Born To Hunt

Call Directions Contact the business

Born To Hunt "Welcome to our Hunting Haven! 🌲🦌🔫

Join us in celebrating the art, passion, and tradition of hunting.

Whether you're a seasoned hunter, a newcomer eager to learn, or simply an admirer of the great outdoors, this page is your gateway to all things hunt

30/09/2026

فرینڈز ہنٹنگ کلب، میرپور آزاد کشمیر
آزاد ہنٹنگ کلب، ملک نومی بھائی کی بیسٹ ڈور کا ٹائٹل جیتنے والی زبردست ڈور بہت بہت مبارک
جوش، ولولہ اور شاندار مقابلے کا ایک یادگار منظر!

30/09/2026

چیمپئن سور کی دھماکہ خیز انٹری!
چوہدری سرفراز فرام UK کی شاندار اور سنسنی خیز ڈور، جہاں چیمپئن سور نے میدان میں اپنی رفتار اور دم خم کا بھرپور مظاہرہ کیا، جبکہ کتوں کے ساتھ زبردست جوڑ نے مقابلے کا جوش مزید بڑھا دیا۔
فرینڈز ہنٹنگ کلب، میرپور آزاد کشمیر, جہاں میدان میں کہانی لکھی جاتی ہے۔
Ahsan Numbrdar

29/09/2026

فرینڈز ہنٹنگ کلب، میرپور آزاد کشمیر
میلہ سجتا ہے اچھے جانوروں اور شاندار ٹیموں سے.
ایسے میلے میں اصل مزہ تب آتا ہے جب میدان میں ایسے سور اتریں جو گولی کی رفتار سے دوڑیں، جنہیں کتوں کا ذرا سا خوف نہ ہو، خاص طور پر ٹیڈی اور چیمپئن سور جنہوں نے کھڈوں سے نکلتے ہی شکرائیوں کو للکارا اور پھر شروع ہوا اصل آپریشن!

ایک بات پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں، کیونکہ میں خود اس کا چشم دید گواہ ہوں، کہ آنے والے میلے میں یہ جانور اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ جس محنت، تیاری اور لگن کے ساتھ ان پر کام کیا گیا ہے، اس کا عکس میدان میں ضرور نظر آئے گا۔

نوٹ: آیندہ منعقد ہونے والے میلے میں ٹیڈی اور چیمپئن سور پے راجہ جان شیر جانی کی طرف سے ایک بڑے انعام کا علان بھی کیا جانے گا

بھائیو!
کچھ خاص جھلکیاں آپ کی نظر ہیں۔
بڑی اسکرین پر دیکھیں، ڈیٹیل انجوائے کریں

فرینڈز ہنٹنگ کلب, میرپور آزاد کشمیر کے ٹرائل ڈوروں کا شاندار آخری میچ بھی بھرپور جوش و ولولے کے ساتھ، 20 ڈوروں کے کامیاب...
28/09/2026

فرینڈز ہنٹنگ کلب, میرپور آزاد کشمیر کے ٹرائل ڈوروں کا شاندار آخری میچ بھی بھرپور جوش و ولولے کے ساتھ، 20 ڈوروں کے کامیاب انعقاد کے بعد آج اختتام پذیر ہوا۔
اس شاندار میچ کے کامیاب انعقاد پر سید زبیر حسین شاہ، مینیجر عامر اور چوہدری احسن نمبردار کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

آج کے میچ میں حصہ لینے والے بھاگنے والے جانور بھی اپنی بھرپور تیاری کے ساتھ سیزن 2027 میں جلوہ گر ہونے کے لیے بالکل ریڈی ہیں.

فرینڈز ہنٹنگ کلب, میرپور آزاد کشمیر سیزن 2027، تیار رہیے!
Ahsan Numbrdar

فرینڈز ہنٹنگ کلب، میرپور آزاد کشمیر سیزن 2027 اوپننگ میچ چوہدری امتیاز کرلاں اور چوہدری مرتضیٰ کو دل کی گہرایوں سے خوش آ...
24/09/2026

فرینڈز ہنٹنگ کلب، میرپور آزاد کشمیر
سیزن 2027 اوپننگ میچ
چوہدری امتیاز کرلاں اور چوہدری مرتضیٰ کو دل کی گہرایوں سے خوش آمدید . Ahsan Numbrdar

شکاری بھائیو! سیزن کی آمد آمد ہے، تو پھر کیسی ہیں تیاریاں؟اس بار کس کوٹ پر ہے آپ کی نظریں؟ AhmedCh Ahsan NumbrdarAbrar B...
23/09/2026

شکاری بھائیو! سیزن کی آمد آمد ہے، تو پھر کیسی ہیں تیاریاں؟
اس بار کس کوٹ پر ہے آپ کی نظریں؟
AhmedCh Ahsan NumbrdarAbrar Bari

کھلے شکار کی چند یادیں!کچھ شوق وقت کے ساتھ کم نہیں ہوتے، بلکہ یادوں میں ہمیشہ کے لیے زندہ ہو جاتے ہیں. کیا خوب دور تھا و...
21/09/2026

کھلے شکار کی چند یادیں!
کچھ شوق وقت کے ساتھ کم نہیں ہوتے، بلکہ یادوں میں ہمیشہ کے لیے زندہ ہو جاتے ہیں.
کیا خوب دور تھا وہ بھی، جب شکار کے سیزن کا انتظار دن گن گن کر کیا جاتا تھا۔ ہر گزرتا دن ایک نئی امید جگاتا اور دل میں بس ایک ہی خواہش ہوتی کہ کب سیزن کھلے، کب یاروں کی محفل سجے اور کب ہم ایک بار پھر ان جنگلوں کا رخ کریں۔
وہ بھی کیا دن تھے، جب اچھے دوستوں کے ساتھ میل جول، رات گئے تک شکار کی باتیں، قہقہوں سے گونجتی محفلیں اور صبح سویرے منزل کی جانب روانگی، سب زندگی کے حسین ترین لمحات ہوا کرتے تھے۔
پھر وہ کڑاکے کی سردی، یخ بستہ ہوائیں، دھند میں لپٹے راستے اور بارڈر کے وسیع و عریض جنگلات جہاں ہر قدم کے ساتھ ایک نئی کہانی جنم لیتی تھی۔ کبھی کامیابی کی خوشی، کبھی خالی ہاتھ لوٹنے کا تجربہ، مگر ہر بار دوستوں کا ساتھ اور فطرت کے حسین نظارے دل کو ایک عجیب سکون عطا کرتے تھے۔

نئے سیزن کا جوش، شکاریوں کا ولولہ!نئے سیزن کے آغاز سے ہی تمام شکاری حضرات بھرپور جوش و خروش کے ساتھ میدان میں اترنے کے ل...
19/09/2026

نئے سیزن کا جوش، شکاریوں کا ولولہ!

نئے سیزن کے آغاز سے ہی تمام شکاری حضرات بھرپور جوش و خروش کے ساتھ میدان میں اترنے کے لیے تیار نظر آ رہے ہیں۔ کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو اس شوق کو فروغ دینے اور شکاریوں کی حوصلہ افزائی کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہیں۔

انہی شوقین اور حوصلہ افزا شخصیات میں راجہ جان شیر جانی بھائی ایک بار پھر نئے سیزن کے اوپننگ میچ میں شکاریوں کا جوش بڑھانے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے پُرعزم نظر آ رہے ہیں۔

فرینڈز ہنٹنگ کلب، میرپور آزاد کشمیر کے مانے تانے سور چیمپئن کے لیے راجہ جان شیر جانی بھائی کی جانب سے 50,000 روپے کا شاندار انعام بمعہ ٹرافی۔

شوق بھی، حوصلہ افزائی بھی، اور انعام بھی پچاس ہزار کا!
Ch Ahsan Numbrdar

اوپننگ سیزن میچ ریڈی فار گیم فرینڈز ہنٹنگ کلب، میرپور آزاد کشمیر  بڑا مقابلہ زبردست ایکشن!
17/09/2026

اوپننگ سیزن میچ
ریڈی فار گیم
فرینڈز ہنٹنگ کلب، میرپور آزاد کشمیر
بڑا مقابلہ زبردست ایکشن!

ایک نہیں، دو دو موٹر سائیکلیں!چوہدری سرفراز یو کے کاڈاکو سور کو کھلا چیلنج! اے کے کوٹ، آزاد کشمیرکوٹ مالکان کی جانب سے خ...
16/09/2026

ایک نہیں، دو دو موٹر سائیکلیں!
چوہدری سرفراز یو کے کا
ڈاکو سور کو کھلا چیلنج!
اے کے کوٹ، آزاد کشمیر

کوٹ مالکان کی جانب سے خصوصی اعلان:
ڈاکو سور کو پہلی تین لائنوں کے اندر پکڑنے والے کے لیے
ایک عدد موٹر سائیکل + شاندار ٹرافی!

تیار ہو جاؤ ایک زبردست اور سنسنی خیز مقابلے کے لیے!
Ahmed

Address

Lahore
54000

Telephone

+923214546601

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Born To Hunt posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Born To Hunt:

Shortcuts

Share

Category