18/05/2026
لگتا ہے کچھ ہی ہفتوں میں میرا شوگر لیول بڑھنے والا ہے🤭۔ میری این ایل پی کی ایک سٹوڈنٹ مبارکباد دینے آئی ہیں۔ اپنی تصویر اور نام ظاہر نہ کرنے کا کہا ہے۔ بہت بہت شکریہ آپ کا
I am a Trainer, Psychologist, NLP Master Practitioner and Author of two Book. Remember, if you think, you can.
NLP Trainer | Psychologist | Coach | 2x Author | Mind Reprogramming Trainer | Pakistan Air Force Retd
Helping Professionals Overcome Limiting Beliefs |
Transform Fear into Confidence Through NLP & Psychology
DM “SUCCESS” for Free Growth Strategy Call I believe that there are a lot of opportunities and resources to solve our problem and upgrade our lives, but sometimes we cant find them.
18/05/2026
لگتا ہے کچھ ہی ہفتوں میں میرا شوگر لیول بڑھنے والا ہے🤭۔ میری این ایل پی کی ایک سٹوڈنٹ مبارکباد دینے آئی ہیں۔ اپنی تصویر اور نام ظاہر نہ کرنے کا کہا ہے۔ بہت بہت شکریہ آپ کا
18/05/2026
17/05/2026
یا اللّٰہ، آنے والے دن ہمارے لیے رحمت اور سکون والے بنا دے آمین ثم آمین 🌙🤍
Reminder 🔔
ورکشاپ جوائن کرنے میں صرف ایک گھنٹہ باقی ہے۔ آپ ہماری عید افر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس میں آپ کو 3500 میں ایک ورکشاپ کے ساتھ ایک اسپیشل افر بھی دی جائے گی امید ہے آپ کو اس سے فائدہ ہوگا۔
مزید معلومات کے لیے لنک پر کلک کر کے ٹیم سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں۔
http://wa.me/+923263600497
انسان کی خوبصورتی ختم کر دینے والی چیزیں
آپ سب نے دیکھا ہوگا کہ کچھ لڑکیاں چھوٹی سی عمر میں ہی بہت زیادہ کمزور نظر آتی ہیں جیسے آنکھوں کے گرد حلقے، الجھے بال اور کمزور صحت۔ لیکن دوسری طرف کچھ عورتیں جو زندگی کے نشیب و فراز دیکھ چکی ہوتی ہیں لیکن اس کے باوجود وہ بہت فریش اور ایکٹو نظر آتی ہیں، ان کے چہرے پہ ہمیشہ ایک سمائل ہوتی ہے۔
آپ کے خیال میں اس کی وجہ کیا ہے؟
( کمنٹ میں اپنی رائے ضرور شیئر کریں۔)
ہمارے آس پاس موجود ٹاکسک لوگ ہماری ذہنی اور جسمانی صحت پر بہت اثر انداز ہو رہے ہوتے ہیں۔ اگر آپ کے آس پاس زیادہ تر ٹاکسک لوگ ہیں اور آپ کو یہ نہیں معلوم کہ ان سے کیسے چھٹکارا حاصل کرنا ہے، تو آہستہ آہستہ آپ اپنی تمام انرجی اور ٹائم ان پر لگا دیتے ہیں۔ لیکن بدلے میں صرف ایسے رویے اور باتیں سننے کو ملتی ہیں جو پھر آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت پر اثر انداز ہو رہی ہوتی ہیں۔
لیکن اگر آپ کے پاس ایسے لوگ ہیں جو ہر طرح کے حالات میں مثبت رہتے ہیں، گھر میں کسی بھی قسم کی ٹاکسک اور منفی باتیں نہیں کرتے، ان لوگوں کے درمیان چاہے کتنی بھی مشکلات ہوں انسان ہمیشہ فریش رہتا ہے۔
اب یہاں پہ ایسا نہیں ہے کہ ان کے لیے کوئی مشکلات نہیں ہوتی بلکہ انہوں نے اپنے دماغ کو ایسے ری پروگرام کیا ہوا ہوتا ہے کہ اگر کوئی انسان انہیں کوئی منفی بات بھی کہے تو وہ ان کی ذہنی یا جسمانی صحت پر اثر انداز نہیں ہو رہی ہوتی۔
ہماری ورکشاپ کا اصل مقصد بھی یہی ہے کہ جو بھی آپ کے پاس ٹاکسک لوگ یا ٹاکسک ماحول ہے، آپ اس میں رہتے ہوئے خود کو کیسے پرسکون رکھ سکتے ہیں۔ آج کے دور میں ذہنی صحت سب سے زیادہ اہم ہے۔ ذہنی صحت خراب ہونے کی وجہ سے انسان بہت سی بیماریوں کا شکار ہو رہا ہے۔
سب سے پہلے کوشش کریں کہ اپنی ذہنی صحت کے اوپر کوئی بھی سمجھوتہ نہ کریں، اپنے آس پاس ان لوگوں کو کم کرنا شروع کریں جو آپ کی ذہنی صحت کے لیے خطرہ ہیں۔
اور اگر آپ خود کو تیار کرنا چاہتے ہیں کہ کیسے آپ ہر طرح کے ماحول میں ایڈجسٹ کر سکیں اور پرسکون رہ سکیں، تو آپ ہماری ورکشاپ جوائن کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے کمنٹ میں دیے گئے لنک پر کلک کر کے ٹیم سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں۔
Muhammad Waqas
NLP Trainer
Life Coach
Psychologist
Author
Pakistan Air Force Retd
کیا آپ کے لیے بھی ذہنی صحت سب سے زیادہ اہم ہے؟؟
جیسے کہ آپ سب جانتے ہیں، آج ہماری ورکشاپ ہے جس کا ٹائٹل ہے۔۔
Stay Calm in Toxic Environment
کنٹینٹ بناتے ہوئے میرے ذہن میں اپنے تمام لائن کے مسائل آ رہے تھے کہ وہ کیسے کیسے چیزیں فیس کر رہے ہوتے ہیں۔ اسپیشلی ہمارا نوجوان طبقہ، جو یونیورسٹی میں ہے یا ابھی جاب کرنا اسٹارٹ کر رہا ہے، انہیں بہت زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ہماری جاب میں جو چیز سب سے زیادہ جلدی سکون کو خراب کر رہی ہے، وہ ٹاکسک ماحول اور ٹاکسک لوگ ہیں۔ کام کا دباؤ اور دوسری چیزیں بھی ہماری ذہنی صحت پر اثر انداز ہوتی ہیں، لیکن ہمارے ارد گرد موجود لوگ اس سے زیادہ ہمارے سکون کو خراب کرتے ہیں۔
ایسے ہی خواتین کو اپنے سسرال وغیرہ میں بھی انہی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے
ان سب چیزوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہی یہ کلاس بنائی گئی ہے، اور اس میں ہر پارٹ کو ایسے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ آپ کی ذہنی صحت کو بہتر سے بہترین کرے گا۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کلاس کی آپ کو ریکارڈنگ دی جائے گی، جس کو آپ جب بھی دل چاہے دوبارہ دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ایکسیس آپ کے پاس لائف ٹائم کے لیے ہوگا۔
اس کے ساتھ ساتھ آپ کو کلاس میں مکمل موقع دیا جائے گا کہ آپ اپنا سوال پوچھ سکیں، اور آپ کو تفصیل سے جواب بھی دیا جائے گا۔
اتنی ساری سہولتوں کے ساتھ آپ کو اسپیشل ڈسکاؤنٹ آفر بھی دیا گیا ہے۔ اس ڈسکاؤنٹ آفر کو حاصل کرنے کے لیے جلد از جلد ٹیم سے واٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں، کیونکہ اس کے لیے ہماری سیٹس بہت محدود ہیں، اور جیسے ہی وہ مکمل ہوں گی ہم ڈسکاؤنٹ آفر پر ایڈمیشن لینا بند کر دیں گے۔
کلاس آج رات 8 بجے ہے اور کلاس زوم کے ذریعے ہوگی۔
اپنی سیٹ کنفرم کروانے کے لیے ابھی ٹیم سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں۔
http://wa.me/+923263600497
Muhammad Waqas
Trainer
Psychologist
NLP Master Practitioner
16/05/2026
خوشاب کا ڈھوڈا😅
انٹرنیشنل ایفلیشن کی خوشی میں ایک سٹوڈنٹ ایک کلو خوشاب کا ڈھوڈا لے کر اگیا✌️
16/05/2026
اگر آپ جاب کرتے ہیں، تو یہ تحریر آپ کی زندگی بدل سکتی ہے۔
آج کا نوجوان طبقہ جس سب سے بڑے نفسیاتی مسئلے کا سامنا کر رہا ہے، وہ "
ٹاکسک ورک پلیس ہے۔ جنریشن زی (Gen Z) میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں ہی خود مختار ہونے کا بہت زیادہ شوق رکھتے ہیں، لیکن کام کی جگہ پر موجود منفی رویے اور ٹاکسک لوگ اکثر ان کی ذہنی صحت کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ ہر وقت کسی نہ کسی ذہنی دباؤ یا الجھن کا شکار رہتے ہیں۔
اگر آپ بھی اس صورتحال سے گزر رہے ہیں، تو یہ پانچ اہم نکات آپ کو اس ماحول میں پرسکون رہنے اور اپنی پیشہ ورانہ ساکھ بچانے میں مدد دیں گے:
1. اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھیں۔
کام کی جگہ پر اپنی تمام تر انرجی صرف اپنے ٹاسک پر لگائیں۔ جب آپ اپنی کارکردگی کو بہترین بناتے ہیں، تو آپ کی توجہ ادھر ادھر کی باتوں اور آفس پالیٹکس سے ہٹ جاتی ہے۔ یہ رویہ نہ صرف آپ کو منفی گفتگو سے بچاتا ہے بلکہ آپ کی پیشہ ورانہ ترقی کی ضمانت بھی بنتا ہے۔
2. پیشہ ورانہ حدود اور دوستی کا فرق
کام کی جگہ پر سب سے خوش اخلاقی سے ملیں، لیکن ہر کسی کو اپنا گہرا دوست بنانے کی کوشش نہ کریں۔ یاد رکھیں کہ ورک پلیس ایک پیشہ ورانہ جگہ ہے جہاں مفادات کا ٹکراؤ ہو سکتا ہے۔ جذباتی وابستگی آپ کو ٹاکسک لوگوں کے لیے آسان ہدف بنا سکتی ہے، اس لیے ایک معقول فاصلہ برقرار رکھنا آپ کے ذہنی سکون کے لیے ضروری ہے۔
3. اپنی کمزوریاں ظاہر نہ کریں
اپنے ذاتی مسائل یا اپنی خامیوں کا تذکرہ کام کی جگہ پر کرنے سے گریز کریں۔ ٹاکسک ماحول میں لوگ اکثر آپ کی کمزوریوں کو آپ ہی کے خلاف استعمال کر سکتے ہیں۔ اپنی پرسنل برانڈنگ کو مضبوط رکھیں اور صرف اپنی صلاحیتوں کو سامنے لائیں تاکہ آپ کی شخصیت ایک بااعتماد پروفیشنل کے طور پر ابھرے۔
4. سینیئرز کے ساتھ احترام اور فاصلہ
اپنے اور اپنے سینیئرز کے درمیان ایک واضح پیشہ ورانہ فرق رکھیں۔ احترام ضرور کریں لیکن چاپلوسی یا ضرورت سے زیادہ بے تکلفی سے بچیں۔ جب آپ اپنے عہدے اور وقار کا خیال رکھتے ہیں، تو دوسرے بھی آپ کی حدود (Boundaries) کا احترام کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
5. 'نا' کہنے کی طاقت اور خود انحصاری
خوش اخلاق رہنا اچھی بات ہے، لیکن ہر کام کے لیے "ہاں" کہنا ضروری نہیں۔ اگر آپ پر اضافی بوجھ ڈالا جا رہا ہے یا کوئی چیز آپ کے اصولوں کے خلاف ہے، تو شائستگی سے "نا" کہنا سیکھیں۔ خود پر قابو پانا اور اپنی حدود طے کرنا خود اعتمادی اور ذہنی استقامت (Mental Resilience) کی نشانی ہے۔
ایک بات کا ہمیشہ خیال رکھیں کہ آپ کا ذہن ایک قیمتی اثاثہ ہے، اسے کسی ٹاکسک ماحول کی نذر نہ ہونے دیں۔ اپنی سوچ کو ری پروگرام کریں اور حالات کو اپنے اوپر حاوی ہونے کے بجائے ان کا مقابلہ کرنا سیکھیں۔
کیا آپ نے کبھی اپنے ورک پلیس پر ان میں سے کسی مسئلے کا سامنا کیا ہے؟ کمنٹ میں اپنی رائے ضرور بتائیں۔
اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ این ایل پی کی مدد سے اس طرح کے ماحول سے بچنے کے لیے مختلف ٹیکنیکس سیکھیں تو آپ ہماری ورکشاپ جوائن کر سکتے ہیں۔ کمنٹس میں دیے گئے لنک پر کلک کر کے ٹیم سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں۔
Muhammad Waqas
NLP Trainer
Life Coach
Psychologist
Author
Pakistan Air Force Retd
16/05/2026
جب سے انٹرنیشنل سرٹیفکیشن ہوئی ہے تب سے ٹیم ٹریٹ مانگ رہی ہے😣۔ کہتے ہیں کم از کم کیک تو ضرور ہونا چاہیے۔ اب ان کو کون سمجھائے کہ ٹریٹ تو آپ کو دینی چاہیے۔ جس نے اتنی ایفرٹ کر کے کچھ حاصل کیا ہے تو اپ کا کام ہے کہ اس کو کچھ ٹریٹ دیں۔ یہ الٹا مانگ رہے ہیں۔😅
یہی چیز پہلے بہت بار ہوئی ہے۔ ایک دفعہ میں نے پاکستان ایئر فورس میں پیراٹروپنگ (Para-troping) کی ٹریننگ کی تھی۔ جس میں جہاز سے پیراشوٹ کے ذریعے نیچے انا ہوتا ہے۔ جب مکمل کر کے ایا تو ساتھ والے ٹریٹ مانگنے لگے۔ کم از کم چائے ضرور ہونی چاہیے۔ اب وہ یہ نہیں پوچھتے کہ وہاں تجربہ کیسا رہا؟ کتنے جمپ کیے؟ کتنے فٹ بلندی سے جمپ تھے؟ اوپر جہاز سے ڈر تو نہیں لگتا؟ اب انہیں بندہ کیا بتائے۔ ڈر کیا ہوتا ہے، بندے کو تو موت نظر ا جاتی ہے 😅
بندہ جہاز سے نیچے دیکھتا ہے تو دل سے نکلتا ہے 'یا اللہ اس دفعہ حفاظت سے پہنچا دے۔ اگے کوئی گناہ نہیں کروں گا۔'🤭
اب میری مرضی تو نہیں ہے کہ ان کو ٹریٹ دوں۔ لیکن لگتا ہے کہ بلیک میل کر کے اور تعریفیں کر کے کیک نکلوا ہی لیں گے۔✌️
اپ کیا مشورہ دیتے ہیں کہ میں ان کا کیا کروں؟
Muhammad Waqas
NLP Trainer
Life Coach
Psychologist
Author
Pakistan Air Force Retd