05/10/2026
سری لنکا سیریز سے قبل قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں متوقع
سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ایشین گیمز میں بھیجے گئے قومی اسکواڈ میں کئی اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین گیمز میں پاکستان کی قیادت کرنے والے صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھی کپتان برقرار رکھنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب بابر اعظم، شاداب خان، نسیم شاہ اور فخر زمان کی اسکواڈ میں واپسی متوقع ہے۔ جبکہ احمد دانیال، سعد مسعود، حیدر علی اور محمد وسیم جونیئر کو ممکنہ طور پر ٹیم سے باہر کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز 9 سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ کے ارکان کو اسلام آباد میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی جا سکتی ہے، جبکہ سری لنکن ٹیم گزشتہ رات اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔
کیا بابر اعظم کی واپسی پاکستان کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوگی