11/10/2022
پاکستان ٹیم اس وقت صرف محمد رضوان اور بابر اعظم کے آسرے پر کھیل رہی ہے۔ جس میچ میں ان دونوں میں سے کوئی بھی 70 سے زیادہ رنز کی اننگز کھلتا ہے وہ میچ پاکستان کی ٹیم جیت جاتی ہے یہ اگر پہلے بیٹنگ کر رہی ہو تو 170 تک پہنچ جاتی ہے۔ جس دن دونوں جلدی آؤٹ ہو جائیں تو پاکستان ٹیم مشکل سے 130 سے 140 رنز تک پہنچ پاتی ہے۔ اس کی وجہ مڈل آرڈر ہے جو مسلسل 25 20 میچوں سے فلاپ ہو رہا ہے لیکن مجال ہے کہ کوئی تبدیلی کی جائے۔ افسوس ہوتا ہے اس مڈل آرڈر کے ساتھ پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے آسٹریلیا جا رہی ہے جہاں بڑے بڑے پلیئرز بے بس ہو جاتے ہیں اور اچھا پرفارم نہیں کر پاتے۔ باقی خیر یہ پاکستان کی ٹیم ہے اس میں ایسے ہی سلکشن ہوتی ہے 50 میچ کھیل کر بھی کوئی 50 نہ ہو ایسے پلیئرز کو رکھا ہوا ہے کہ چھکا لگا لیتا ہے بھائی چھکے تو بولرز بھی لگا دیتے ہیں نسیم شاہ نے 2 چھکے لگا کر پاکستان کو میچ جیتا دیا تھا
02/10/2022
آج سچ بتائو آپ کو، چاہے آپ مجھے برا بھلا بھی بولو۔
1. پہلے آسٹریلیا پاکستان آیا تو ان کی B ٹیم ہمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز ہرا کر چلی گئی۔
2. نیدرلینڈ گئے تو ادھر ان سے بھی میچ ہارنے والے تھے وہ تو کسی کی دعا لگ گئی اور مر مر کر جیت گئے۔
3. ایشیا کپ گئے تو پہلے میچ انڈیا سے ہار گئے، افغانستان کے خلاف نسیم کا تکا لگ گیا ورنہ سیدھا پاکستان کی فلائٹ ہوتی اور پھر سارا غصہ ہانگ کانگ پر نکال کر عوام کو خوش کردیا اور کسی طرح سیمی فائنل پہنچ گئے ادھر گئے تو سری لنکا نے بولا جائو اپنا کام کرو ہم پھر منہ اٹھا کر فائنل میں چلے گئے اور بری طرح ہار کر واپس آگئے ۔
4. اب انگلینڈ کی B ٹیم ہرا کر جارہی ہے اپنے گھر پر اور ابھی نیوزی لینڈ سیریز ہونی ہے ادھر بنگلادیش نہ ہرا دے اور ورلڈ کپ میں تو اللہ ہی جانے کیا ہوتا ہے۔
اگر کسی کو میری باتیں بری لگی ہوں تو معزرت لیکن ہم دنیا سے بہت پیچھے ہیں آج میچ سے پہلے سارا سٹیڈیم خالی ہوگیا دل دکھتا ہے یار لوگوں کا۔💔
02/10/2022
حارث رؤف ❤️🇵🇰 کی جانب سے کمال کی بولنگ کا مظاہرہ 4 اوورز میں صرف 24 رنز دیئے........👍👍👍
ویل بولڈ حارث رؤف ❤️
02/10/2022
نہیں بھائی تو ٹیلنٹ ہے، تجھے نہیں پتہ مگر تو ہے
تو عبدالرزاق ہے، تو جیک کیلس ہے
ہر میچ کی طرح آج بھی 3 اوور میں 41 رنز لیک
نا پیس، نا پاور، نا یارکر کا پتہ نا کچھ بس باؤنس باؤنس گیند پھینکتا رہتا ہے اور ہر بیٹسمین اپنے بیٹ کا زنگ اسی پر کھولتا ہے
اس کی پوری سیریز دیکھ لو یہ والی
ہر میچ میں اس کی پٹائی ہوئی
اور لنڈے کی عبدالرزاق کی بیٹنگ بھی دیکھ لو
کسی اینگل سے بھی یہ آل راؤنڈر نہیں لگتا
اس سے اچھا تو نسیم شاہ، حارث رؤف بیٹنگ کرلیتے
اب دیکھنا کچھ مخصوص طبقہ آکر کمنٹ کرے گا
ایڈمن تو پٹھانوں سے جلتا ہے
ہر وقت پٹھانوں پر پوسٹ کرتا ہے
ارے بھائی کون پٹھان، بلوچ، کون پنجابی، کون سندھی، مہاجر
سب پاکستانی ہیں، قوم کارڈ نا کھیلا کرو
پٹھان میرے دشمن نہیں ہیں
جو مسلسل اچھا نہیں کھیلے گا
جو بغیر پرفارمینس کے ٹیم چپکا رہے گا
اس پر بات ہوتی رہے گی بس۔
02/10/2022
انگلینڈ کے مایہ ناز اسپنر عادل رشید نے کہا میرے پاکستان کے دورے کی سب سے خوبصورت چیز اذان کی آواز ہے۔❤
لاہور اور کراچی کی مختلف مساجد سے
02/10/2022
ہر جگہ تیکنیک اور سمارٹ باڈی نہیں چلتی... کچھ جگہوں پر موٹے مسلز چلتے ہیں... T20 کرکٹ.. شان مسعود vs شرجیل... ؟؟؟؟ ؟؟؟؟
29/09/2022
“عامر جمال کو خود پر یقین تھا کہ میں کر سکتا ہوں” کپتان بابر اعظم نے بھی آخری اوور میں میچ جتوانے والے عامر جمال کی تعریف کر دی. ❤🔥
29/09/2022
پہلے میچ پہ 167 بناکے آسانی سے ہار گئے ۔
دوسرے میں 200 چیز کرلیا۔
تیسرے میں 222 کھا کے ہار گئے۔
چوتھے میں 167 پہ جیت گئے اور پانچویں میں 145 بناکے جیت گئے ۔۔۔
آگے 2 مزید ٹی ٹوینٹی میں آدھی انگلش ٹیم یہ سوچ سوچ کے پاگل ہوجائگی کہ اس ٹیم کے خلاف پلین بنائیں تو کیا بنائیں 😂
28/09/2022
میانوالی دھرتی کا ایک اور بیٹا عامر جمال اپنے پہلے ہی میچ میں کمال کر دیا آیا اور چھا گیا کیریئر کے پہلے اوور میں دوسری بال پر وکٹ کسی بھی کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے ماشاءاللہ سے بہترین آغاز ہوا اور پھر آخری اوور میں جب 15 رنز درکار تھے تو کپتان نے بھروسہ کیا ایک مرتبہ پھر میانوالی کے سپوت پر اور اس نے ثابت کر دیا بہت خوب اللہ حامی و ناصر ہو پاکستان زندہ باد
28/09/2022
دانش کنیریا نے کہاکہ اٰنے والے وقت میں لوگ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو بھی بھول جائیں گے، صرف سریاکمار یادیو کو یاد رکھا جائے گا۔
28/09/2022
محمّد نواز🇵🇰 نے کہا کہ🗣️
ہماری پوری کوشش ہے کہ تاریخی سیریز اپنے نام کریں🏆