Born To Hunt

Born To Hunt

Share

"Welcome to our Hunting Haven! 🌲🦌🔫

Join us in celebrating the art, passion, and tradition of hunting.

Whether you're a seasoned hunter, a newcomer eager to learn, or simply an admirer of the great outdoors, this page is your gateway to all things hunt

03/03/2026

جنگل کے شکار کے شوقین بھائیوں سے گزارش ہے کہ کمنٹس میں اپنی قیمتی رائے ضرور دیں۔ کیوں نہ آپ کو اس شوق کا وہ اصل چہرہ دکھایا جائے جو شکار کی حقیقی پہچان ہے؟
میں جلد ہی ایک نیا جنگل ہنٹ سیریز پر مبنی YouTube چینل شروع کرنے جا رہا ہوں، جس میں آپ کو پاکستان کے خوبصورت اور دلکش جنگلات، قدرتی مناظر، دیہی ثقافت، شکاریوں کی روایات، ہنٹرز کے گیٹ ٹوگیدرز اور یادگار لمحات دیکھنے کو ملیں گے۔

اس سیریز میں صرف شکار ہی نہیں بلکہ پاکستان کی خوبصورتی، مقامی کلچر، بھائی چارہ اور جنگل کی اصل فضا کو بھی HD کوالٹی میں پیش کیا جائے گا.
آپ کی تجاویز اور مشورے میرے لیے انتہائی اہم ہیں۔ اگر کسی بھائی کے پاس کوئی رائے یا آئیڈیا ہو تو ضرور شیئر کریں۔

آپ کی محبت اور سپورٹ کا بے حد شکریہ!
@topfans

17/02/2026

بیرونِ اور اندروں مُلک رہنے والے میرے شکاری بھائیو رمضان المبارک 🌙✨
اللہ تعالیٰ اس بابرکت مہینے میں ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے، دلوں کو سکون عطا کرے اور ہمیں اپنی رحمتوں سے مالا مال فرمائے۔ آمین 🤲
fansWaqar Raja sportsTasadaq JaniAbrar BariSyed Zubair Hussain ShahCh Ahsan NumbrdarMohammed AmjadMohsin Jattفرینڈز شکار کلبNaeem BadshahLajpal Hunting Puran

15/02/2026

رولے دیان کھیڈنیاں! سور وی تگڑا تے شکاری وی تگڑا.
مقابلہ برابر دا.
راجہ عمران اور راجہ رضوان کی اچھی ڈور

14/02/2026

سرزمین کشمیر میں ایک اور ابھرتا ہوا نام راجہ جان شیرجانی اور چوہدری احسن نمبردار.
کتوں کی ایک شاندار کوشش اور ایک بہت اچھی ڈور.

14/02/2026

🏆Team: Ch. Amjad Chimo Ana & Qasim Marala
📍 KOT: Friends Hunting Club, Mirpur Azad Kashmir
📅 25-01-2026

13/02/2026

سیالکوٹ کی سرزمین واقعی باکمال اور باہمت شکاریوں کی پہچان ہے۔ یہاں بے شمار نامور اور تجربہ کار شوقین اپنے فن کا لوہا منوا رہے ہیں، جن میں ملک جاوید اور ملک عرفان کا نام سرفہرست اور قابلِ ذکر ہے۔

ان کا بہترین نسل کا کتا ایرانی گھوڑا اپنی طاقت، رفتار اور غیرمعمولی جرات کی بدولت ہر کوٹ میں شاندار کارکردگی دکھا رہا ہے۔ اس ڈور میں بھی اس نے جس انداز سے سور پر جھپٹ کر اسے کھڑا کیا، وہ منظر واقعی دل تھام لینے والا تھا۔ اعتماد، کنٹرول اور بہادری کا ایسا مظاہرہ کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔

یہ صرف اچھی ڈور نہیں تھی، بلکہ محنت، تربیت اور خالص نسل کی پہچان کا عملی ثبوت تھی۔ ایسے مناظر ہی اس شوق کو زندہ رکھتے ہیں اور میدان کی رونق بڑھاتے ہیں۔

ملک جاوید اور ملک عرفان کو پوزیشن حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد۔
@topfansWaqar Raja sports

13/02/2026

نسل نسل ہی ہوتی ہے… ✨

سیالکوٹ کی شان و بان، جاوید بادشاہ کا نام ہی کافی ہے، اور اُس کا نامور کتا چترا تو جیسے ہمت، وفاداری اور بہادری کی زندہ مثال ہے۔ چترے نے ہر میدان میں اپنا لوہا منوا کر یہ ثابت کیا کہ اصل پہچان کردار اور کارکردگی سے بنتی ہے۔
اور آج وہی خون، وہی جوش، وہی غیرت اس کے بیٹے تماشہ میں بھی دیکھنے کو ملی۔ پہلی ہی ڈور میں تماشہ بجلی کی مانند لپکا، دلیرانہ انداز میں سور سے ٹکرایا.
جاوید بادشاہ اور نیم بادشاہ کو اچھی ڈور پے مبارک
@

13/02/2026

کوٹ چوہدری ابرار باری!
فخرکھڑی چوہدری ابرار باری کی ایک شاندار ڈور. واقعی قابلِ داد!
دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد 👏🔥

13/02/2026

سنسنی خیز جھلکیاں!! 🔥
کوٹ چوہدری ابرار باری
تاریخ: 2026-02-08
سید زبیر حسین شاہ اور چوھدری احسن نمبردار اور دیگر مہمان گرامی کی خصوصی آمد.
بجلی کی رفتار سے بھاگتے سور کتوں کو للکارتے رہے اور کھڈدوں میں جا کر بریک لگاتے رہے، 100 پلس ڈوروں میں سے چند دوڑائیں تھی جو کھڈوں کے باھر پکڑی گئی. کمال کے جانور تیار کیۓ ہیں بھی ابرار نے.
ایک یادگار، شاندار اور دل تھام لینے والا منظر جس نے حاضرین کو آغاز سے اختتام تک جوش و جذبے میں مبتلا رکھا۔ کوٹ چوہدری ابرار باری کی میزبانی، اعلیٰ نظم و ضبط اور شاندار انتظامات واقعی قابلِ تحسین ہیں۔ ہر لمحہ مہارت، حوصلے اور بہترین حکمتِ عملی کا آئینہ دار رہا۔

ایسی باوقار اور اعلیٰ معیار کی محفل سجانا یقیناً محنت، لگن اور مضبوط قیادت کا ثمر ہے۔ چوہدری ابرار باری, پوری ٹیم اور منتظمین خراجِ تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے اس ایونٹ کو کامیابی کی نئی بلندیوں تک پہنچایا۔

دل کی گہرائیوں سے مبارکباد. @topfansAbrar BariTasadaq JaniWaqar Raja sportsSyed Zubair Hussain Shah

11/02/2026

سو سے زائد ڈوروں پر مشتمل یہ ایونٹ آغاز سے اختتام تک سنسنی خیز رہا، جہاں سور آخری لمحے تک بھرپور طاقت سے ڈٹے رہے اور میدان حقیقی مقابلے کا منظر پیش کرتا رہا۔

ایسے مقابلے اتفاق نہیں ہوتے، بلکہ مضبوط حکمتِ عملی، فولادی ٹیم ورک اور باوقار قیادت کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ جب اصل معیار کی گیم ملے تو ایونٹ خود اپنی پہچان بنا لیتا ہے۔
چوہدری ابرار، باری کھڑی، پوری ٹیم اور انتظامیہ کو دل کی گہرائیوں سے سلام اور زبردست مبارکباد — آپ نے واقعی کمال کر دیا! 🔥👏
@topfansWaqar Raja sportsAbrar Bari

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Lahore
54000