04/02/2026
الاعوان چمپین ٹرافی لاہور
ٹیم نتھیا گلی ایگلز نے اپنا تیسرا میچ جیت کر پری کواٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ٹیم نے پہلے باولنگ کرتے ہوئے باولرز کی تباہ کن باولنگ کی بدولت مخالف ٹیم ڈنہ مکول کرکٹ کلب کو صرف 58 رنز تک محدود رکھا، جسمیں زین خضر 3 وکٹس، عبید اللہ 2 وکٹس، بلال وحید نے 2 وکٹس حاصل کی۔
ویلڈن بوائز
03/02/2026
لاہور میں جاری ٹورنامنٹ میں ٹیم نتھیا گلی ایگلز نے اپنے دوسرے میچ میں 27 رنز سے فتح حاصل کر لی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عبید اللہ 41، عبید نیاز 28، عبداللہ ظہور 20 اور حسنین 20 رنز کی بدولت 149 رنز کا حدف دیا۔ باولرز کی بہترین باولنگ اور بلال وحید کے دو رن آوٹ نے بھی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ عبداللہ 2 وکٹس ، علی باسط 2 وکٹس، رفاقت 2 وکٹس، علی اعجاز 1 وکٹ اور عبید نیاز نے 1 وکٹ لی۔
ویلڈن بوائز
02/02/2026
( الحمدللہ ) الاعوان چمپین ٹرافی لاہور
ٹیم نتھیا گلی ایگلز نے اپنا پہلا میچ جیت لیا۔ ٹیم نے پہلے باولنگ کرتے ہوئے باولرز کی تباہ کن اور نپی تلی باولنگ کی بدولت مخالف ٹیم مارخور کرکٹ کلب صرف 40 رنز تک محدود رکھا، جسمیں عبیداللہ 4 وکٹس، عبداللہ 2 وکٹس، علی اعجاز 1 وکٹ، رفاقت 1 اور زین نے 2 وکٹ حاصل کی💫 🏏♥️
31/10/2025
لاہور میں جاری گلیات ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ٹیم نتھیا گلی ایگلز نے کوارٹر فائنل میں 63 رنز سے فتح حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شانی گلیات کی 85 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت ٹیم نے160 رنز کا حدف دیا، جس میں عبیداللہ نے شانی کا بھر پور ساتھ دیتے ہوے 35 رنز کی اننگز کھیلی، باؤلرز کی کی بہترین اور تباہ کن باولنگ جسمیں علی کمانڈو 4 وکٹس، رفاقت 3 وکٹس اور باقی باولرز علی اعجاز، علی باسط اور مبشر حفیظ کی نپی تلی باولنگ نے مخالف ٹیم کو 97 رنز تک محدود رکھا اور ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ویلڈن بوائز
29/10/2025
GOOD LUCK TEAM NATHIA GALI EAGLES
Galyat T 20 Edition 8
Pre- Quarter Final
Nathia Gali Eagles Vs Channat Super King
16/10/2025
۔ٹیم نتھیاگلی ایگلز آ رہی ہے
نہ پیچھے ہٹنے کا سوچا، نہ ہارنے کا ڈر
ہم وہ ہیں جو جذبے سے کھیلتے ہیں اور دل جیت لیتے ہیں۔
اس بار میدان ہمارا، وقت ہمارا، جیت ہماری انشاءاللہ
نتھیاگلی ایگلز — اُڑان اونچی، حوصلے بلندیوں پر انشاءاللہ
02/10/2025
Get Ready Boys !!!
CONFIRM TEAM 8
Welcome in Galyat T20 cricket tournment edition 8..Wish you best of luck 🤞 for Event
گلیات T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ لاہور
fans
04/04/2025
کڑلال پریمیم لیگ
ٹیم نتھیاگلی ایگلز نے بہترین ٹیم ورک کی بدولت اپنے دونوں میچ جیت کے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا
پہلے میچ میں باؤلرز کی تباہ کن باولنگ کی بدولت مخالف ٹیم کو 59 رنز تک محدود رکھا جسمیں بالترتیب علی باسط 3، مبشر حفیظ 2، شاہد 2، علی اعجاز 2 اور عاصم 1 وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے
دوسرے میچ جو کہ 8 اوورز پر محدود تھا ٹیم نتھیا گلی ایگلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوے علی کمانڈو 76 رنز اور فیضان احمد 43 رنز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت حریف ٹیم کو 125 رنز کا حدف دیا، اور باؤلرز کی تباہ کن باولنگ نے بھی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اس میچ میں مبشر حفیظ 2، علی اعجاز 2 اور علی کمانڈو 1وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
ویلڈن بوائز
09/02/2025
ہارڈ لک ٹیم نتھیاگلی۔ پورا گراؤنڈ کا کراؤڈ ایک طرف اور ٹیم نتھیا گلی اک طرف۔ شکریہ KERI RAIKI Gymkhana آپ کی سپورٹ کا Azeem Kn Sardar -
We appreciate you supported your people unlike of few people in the crowd.