
درہ اسپورٹس کمپلیکس کے لیے مجوزہ اراضی کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔
اس موقع پر شیراکی، فاٹا یونیورسٹی اور اخوروال کے دو مختلف مقامات، جن میں کامی خیل کا علاقہ بھی شامل ہے، کا جائزہ لیا گیا۔ اسپورٹس کمپلیکس کے لیے موزوں ترین مقام کے انتخاب کا عمل جاری ہے تاکہ نوجوانوں کو جدید کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
معائنے میں ریجنل اسپورٹس آفیسر اسد خان ہوتی، شاہ فیصل آفریدی، ضیاء آفریدی، شاہ حسین، فیض محمد آفریدی، عمران خان آفریدی، اور خواجہ نور نے بھی شرکت کی۔
کھیلوں کا فروغ، نوجوانوں کا روشن مستقبل! ⚽🏏🏐
23/06/2026
کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس کے کلاس فور اسٹاف کمپلیکس میں روز مرہ کی دھلائی، صفائی وستھرا ئی میں مصروف ہیں ریجنل اسپورٹس افیسر جناب اسد خان ہوتی صاحب کے آرڈر کے مطابق تمام کلاس فوروں کو اپنے اپنے کام حوالے کیے گئے تھے تمام کلاس فور اپنے متعلقہ کاموں میں مصروف عمل ہیں۔
15/06/2026
اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کوہاٹ غفار خان نے کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سماجی کارکن ایثار علی بنگش بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران ریجنل اسپورٹس افیسر اسد خان ہوتی صاحب نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں کمپلیکس کے مختلف گراؤنڈز کا تفصیلی دورہ کروایا۔ ریجنل اسپورٹس افیسر اسد خان ہوتی صاحب نے بیت المال کے یتیم بچوں کے لیے کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کے ایونٹ کا اعلان بھی کیا ۔دورے کے اختتام پر مہمانوں نے کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس کی انتظامیہ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس میں سرگرمیوں کے ذریعے مزید بچوں کے روشن مستقبل کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا