02/04/2026
Celebrated Sila Fiaz’s birthday at Cheezious 🎉
Beautiful Moments, Big Smiles, and Unforgettable Memories together ❤️
FiRab is platform founded by differently-abled athlete couple Rabia & Fiaz. You can convey all your questions, and suggestions to me by commenting on my videos.
Through powerful content in sports and technology, we aim to inspire & empower— all in one place
For Adds, Promotion, Sponsorship, & Branding Whatsaap: +92-3009576314 Being an Electrical Engineer, My Motive behind creating this channel is to Share Knowledge about Engineering & Technology. The Mission is to help Students, Engineers, and like-minded people through short & simplified tutorials. Your ideas are valuable to me so I will share more Concerning Knowledge with you.
02/04/2026
Celebrated Sila Fiaz’s birthday at Cheezious 🎉
Beautiful Moments, Big Smiles, and Unforgettable Memories together ❤️
01/04/2026
ہماری پیاری بیٹی صلہ فیاض کی سالگرہ 🎉
یہ واقعی اللہ پاک کا بہت بڑا صلہ ہے جو اس نے ہمیں اپنی رحمت کی صورت میں عطا کیا۔ ❤
اس کی مسکراہٹ ہماری خوشیوں کی وجہ ہے اور اس کی موجودگی ہماری زندگی کی سب سے خوبصورت نعمت ہے۔
ہم نے اس خوبصورت دن کی خوشیاں میں منائیں۔
اللہ پاک ہماری بیٹی کو ہمیشہ خوش، صحت مند اور کامیاب رکھے۔ آمین
Date: 01-04
Traveling for Eid with Family
FiRab fans
13/03/2026
پلئیرر آف دی میچ جیتنے والے کھلاڑی معاز صداقت
پہلے میچ کے اندر میں نے خود پر بہت زیادہ پریشر لے لیا تھا ، اس وجہ سے میں فیل ہو گیا ، آج میں نے اپنی نیچرل گیم کھیلی ، کوئی پریشر نہیں لیا ۔
13/03/2026
سلمان علی آغا کامتنازہ رن آؤٹ کرکٹ کی اسپرٹ کے خلاف قرار
بنگلادیش کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے کپتان Salman Ali Agha کو میزبان ٹیم کے اسپنر Mehidy Hasan Miraz نے رن آؤٹ کر دیا، تاہم کرکٹ حلقوں میں اس واقعے کو اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف قرار دیا جا رہا ہے۔
کرکٹ کی تاریخ میں ایسے کئی مواقع آئے ہیں جب کھلاڑیوں کے پاس حریف بیٹر کو آؤٹ کرنے کا مکمل موقع موجود تھا، لیکن انہوں نے کھیل کی اصل روح اور اخلاقیات کو ترجیح دی۔
1987 کے Cricket World Cup 1987 میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کے دوران آخری اوور میں پاکستان کو جیت کے لیے 14 رنز درکار تھے۔ اس موقع پر پاکستانی بیٹر Saleem Jaffer کریز سے باہر نکل گئے تھے، مگر ویسٹ انڈین فاسٹ بولر Courtney Walsh نے انہیں رن آؤٹ کرنے کے بجائے وارننگ دی اور واپس رن اپ پر چلے گئے۔
بعد ازاں پاکستان نے آخری گیند پر جیت حاصل کر لی، لیکن کورٹنی والش اور ان کی ٹیم نے کھیل کی روح کو برقرار رکھتے ہوئے کھیل کی اخلاقیات کو مقدم رکھا۔
اسی طرح ایک اور واقعے میں آئرش بیٹر Andy McBrine رن لینے کی کوشش میں پچ کے درمیان گر گئے تھے، تاہم پاکستان کے وکٹ کیپر Asif Sheikh نے انہیں آؤٹ کرنے کے بجائے کھیل کی اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔
اسی طرح Mohammed Shami نے ایک میچ میں سری لنکن بیٹر کو منکڈ آؤٹ کیا تھا، تاہم بھارتی کپتان Rohit Sharma کی درخواست پر امپائرز نے بیٹر کو واپس بلا لیا۔
جبکہ ایک اور مثال میں ویسٹ انڈیز کے اسٹار بیٹر Chris Gayle نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں بیٹر کو کریز سے باہر دیکھ کر گیند روک لی اور انہیں وارننگ دیتے ہوئے کھیل کی روح کو برقرار رکھا۔
13/03/2026
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی بلیسنگ مزاربانی مشکل میں، پی سی بی کا سخت فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ مزاربانی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مزاربانی نے پی سی بی کے ساتھ طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پی ایس ایل کے دوران بھارتی لیگ کے ساتھ معاہدہ کر لیا، جس پر بورڈ نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے قانونی ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ بلیسنگ مزاربانی کو پی ایس ایل سیزن 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنا تھی، تاہم انہوں نے لیگ سے دستبرداری اختیار کر لی۔
اس سے قبل گوداکیش موتی بھی پی ایس ایل سے دستبردار ہو چکے ہیں، جس کے بعد فرنچائزز کو اسکواڈ میں تبدیلیوں کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی اس سے پہلے بھی معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے گزشتہ سال جنوبی افریقی کرکٹر کوربین بوش کے خلاف قانونی کارروائی کر چکا ہے۔