Naran Kaghan Babusar Top

Naran Kaghan Babusar Top

Share

پاکستان کی خوبصورتی اجاگر کرنے کی ایک ادنیٰ کوشش

08/12/2023

کشمیر کا حسن

Photos from Naran Kaghan Babusar Top's post 21/01/2022

2 فروری کو انشاللہ پارہ چنار روانگی

08/01/2022

سانحہ مری اور چند تجاویز ۔

سانحہ مری پر یقیناً پوری قوم افسردہ ہے ۔۔ اللہ تعالیٰ جابحق ہونے والے افراد کی مغفرت فرمائے اور ورثاء کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔ امین ۔۔ لیکن کیا ہم بحیثیت قوم اور ایک فرد کے ہر سانحے پر صرف افسردہ ہونے اور دعا معفرت کے علاوہ بھی کچھ سوچیں گے ۔۔
یہاں کچھ تجاویز جو میرے وال سے پہلے بھی شئیر ہوچکی ہے ۔۔۔ ان تجاویز پر اگر عمل کیا جائے تو اس طرح کے سانحات سے بچا بھی جاسکتا ہے اور ساتھ سیاحتی مقامات پر اچھا ٹائم بھی گزرا جاسکتا ہے ۔۔۔
1) جس سیاحتی مقام پر رش ہونے کا اندیشہ ہو ۔۔ وہاں پر جانے سے گریز کریں یا کچھ دن ٹھر کر جائے ۔۔ ان مقامات میں مری گلیات اور کالام سرپرست ہے ۔۔ شوگر ان ، نیلم، کمراٹ ، میاندم ، مینگورہ اور گلگت بلتسان کو متبادل کے طور پر منتحب کیا جاسکتا ہے
2) سیاحتی مقام پر جانے سے پہلے ہوٹل بکنگ لازمی کریں ۔۔
3) ہوسکے تو کسی مستند ٹور آپریٹر سے بکنگ کروائیں یا مشورہ لیں ۔۔
4)اچھی گاڑی اور پروفیشنل ڈرائیور کا انتحاب کریں ۔۔
5) گاڑیوں کے ساتھ ٹائروں کے لئے چین ساتھ لیکر جائیں ۔۔
6) خدانحواستہ اگر گزشتہ رات والی صورتحال بنتی ہے تو گاڑی میں زیادہ دیر بیٹھنے کی بجائے کچھ دیر باہر چہل قدمی کریں پھر دوبارہ گاڑی کے اندر بیٹھے اور کوشش کریں کہ اپنے اوپر نیند کو غالب نہ ہونے دیں ۔۔
7) ایمرجنسی کی صورت میں ایمرجنسی نمبرز پر رابطہ کریں ۔۔ یا مقامی لوگوں سے مدد لینے کی کوشش کریں ۔۔
8) مقامی انتظامیہ کی بھی یہ زمہ داری بنتی ہے کہ اگر سیاحتی مقام پر پچاس ہزار افراد کے رہائش کی کنجائش موجود ہے وہاں پر لاکھ یا دولاکھ لوگوں کوہر گز اجازت نہ دیں ۔۔ اور حالات کو قابو کرنے کے لئے ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کو بھی ایکٹیو رکھیں ۔تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے بروقت پہنچا جاسکے ۔۔
9)مقامی افراد اور ہوٹل مالکان کی زمہ داری بھی بنتی ہے کہ ایسی صورتحال میں صرف پیسے کمانے کے چکر میں لوگوں کو سڑکوں پر راتیں گزارنے پر مجبور نہ کریں بلکہ انسانوں کو بچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔۔
رب العالمین ہم سب کو ہدایت نصیب فرمائے اور مزید ایسے آزمائشوں اور سانحات سے اللہ بچائے امین

06/12/2021

چلتے ہیں تو ناران کو چلیے

22/08/2021

Apple seasons at hunza

15/07/2021

انشاللہ پیر کی رات کو لاہور سے روانگی بالاکوٹ کاغان ناران پیالہ جھیل لولوسر جھیل بابوسرٹاپ چلاس جگلوٹ گلگت ہنزہ عطا آ باد جھیل پاسوکونز سوست اور خنجراب پاس

13/06/2021

گڑھی دوپٹہ آ زاد کشمیر

19/05/2021

اسلام و علیکم

سیاحتی سرگرمیاں 24 مئی سے کھولنے کا پروانہ جاری ہوچکا ہے، اب ہر کوئی گھروں سے نکل کر پہاڑوں کی طرف جائیگا۔ کچھ صحراوں اور کچھ ساحل کا رخ کریں گے، ماسک، اور دیگر SOP تو یاد ہو ہی چکے ہونگے کچھ دیگر اہم باتیں بھی پلے سے باندھ لیں،

1۔ سب سے پہلے اپنی دستاویزات پوری کرلیں، مثلاً شناختی کارڈ ، ATM کارڈ وغیرہ اپنے پاس رکھ لیں ، اپنے ساتھ سفر کرنے والوں کو بھی تلقین کریں،
مختلف جگہوں پہ آپکی چھان بین کیلیے شناختی کارڈ طلب کیا جاسکتا ہے، نہ ہونے کی صورت میں آپکو واپس بھیجا جاسکتا ہے اور آپکا ٹور خراب ہوسکتا ہے
اگر اپنی گاڑی پہ جارہے ہیں تو گاڑی کے کاغذات بھی وغیرہ بھی اپنے ساتھ گاڑی میں ضرور رکھ لیں
2. آپکو اپنا بلڈ گروپ معلوم ہونا چاہئیے، اللہ نہ کرے کسی بھی ہنگامی صورت حال میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے، ابتدائی طبی امداد کا سامان بھی ساتھ ضرور رکھیں۔۔۔ اس میں مرہم پٹی، سردرد، قے آنا، پیٹ خرابی کی ادویات ضرور شامل رکھیں۔۔
3. ایک عدد چاقو، ٹارچ لائٹ، آگ جلانے والا لائٹر، ایک یا دو مضبوط رسیاں بھی ہوسکے تو ساتھ رکھ لیں ۔۔۔
4. پہاڑی علاقوں کی طرف نکلے والے بہت سے لوگ پوچھتے ہیں کہ گرم لباس ساتھ رکھیں یا نہیں۔۔ یہ بات ہمیشہ ذہن میں رہے کہ ان علاقوں میں موسم کا بالکل بھی اعتبار نہیں۔اسلیے گرم لباس اور جیکٹس وغیرہ ضرور ساتھ رکھ لیں۔۔
5.اگر آپکے منصوبہ میں ہائیکنگ شامل ہے تو ہائیکنگ سٹک ضرور ساتھ رکھ لیں۔آپکے شوز (جوگرز)بھی اس معیار پہ پورا اتریں کہ ٹریکنگ ہائیکنگ کرتے ہوئے آپ کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، کسی بھی قسم کی چپل (کھلی جوتی) پہننے سے پرہیز کریں۔۔اگر آپ میدانی علاقوں کی طرف سفر کرنا چاہ رہے تو اس حساب سےکپڑوں کی پیکنگ کریں ۔
6.سیکیورٹی اداروں کے افراد سے مکمل تعاون کریں، اخلاق ہی انسان کو باکمال بناتا ہے، چند منٹس کی گفتگو آپکی شخصیت کی عکاس ہوتی ہے، اسلیے بہترین اخلاق کا مظاہرہ کریں۔۔ سیکیورٹی اداروں کی تنصیبات، مقامات اور LOC پر فوٹو گرافی ویڈیو بنانے اور بغیر اجازت ان جگہوں پر نقل و حرکت سےگریز کریں،
7.آپ جس علاقہ میں جارہے ہیں وہاں کے اقدار اور مقامی ثقافت کا بھرپور خیال رکھیں، مقامی لوگوں کی اجازت کے بغیر آبادی والے علاقہ میں گھروں کی تصویر کشی سے پرہیز کریں، خواتین و حضرات ایسا لباس پہننے سے باز رہیں جس سے اس علاقہ کی ثقافت پر کاری ضرب لگے، مقامی بچوں کو پیسے دینے سے پرہیز کریں اس سے مقامی بچے بھکاری بنتے ہیں۔۔ اگر آپ کسی کی مدد کرنا چاہتے تو کسی بڑے گھر کے سرپرست سے مل کر اسکی مدد کریں، بچوں کو پیسے نہ دیں۔۔۔
8۔ میں نے بچپن سے اپنے والد مرحوم سے سنا تھا کہ جب بھی سفر کروتو اپنے پاس ڈائری یا کسی ورق پر اپنا مکمل ایڈریس اور کسی قریبی عزیز کا رابطہ نمبر لکھ کر ضرور ساتھ رکھ لو، خدانخواستہ کسی بھی ہنگامی صورت میں یہ لکھا ہوا بیت کام دے سکتا ہے،
9۔ایک اہم گزارش یہ ہہ نیند پوری کرنے کا خاص خیال رکھیں، میں نے پچھلے پانچ سال میں یہ مشاہدہ کیا کہ سب سے زیادہ مسئلہ سردرد کی صورت میں سامنے آتا ہے اور اسکی بڑی وجہ نیند کا پورا نہ ہونا اور مسلسل سفر کی وجہ سے بے آرامی یونا ہے، کم از کم چھ گھنٹے نیند ضرور پوری کریں۔۔۔۔اسکے ساتھ یہ بھی خیال رہے کہ آپ نے جس مقام کی سیر کرنی ہے صبح نماز فجر کے فوری بعد نکل جائیں تاکہ شام میں آپ اہنے پڑاو میں واپس پہنچ سکیں ۔۔

13/05/2021
18/04/2021

روبرو ملو گے تو قائل ہو جاؤ گے😀
دور سے ہم ذرا مغرور نظر آتے ہیں😂😉

05/04/2021

کیا ایک پھول دیکھنے کے لیے 1500 کلومیٹر کا سفر کرنا جائز ہے ؟ اہل دل رہنمائی فرمائیں

06/02/2021

رات کے اس پہر اچانک ایک سوچ ریڑھ کی ہڈھی کو چیر گئ ۔۔۔
منفی 60
سرد ہوائیں
دیوتا پہاڑ کی چوٹی
میرے لیے پہاڑ دیوتا جیسے ہیں جو میرے رب کی تعریف بیان کرتے ہیں جنہیں دیکھکر اسے بنانے والا شہہ رگ سے بھی زیادہ قریب محسوس ہوتا ھے ۔
میں ہمیشہ سوچتا ہوں کہ پہاڑوں کو سر کرنے کا کیا جنون ھے
اور کیوں ھے
پہاڑ باتیں کرتے ہیں کوئی ہیبت لیے ہوئے اور کوئی شانت ھے ۔۔
بہت دفعہ یہ پڑھاہے "پہاڑوں سے ضد نہیں لگاتے "
لیکن وہ جنون ہی کیا جو عقل کا غلام ہو وہ تو ایک وحشت ھے ۔۔۔
کچھ ایسے ہی سر پھرے ایک دیوتا کے حصار میں ہیں
یا رب ہر زرہ تیری سبحان پڑھتا ھے کہ بے شک آپ تعریف کے لیے ہیں ۔ ہمارا سجدہ حاجت ھے کہ آسانیاں فرمانا اور ہمیں سجدہ شکر ادا کرنے کی توفیق عطا کرنا ۔۔۔
ہمین درگزر فرمانا کہ ہم تیرے رازوں کو نہیں سمجھ سکتے ۔۔۔
آمین یا رب العالمین

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Sanda Road
Lahore
54000