Sports Inside News

Sports Inside News

Share

We're passionate about sports! Our page brings you the latest news, updates, and analysis from the world of sports. Join the conversation and let's talk sports!

From cricket to football, basketball to tennis, and everything in between, we've got you covered. What We Offer:

- Breaking news and updates from the sports world
- In-depth analysis and commentary from expert pundits
- Live scores and match highlights
- Exclusive interviews with athletes and coaches
- Behind-the-scenes insights into the world of sports

Our Mission:
To provide sports fans with a

26/03/2026

"🇵🇰 SQUASH ACTION! 🇵🇰

Huge congrats to Noor Zaman on reaching the Quarter Finals of the Optasia Championships, England! 😍

The Pakistani squash star dominated World No. 14 Leonel Cardenas (MEX) 3-0 in the 2nd Round Match. 🔥

Noor Zaman (PAK) bt. Leonel Cardenas (MEX) 3-0: 11-7, 11-5, 11-7 (32m)

Next up: World No. 3 Diego Elias (PER) in the Quarter Finals! 💪

Let's go, Noor!



15/03/2026

پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے باضباطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔انہوں نے سو انٹرنیشنل میچوں میں قیادت کی۔ ان کپتانی میں پاکستان نے انڈر نائنٹین ورلڈکپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی

10/03/2026

Pakistan Hockey Team goalkeeper Muneeb Ur Rehman shares his thoughts after touching down in Lahore, heading to the homeland hockey ground 🏑
Muneeb Ur Rehman

01/03/2026

ایف آئی ایچ ورلڈکپ کوالیفائر

پاکستان ہاکی ٹیم نے پہلا میچ جیت لیا

پاکستان نے چین کے خلاف چار کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی پالی
پاکستان اپنا دوسرا میچ کل ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔

28/02/2026

سری لنکا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ۔پاکستان کی ٹیم میں تین اور سری لنکا کی دو تبدیلیاں
سری لنکا کی قومی کرکٹ ٹیم نے پالے کیلے میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ سری لنکن کپتان داسن شناکا نے ٹاس کے بعد کہا کہ میدان کی وکٹ بہتر دکھائی دے رہی ہے اور بعد میں نمی پڑنے کا امکان ہے، اس لیے بنیادی امور درست انداز میں انجام دینا ضروری ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو مقابلوں میں ٹیم بنیادی چیزیں درست انداز میں انجام نہیں دے سکی، تاہم اس میچ میں بہتری کی کوشش کی جائے گی۔
سری لنکا سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے، تاہم پاکستان کے پاس آخری چار میں جگہ بنانے کا موقع موجود ہے بشرطیکہ وہ تقریباً 65 رنز کے فرق سے کامیابی حاصل کرے۔ پاکستانی کپتان سلمان آغا نے کہا کہ وہ بھی پہلے گیند بازی کو ترجیح دیتے، لیکن اب ہدف یہ ہے کہ اچھا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا کر حریف کو محدود کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا موقع ہے اور ٹیم کو بلے بازی، گیند بازی اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں مکمل اور بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔
پاکستان نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں اور بابر اعظم اور صائم ایوب کو شامل نہیں کیا گیا، جبکہ خواجہ نافے نسیم شاہ اور سلمان مرزا کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب سری لنکا نے دو تبدیلیاں کرتے ہوئے زخمی کوشل مینڈس کی جگہ کامل مشارا کو شامل کیا جبکہ دُشن ہیمانتھا کی جگہ جینتھ لیاناجے کو ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔
سری لنکا کی ٹیم میں پاتھم نسانکا، کامل مشارا، چارتھ اسالنکا، پون رتھنائیکے، کمندو مینڈس، داسن شناکا، جینتھ لیاناجے، دونیتھ ویلالاگے، دُشمنتھا چمیرا، مہیش تھیکشانا اور دلشان مدوشنکا شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، سلمان آغا، خواجہ نفے، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، ابرار احمد اور عثمان طارق میدان میں اتریں گے

28/02/2026

آج کےمیچ میں بابر اعظم نہیں کھیلے گا ۔ ذرائع

28/02/2026

)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی منصوبوں کو فعال کر دیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق ICC Men's T20 World Cup 2026 جو اس وقت بھارت اور سری لنکا میں جاری ہے، اس کے انعقاد پر مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کا براہِ راست کوئی اثر نہیں پڑ رہا، تاہم سفری معاملات کے حوالے سے احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ایونٹ سے وابستہ کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلز، میچ حکام، براڈکاسٹ ٹیموں اور ایونٹ اسٹاف کی بڑی تعداد واپسی کے سفر کے لیے خلیجی ممالک کے ہوائی اڈوں خصوصاً دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (DXB) کو بطور ٹرانزٹ حب استعمال کرتی ہے، اس لیے متبادل سفری انتظامات پر کام تیز کر دیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایونٹ سے منسلک ہر فرد کی حفاظت اور فلاح اولین ترجیح ہے۔ سفری، لاجسٹکس اور سیکیورٹی ٹیمیں چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں تاکہ تمام متعلقہ افراد کم سے کم خلل کے ساتھ بحفاظت اپنے گھروں کو واپس جا سکیں۔ انہوں نے شائقین سے بھی اپیل کی کہ جو افراد ٹورنامنٹ کے لیے سفر کر چکے ہیں یا سفر کا ارادہ رکھتے ہیں وہ متعلقہ حکام کی ہدایات پر گہری نظر رکھیں اور بین الاقوامی سفر سے قبل تمام عوامل کو مدنظر رکھیں۔
آئی سی سی کی ٹریول اینڈ لاجسٹکس ٹیم بڑی بین الاقوامی ایئرلائنز کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ یورپ، جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے مختلف حب ایئرپورٹس کے ذریعے متبادل روٹس یقینی بنائے جا سکیں۔ سیکیورٹی کنسلٹنٹس متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور صورتحال کے مطابق فوری رہنمائی فراہم کریں گے، جبکہ ایک خصوصی آئی سی سی ٹریول سپورٹ ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ٹورنامنٹ کے پرامن اور محفوظ اختتام کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گا


28/02/2026

کینیڈی ) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اہم میچ سے قبل اسٹیڈیم میں اس وقت تشویش کی لہر دوڑ گئی جب آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی جارج اچانک معدے کی شدید تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق میچ کی کوریج کے لیے موجود جارج میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل اچانک پیٹ میں تیز درد کی شکایت کرنے لگے۔ ان کی حالت بگڑتی دیکھ کر انتظامیہ نے فوری طور پر میڈیکل ٹیم کو طلب کیا۔ اسٹیڈیم میں موجود ڈاکٹر نے ابتدائی معائنہ کیا تاہم تکلیف کی شدت کو دیکھتے ہوئے انہیں مزید علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر ایمبولینس طلب کی گئی، جس کے ذریعے جارج کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق انہیں مکمل طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے اور مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ تکلیف کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔
میچ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صحافیوں اور شائقین کی صحت و سلامتی اولین ترجیح ہے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات موجود ہیں۔
دوسری جانب ساتھی صحافیوں نے جارج کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق فی الحال ان کی حالت قابو میں ہے تاہم مزید طبی معائنے کے بعد ہی حتمی رائے دی جائے گی۔MSQ

28/02/2026

Sri Lankan most famous tourist city Kandy Tour from Colombo .



27/02/2026

England defeats New Zealand to give Pakistan team life line .

Now if Pakistan beat Sri Lanka with good margin than can qualify in Semi final.
Good luck

27/02/2026

This reel is based upon Pakistan star Babar Azam


Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


188 C Sahafi Colony Harbunas Pura
Lahore
54850