Basant Bazaar

Basant Bazaar

Share

Kites related products seller.

Its all about Snooker and only snooker.

@ Focused to serve Pakistan snooker, Pakistan top quality coaches will be available on request to train up coming and keen members.

@ Tables quality is top of line, original imported Shender tables are provided to maintain quality of Snooker.

@ Free WIFI facility is provided.

@ The most comfortable sitting is arranged to give relaxation to our clients.

@ No issue of electricity break downs (UPS is backed up by Generator).

17/07/2026

السلام علیکم دوستو!

اگر آپ میں سے کوئی
%100 combed long staple cotton
جیسے Pima Cotton، Xinjiang Cotton، یا Egyptian Cotton
کا kite thread سیلر، سپلائر یا مینوفیکچرر ہے، یا آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو اس شعبے میں کام کرتا ہے، تو براہِ کرم مجھ سے رابطہ کریں یا اس کا کانٹیکٹ نمبر شیئر کر دیں۔

آپ کے تعاون کا بے حد شکریہ۔ 🙏

12/07/2026
12/07/2026

السلام علیکم دوستو!
جیسا کہ میں نے پہلے وعدہ کیا تھا، میں کوشش کروں گا کہ آپ سب کو دھاگوں کے مختلف اقسام اور ان کے فرق کے بارے میں مرحلہ وار آگاہ کروں۔ آج اس سلسلے کی پہلی قسط آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔
مجھے امید ہے کہ یہ معلومات بہت سے دوستوں کے لیے مفید ثابت ہوں گی۔ یقیناً کچھ احباب پہلے سے ان باتوں سے واقف ہوں گے، اور اگر کسی کے پاس اس موضوع پر مزید معلومات ہوں تو میری گزارش ہے کہ وہ ضرور میری رہنمائی کریں تاکہ ہم سب ایک دوسرے سے سیکھ سکیں۔
اور جو دوست ابھی ان چیزوں سے واقف نہیں ہیں، مجھے یقین ہے کہ انہیں اس ویڈیو سے ضرور کچھ نہ کچھ نیا سیکھنے کو ملے گا۔
اب میں یہ ویڈیو شیئر کر رہا ہوں، آپ اسے توجہ سے دیکھیں۔ ان شاء اللہ یہ آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

11/07/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

تمام بھائیوں کو میرا سلام۔

میں کافی عرصے سے پتنگ بازی اور کائٹ فلائنگ سے متعلق مختلف فیس بک گروپس کا خاموش رکن ہوں۔ ان گروپس میں ہونے والی گفتگو کو کافی عرصے سے دیکھ رہا ہوں۔ پہلے اپنا مختصر تعارف کروا دوں کہ میرا تعلق لاہور سے ہے اور میں ایک پرانا پتنگ باز ہوں۔

کچھ عرصے سے میں دیکھ رہا ہوں کہ دھاگوں اور ان کی اقسام کے بارے میں بہت سی غلط معلومات مارکیٹ اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہیں۔ میرا مقصد کسی کی مخالفت کرنا یا کسی کے کاروبار کو نقصان پہنچانا نہیں، بلکہ صرف درست معلومات لوگوں تک پہنچانا ہے۔

اتنے طویل عرصے کے وقفے کے بعد پتنگ بازی دوبارہ شروع ہوئی ہے۔ آج کے بہت سے نوجوان، خصوصاً جن کی عمر تقریباً 20 سے 25 سال ہے، شاید پہلی مرتبہ اس شوق اور تہوار سے متعارف ہوئے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ انہیں صحیح معلومات ملیں۔ اگر میری باتوں سے پرانے شوقین حضرات کو بھی کچھ نیا سیکھنے کو ملے یا وہ میری اصلاح کر سکیں تو میں اسے بھی خوش دلی سے قبول کروں گا۔

پہلی بات: "مینگو کاٹن"

آج کل بہت سے لوگ اپنے دھاگے کو "مینگو کاٹن" کہہ کر فروخت کر رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ مینگو کاٹن، کاٹن کی کوئی قسم نہیں ہے۔

"مینگو" دراصل ایک برانڈ کا نام تھا۔ ایک زمانے میں ایک معروف دھاگا ساز نے "Mango" کے نام سے کائٹ فلائنگ تھریڈ متعارف کروایا تھا، جو اپنے وقت کا بہترین دھاگا سمجھا جاتا تھا اور بہت سے نامور پتنگ باز اسے استعمال کرتے تھے۔

اگر کبھی ضرورت ہوئی تو اس برانڈ کی تاریخ بھی ضرور شیئر کروں گا۔

لہٰذا یہ بات ذہن میں رکھیں کہ مینگو کسی کپاس کی قسم کا نام نہیں بلکہ صرف ایک برانڈ کا نام تھا۔ آج اگر کوئی ہر دھاگے کو "مینگو کاٹن" کہہ رہا ہے تو یا تو اسے خود حقیقت کا علم نہیں، یا پھر وہ غلط معلومات آگے پہنچا رہا ہے۔

دوسری بات: "100% پیما کاٹن"

آج کل کچھ لوگ اپنے دھاگے کو "100% Pima Cotton" بھی لکھ رہے ہیں۔

پیما کاٹن دراصل امریکہ میں پیدا ہونے والی ایک اعلیٰ معیار کی لانگ اسٹیپل کاٹن ہے، جس کی اپنی ایک الگ شناخت اور خصوصیات ہیں۔

میں نے اب تک جن لوگوں سے "پیما کاٹن" کے نام پر دھاگا خریدا اور خود ٹیسٹ کیا، میری ذاتی رائے میں ان میں سے کوئی بھی اصل پیما کاٹن نہیں تھا۔

میں اپنی بات کے ثبوت کے طور پر اصل پیما کاٹن کی ویڈیو بھی شیئر کروں گا اور اس کی پہچان بھی بتاؤں گا تاکہ لوگ دھوکا نہ کھائیں۔

کچھ عرصہ پہلے تک میرا ارادہ اس شعبے میں کاروبار کرنے کا نہیں تھا، لیکن مارکیٹ میں غلط معلومات اور ناقص چیزوں کو اعلیٰ معیار کا نام دے کر فروخت ہوتے دیکھ کر میرا دل چاہا کہ کم از کم اصل اور نقل کی پہچان ضرور لوگوں تک پہنچاؤں، تاکہ ہر خریدار جان سکے کہ وہ جس چیز کے پیسے دے رہا ہے، کیا واقعی وہ اتنی ہی معیاری ہے جتنا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

یہ پوسٹ پہلے ہی کافی لمبی ہو گئی ہے، اس لیے باقی باتیں اگلی پوسٹس اور ویڈیوز میں کروں گا۔ سب سے پہلے پیما کاٹن کے بارے میں ایک مختصر ویڈیو شیئر کروں گا، جو امید ہے کہ سب کے لیے مفید ثابت ہوگی۔

میں تمام دوستوں کے تبصروں کو خوش آمدید کہوں گا۔ اگر کسی کے پاس بہتر معلومات ہوں یا وہ میری کسی بات کی اصلاح کرنا چاہے تو میں کھلے دل سے سنوں گا۔ مقصد صرف ایک صحت مند اور معلوماتی گفتگو ہے، نہ کہ بحث برائے بحث۔

خاص طور پر نئے آنے والے دوستوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اچھی اور عام چیز میں فرق پہچان سکیں، کیونکہ وہ اپنی محنت کی کمائی خرچ کرتے ہیں۔ پچھلے سیزن میں بہت سے لوگوں نے شوق کی خاطر ضرورت سے زیادہ قیمتیں ادا کیں۔ امید ہے کہ اس بار قیمتیں زیادہ متوازن ہوں گی، لیکن پھر بھی ہر خریدار کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ جس چیز کو خرید رہا ہے، کیا واقعی اس کی اتنی ہی قدر اور معیار ہے۔

آپ سب کا قیمتی وقت دینے اور یہ تحریر پڑھنے کا بہت شکریہ۔

ویڈیو ضرور دیکھیے گا، ان شاء اللہ وہ بہت سے لوگوں کے کام آئے گی۔

08/05/2026

Goodbye Snooker, Hello Basant! 🎱➡️🪁
Snooker Alley has closed its doors, and this page is officially pivoting to Basant products and discussions. Thank you for being part of our journey—we can’t wait to share this new season with you! 🎈

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Lahore