03/10/2023
گوتم گمبھیر نے کہا کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے پاس جس طرح کی تکنیک ہے، مجھے لگتا ہے وہ اس ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے تین یا چار سنچریاں بنائیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ورلڈ کپ 2023 بھارتی کپتان روہت شرما اور پاکستانی کپتان بابر اعظم دونوں کیلئے شاندار ثابت ہوگا۔