Regional Sports Office Kohat

Regional Sports Office Kohat

Share

Government page

Photos from Regional Sports Office Kohat's post 14/05/2026

کوہاٹ: سابق اور نئے ریجنل سپورٹس آفیسر کی ڈپٹی کمشنر کوہاٹ سے ملاقات

کوہاٹ میں سپورٹس کے فروغ اور انتظامی امور کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں سابق ریجنل سپورٹس آفیسر اور نئے تعینات شدہ ریجنل سپورٹس آفیسر نے Deputy Commissioner Kohat سے الوداعی اور استقبالی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سابق ریجنل سپورٹس آفیسر کی خدمات کو سراہا گیا اور ضلع میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ان کی کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ نئے ریجنل سپورٹس آفیسر کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ وہ نوجوانوں کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر کھیلوں کے میدانوں کی بہتری، نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، اور کوہاٹ میں سپورٹس انفراسٹرکچر کی ترقی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Photos from Regional Sports Office Kohat's post 04/03/2026

صوبائی حکومت کے ویژن کے مطابق اور ڈپٹی کمشنر محمد نواز صاحب کے خصوصی تعاون سے کوہاٹ ڈویژن کے انڈر 21 گیمز 2026 میں میڈل جیتنے والے میل اور فیمیل کھلاڑیوں کے اعزاز میں کیش پرائز تقسیم کرنے کی پروقار تقریب کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد کی گئی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حامد اقبال صاحب تھے، جنہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر ریجنل اسپورٹس آفیسر محمد اسماعیل وزیر صاحب بھی موجود تھے۔
تقریب کے دوران گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 20,000 روپے جبکہ سلور میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو 10,000 روپے نقد انعامات دیے گئے۔
مہمانانِ گرامی نے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑی ملک و قوم کا روشن مستقبل ہیں اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ایسے اقدامات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔
تقریب کے اختتام پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور مستقبل میں بھی کھیلوں کے مثبت سرگرمیوں کے تسلسل کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Photos from Regional Sports Office Kohat's post 02/03/2026

پہلا ڈپٹی کمشنر رمضان T-10 کرکٹ ٹورنامنٹ آج کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس میں باقاعدہ طور پر افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہو گیا، جس کا شاندار افتتاح معزز ریجنل اسپورٹس آفیسر محمد اسماعیل وزیر صاحب نے کیا۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے۔ افتتاحی تقریب نہایت پُروقار ماحول میں منعقد ہوئی جس میں کھلاڑیوں، اسپورٹس آفیشلز اور شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریجنل اسپورٹس آفیسر محمد اسماعیل وزیر صاحب نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹس نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا اور علاقے میں صحت مند مقابلے کی فضا قائم ہوگی۔

19/02/2026
Photos from Regional Sports Office Kohat's post 18/02/2026

ضلع کوہاٹ PK-91 خرماتو میں منعقد ہونے والا اسپورٹس گالا زبردست جوش، ولولے اور نوجوانوں کے جذبے کے ساتھ شاندار انداز میں اختتام پذیر ہو گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ریجنل اسپورٹس آفیسر کوہاٹ ڈویژن محمد اسماعیل وزیر صاحب تھے، جبکہ ایڈمنسٹریٹر کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس، معزز شہریوں اور کھیلوں سے محبت کرنے والے شائقین کی بھرپور شرکت نے ماحول کو یادگار بنا دیا۔

اس ایونٹ کے اختتام میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں مہمان خصوصی ریجنل اسپورٹس آفیسر محمد اسماعیل وزیر صاحب نے نقدکیش انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی، جہاں ہر چہرے پر خوشی اور فخر نمایاں تھا۔ یہ ایونٹ نوجوانوں کی محنت، خوابوں اور حوصلے کی جیت کی خوبصورت مثال بن گیا۔

07/02/2026

🏆 Final Medals Table – Under 21 Khyber Pakhtunkhwa Games 2026 🏆
The Under 21 Khyber Pakhtunkhwa Games 2026 concluded with thrilling competition, exceptional talent, and outstanding sportsmanship from athletes across the province. 💪🔥
📊 Final Medals Standings:
🥇 Gold: ___
🥈 Silver: ___
🥉 Bronze: ___
👏 Congratulations to all participating districts, athletes, coaches, and officials for making this mega event a great success. Your dedication and passion truly reflect the bright future of sports in Khyber Pakhtunkhwa.

07/02/2026

پشاور ڈی جی اسپورٹس تاشفین حیدر
پشاور : کے پی انڈر 21 گیمز کے قوانین کے مطابق مقابلوں میں کسی بھی ڈپارٹمنٹ کا کھلاڑی حصہ لینے کا اہل نہیں تھا ، تاشفین حیدر ڈی جی اسپورٹس
پشاور : تائیکوانڈو ایونٹ میں ملاکنڈ کی ٹیم میں ڈپارٹمنٹ کے کھلاڑی شامل تھے ،تاشفین حیدر
پشاور : ڈپارٹمنٹ سے کھیلنے والے ملاکنڈ کے کھلاڑیوں کو گیمز میں حصہ لینے سے قوانین کے تحت روکا گیا ،تاشفین حیدر
پشاور : کسی بھی کھلاڑی سے کسی بھی قسم کی کوئی بدتمیزی نہیں کی گئی ،تاشفین حیدر
پشاور : ڈپارٹمنٹ کے کھلاڑیوں کو گیمز میں حصہ لینے دیتے تو اہل کھلاڑی اپنے حق سے محروم ہو جاتے ، ڈی جی اسپورٹس کے پی
پشاور : ملاکنڈ کے ڈپارٹمنٹس کے کھلاڑیوں کو ثالثی کمیٹی کی سفارش پر کھیل سے روکا گیا ،ڈی جی اسپورٹس
پشاور : ملاکنڈ سمیت کھیلوں میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو رہائش سمیت تمام سہولیات فراہم کی گئیں ،تاشفین حیدر

Photos from Directorate General of Sports KP's post 25/01/2026
Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Kohat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Kohat Sports Complex
Kohat
26000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00