بات ہوگی عثمان بٹ کی جنہوں نے 10 تاریخ اتوار والے دن کو ار سی ایل کے خلاف ہونے والے میچ میں 178 رنز کا ہدف احمد بخش میموریل کرکٹ کلب کو حاصل بڑا اہم رول ادا کیا تھا جس میں ان کی شاندار باری 31 بالز پر 55 رنز کی تابڑ توڑ اننگز شامل ہے اس میں اٹھ چوکے اور دو بلند و بالا چھکے شامل ہیں ویری ویری ویل ڈن عثمان بٹ
Ahmed Baksh Memorial Cricket Club-ABMCC’’
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ahmed Baksh Memorial Cricket Club-ABMCC’’, Sports Team, R.a Bazar Lahore Cantt, Lahore.
اج بات کریں گے 10 تاریخ اتوار والے دن ہونے والے شاندار فرینڈلی میچ کے بارے میں جس میں لاہور کی دو ٹیموں نے حصہ لیا اگر بات کرے مہمان ٹیم کی تو اس کا تعلق لاہور کی ار سی ایل کرکٹ کلب سے تھا جبکہ میزبان ٹیم کا تعلق اپنے ابائی علاقے ار اے بازار کے احمد بخش میموریل کرکٹ کلب سے ہے اگر بات کریں ٹاس کی تو ار سی ایل کے کپتان احسن علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس میں وہ شروعاتی اور سے ہی ایک کے بعد ایک وکٹ دیتے رہے اور ان کو بیٹنگ کرتے وقت کافی چیلنج کا سامنا کرنا پڑا اور اپنی تمام دس وکٹس کھونے کے بعد سکور بورڈ پر 178 رنز ہی بنا پائے کو احمد بخش میموریل کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں نے باسانی پانچ وکٹ سے ہدف اپنے نام کیا جس میں اسمان بٹ یاسر اور محمد بلال کی کچھ شاندار باریاں بھی شامل ہے ہم مہمان ار سی ایل کرکٹ کلب کو انے والے میچز کے لیے گڈ لک اور احمد بخش میموریل کرکٹ کلب کو شاندار جیت پر مبارکباد دیتے ہیں
اج بات کریں گے ستمبر تین 2023 اتوار کے دن ہونے والے شاندار میچ کی جس میں لاہور کی دو شاندار ٹیموں نے حصہ لیا مہمان ٹیم کا تعلق المصطفی کرکٹ کلب سے تھا جبکہ میزبان اپنے ابائی علاقے ار اے بازار کے احمد بخش میموریل کرکٹ کلب سے تھااس میچ میں کپتان عرفان کو نجی ضروریات کی وجہ سے کپتانی مایا ناز بلے باز عثمان بٹ کو دینی پڑی جنہوں نے اپنے پہلے میچ میں کپتانی کرتے ہوئے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور سکور بورڈ پر 30 اوور میں 285 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف سیٹ کیا جس میں یاسر فاروق نے65 پولز کا سامنا کرتے ہوئے 106 رنز کی تابڑ دور اننگز کھیلی اور ان کا بھرپور ساتھ دیا مڈل ارڈر بیٹسمین ارشد حیات عرش نےجنہوں نے 35 بالز پر 56 رنز کی خوبصورت اننگز کھیلی جس میں چار چھکے اور چار چوکے شامل ہیں اننگز کے اخر میں عبداللہ اختر کے بھی کچھ میجک شارٹس دیکھنے کو ملے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے المصطفی کرکٹ کلب شروعاتی اوور سے ہی ایک کے بعد ایک وکٹ دیتے رہے جس میں لیفٹ فاسٹ پیسز شیئروز طارق کی تین شاندار وکٹ شامل ہیں اور صیام چودری کی دو وکٹس اور ان کا بھرپور ساتھ دیا شہری نے جو اپنے تمام اوورز میں المصطفی کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں کے لیے درد سر بنے رہے اور رفتہ رفتہ تمام ٹیم 236 رنز پر ال اؤٹ ہو گئی ہم المصطفی کرکٹ کلب کو ان انے والے میچز کے لیے گڈ لک کہتے ہیں اور احمد بخش میموریل کرکٹ کلب کو شاندار جیت پر مبارک باد کہتے ہیں
اج بات کریں گے 27 اگست 2023 کو ہونے والے شاندار میچ کی جس میں لاہور کی دو شاندار ٹیموں نے حصہ لیا اگر بات کریں مہمان ٹیم کی اس کا تعلق لاہور کے واسا کرکٹ کلب سے تھا جبکہ دوسری جانب میزبان ٹیم کا تعلق اپنے ابائی علاقے ار اے بازار کے احمد بخش میموریل کرکٹ کلب سے تھا واسا کرکٹ کلب کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ ان کے لیے کافی کارامد ثابت ہوا انہوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 30 اووروں میں 247 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا اگر بات کریں بولنگ شعبے کی تو صیام چوہدری نے چھ اوورز میں 41 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا اس کے علاوہ ابراہیم فارمی نے پانچ اوورز میں 30 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے احمد بخش میموریل کرکٹ کلب کے کھلاڑی شروعاتی اوور سے ہی ایک کے بعد ایک وکٹ دیتے رہے ایک وقت ایسا ایا کہ جب ٹیم کپتان محمد عرفان اور ماہر بلے باز محمد بلال 80 پلس پارٹنرشپ سکور کر کے ٹیم کو یقین دلایا لیکن یہ پارٹنرشپ بھی ٹیم کے کسی کام نہ ائی اور کوئی بھی کھلاڑی 50 پلس سکور نہیں کر پایا جس کی وجہ سے تمام ٹیم 27 اوورز میں 186 رنز تک ہی محدود رہی اور یوں واسا کرکٹ کلب 64 رنز سے جیت اپنے نام کی ہم واسا کرکٹ کلب کو شاندار جیت پر مبارک باد اور احمد بخش میموریے کرکٹ کلب کو انے والے میچز کے لیے گڈلک کہتے ہیں
10/10/2021
احمد بخش کرکٹ کلب ورسزز میاں اقبال کرکٹ کلب کہ درمیان شاندار میچ آج کھیلا گیا۔میاں کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 30 آورز میں 251 رنز کا ٹارگٹ دیا ۔جواب میں احمد بخش کرکٹ ٹیم کا آغاز اچھا نہ ہوا لیکن آسد چھوٹا اور کپتان ذیشان منا جیدی کی پارٹنرشپ اور میچ کی خاص بات آسد چھوٹا کی آؤٹ کلاس بیٹنگ جس میں بلند و بلا چھکے اور چوکوں کی مدد سے ناوٹ آؤٹ 150 رنز کی یاد گار کھیلی اور آخری آورز میں چوکا مار کر آپنی ٹیم کو میچ جتوایا والڈن آسد چھوٹا بہت مبارک ہو اچھا کھیلے آپ اور احمد بخش کرکٹ ٹیم کو بھی اللّٰہ پاک اس ٹیم کو اور زیادہ عزت سے نوازے آمین ثم آمین
اسلام علیکم۔ ہمارے علاقےآراے بازار لکی سپورٹس گراؤنڈ میں سسزان کا شاندار پہلا میچ احمد بخش میموریل کرکٹ کلب ورسزز ٹائیگر یوتھ کرکٹ کلب کے درمیان اتوار کو ٹھیک 9بجے کھیلے جاے گا ۔ تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اللّٰہ پاک اس ٹیم کو سپورٹ کرنے والے اور اس ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہمشہ خوشیاں نصیب کریں۔
26/04/2021
اسلام علیکم ہمارے علاقےآراے بازار میں لکی سپورٹس گراؤنڈ میں احمد بخش میموریل کرکٹ کلب نے رمضان نائٹ نیٹ پریکٹس سیشن کا آغاز کیا جو کہ روازنہ رات 10 بجے شروع کیا جاے گا اس نائٹ نیٹ کہ آغاز کے لیے احمد بخش میموریل کرکٹ کلب کے صدر جناب صیام چوہدری کےبحد مشکور ہیں جنہوں نے نائٹ نیٹ پریکٹس سیشن کے لیے ٹیم کو ٹیم کولائٹس فراہم کی۔۔
11/04/2021
احمد بخش کرکٹ کلب ورسز لاہور ٹائیگرز کے درمیان شاندار میچ کھیلا گیا احمد بخش کرکٹ کے کپتان جناب ذیشان منا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 30 اورز میں ٹیم نے 245 رنز کا ٹارگٹ دیا۔جواب میں احمد بخش کے بولرز نےبہت اچھی بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ بھی بہت اچھی کی میچ کی خاص بات ذیشان (منا) مبین چوہدری کے اورز نے مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کو جم کر نا کھیلنے دیا اور دونوں نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ان کے عرفان بھای نے بھی تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اور اس طرح اس اس سیزن کا لاسٹ میچ بھی ستر سکور سے جیت کر اپنے نام کیا اور ان کے بعد عرفان بھی نے کھلاڑیوں کو فریش منٹ دی اللّٰہ پاک ہماری اس ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہمیشہ خوش رکھے۔۔ آمین ثم آمین۔۔۔
10/04/2021
احمدبخش ورسز لاہور کنگ کرکٹ کلب کے درمیان شاندار میچ ہوا لاہور کنگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 236 رنز کا ٹارگٹ دیا احمد بخش کرکٹ کلب نے یہ میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا میچ کی خاص بات یہ ہےعلی رضا اور زین زاہد نے شاندار بیٹنگ کی اور دونوں کے درمیان 120 کی پارٹنرشپ ہوی زین زاہد نے ترانوے گیندوں پر ایک سو پچاس سکور کیے جس میں نو چھکے اور 10 چوکے شامل علی رضا نے 40 سکور کیے اس طرح یا میچ احمد بخش میموریل کرکٹ کلب نے 8وکٹ اور 4 اورز پہلے جیت لیا۔میچ کے اختتام پر زین زاہد کو چوہدری مبین اور عابد بھائی کی طرف گالوز کا انعام دیا گیا۔۔
اسلام علیکم آپ سب دوستوں کو ایک اطلاع دی جاتی ہے کہ گجر کریانہ سٹور جن کی آراے بازار میں دوکان تھی۔ جناب امجد گجر ،اجمل۔احمد۔کے والد جناب انور گجر صاحب کا انتقال ہوگیا ہے ان کی رہائش علی پارک بلال سٹریٹ میں ھے ۔نمازے جنازہ انشاللہ آج عصر کی نماز کےبعد عیدگاہ آراے بازار میں ادا کی جاےگی نماز جنازہ میں شرکت فرما کے ثواب دارین حاصل کریں ۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
R.a Bazar Lahore Cantt
Lahore