Burki Hockey Club - R

Burki Hockey Club - R

Share

a introductory page of burki hockey club burewala

Photos from Burki Hockey Club - R's post 20/09/2021

بورےوالا 41 ویں آل پنجاب برکی انویٹیشن ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹاٸٹل برکی ہاکی کلب نے اپنے نام کرلیا۔
بورےوالا(زین چودهری) برکی ہاکی کلب کے زیر اہتممام 41 ویں آل پنجاب برکی انویٹیشن ہاکی ٹورنامنٹ کا فاٸنل میچ برکی ہاکی کلب بورےوالا اور اوکاڑہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔اس میچ میں کے شروع سے برکی ہاکی کلب کا پلڑا بھاری رہا۔برکی ہاکی کلب نے یہ میچ صفر کے مقابلے 2 گول سے اپنے نام کرلیا۔اس میچ کے مہمان خصوصی سردار خالد محمود ڈوگر ایم پی اے بورےوالا،ایم این چوہدری فقیر آراٸیں کے بیٹے اسامہ فقیر آراٸیں،خان خالد خان،شاہد نواب اور منظور برکت ماڑی والا تھے۔اس ٹورنامنٹ کے آرگناٸزر بہادر خان برکی،عثمان برکی،ولید برکی،شیخ عادل،احد گھمن اور حسنین گھمن تھے۔میچ کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوٸی۔جس میں معزز مہمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔تماشائيوں کی کثیر تعداد نے یہ میچ دیکھا۔اس ٹورنامنٹ میں سٹیج سیکرٹری قاسم شاکر تھے۔

Photos from Burki Hockey Club - R's post 18/09/2021

بورےوالا دوسرا سیمی فاٸنل میچ برکی ہاکی کلب نے اپنے نام کرلیا
بورےوالا(زین چوہدری) 41 ویں آل پنجاب برکی انویٹیشن ہاکی ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فاٸنل میچ برکی ہاکی کلب بورےوالا اور منڈی صادق گنج کی ٹیموں کے درميان کھیلا گیا۔برکی ہاکی کلب کی ٹیم نے یہ میچ 2-1 سے اپنے نام کرکے فاٸنل میچ کے لٸے کوالیفاٸی کرلیا۔اس میچ کے مہمان خصوصی غلام مصطفی بھٹی سابق تحصیل ناٸب ناظم تھے۔اس ٹورنامنٹ کا فاٸنل میچ بروز اتوار برکی ہاکی کلب بورےوالا اور ساہیوال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جاۓ گا۔

Photos from Burki Hockey Club - R's post 17/09/2021

بورےوالا برکی ہاکی کلب کے زیر اہتممام ٹورنامنٹ اختتامی مراحل میں داخل پہلے سیمی فاٸنل میں ساہیوال کی ٹیم فاتح
بورےوالا (زین چوہدری) برکی ہاکی کلب کے زیر اہتممام 41 واں آل پنجاب برکی انویٹیشن ہاکی ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔اس ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فاٸنل میچ وہاڑی کلب آف وہاڑی اور ساہیوال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔جو کہ ساہیوال کی ٹیم نے پیلینٹی سٹروکس پر 2-3 سے اپنے نام کرلیا۔اس میچ کے مہمان خصوصی رانا شاہد سرور سابق واٸس چیٸرمین ضلع کونسل وہاڑی تھے۔اس ٹورنامنٹ کے آرگنائزر بہادر خان برکی،عثمان برکی،ولید برکی،شیخ عادل،ارشد وٹو،احد گھمن،حسنین گھمن اور زین چوہدری ہیں

Photos from Burki Hockey Club - R's post 16/09/2021

بورےوالا آل پنجاب ٹورنامنٹ کا کوارٹر فاٸنل وہاڑی کی ٹیم نے میدان مار لیا۔
بورےوالا (زین چوہدری) برکی ہاکی کلب کے زیر اہتممام آل پنجاب ہاکی برکی انویٹیشن ہاکی ٹورنامنٹ کا کوارٹر فاٸنل میچ وہاڑی اور ساہیوال کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔جس کو وہاڑی کی ٹیم نے 3-1 کی برتری سے اپنے نام کیا۔اس کے میچ کے مہمان خصوصی محمد خاور رشید ایس ایس ٹی ساٸنس تھے۔شاٸقین کی کثر تعداد نے ایم سی گراٶنڈ میں منعقد میچ کو دیکھا۔اس ٹورنامنٹ کے آرگناٸزر بہادر خان برکی،عثمان برکی،اخلاق خان برکی،ارشد وٹو،احد گھمن،حسنین گھمن اور زین چوہدری ہیں

Photos from Burki Hockey Club - R's post 14/09/2021

2nd day of 41th all punjab burki invetation hockey tournament 2021. Mandi sadiq ganj vs DHA Pakpatan

Photos from Burki Hockey Club - R's post 13/09/2021

برکی ہاکی کلب کے زیر اہتممام آل پنجاب برکی انویٹیشن ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے افتتاحی میچ میاں چنوں اور ساہیوال کی ٹیموں کے درمیان ہوا۔اس میچ کے مہمان خصوصی پی اے ٹو اسسٹنٹ کمشنز ماجد خان،سی ای او محمد علی اور سینٹری انسپکٹر خرم تھے۔افتتاحی تقریب کی تصویریں جھلکیاں

Photos from Burki Hockey Club - R's post 11/09/2021

آل پنجاب برکی انویٹیشن ہاکی ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز 13 ستمبر 2021 سے گورٸمنٹ ایم سی ماڈل ہاٸی سکول بورےوالا میں ہورہا ہے۔جس میں پنجاب بھر کی بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔اس ٹورنامنٹ کے آرگنائزر خان بہادر خان برکی،ولید برکی،حسنین گھمن،احد گھمن اور زین چوہدری ہیں۔

10/09/2021

Tournament intazamyia.. Star from 13 sep 2021 at mc model high school burewala

10/09/2021

13 sep 2021 sy shrou ho ra hai

24/11/2020

برکی ہاکی کلب بورےوالا کے 45 سال مکمل ہوگۓ۔اس کلب سے بہت بڑے بڑے کھلاڑی پیدا ہوۓ۔ایک یادگار تصویر ۔جس میں بلکل بچے نظر آہے ہیں سارے

01/03/2020

Body of BHC 2020...2021

Photos from Burki Hockey Club - R's post 01/03/2020

Inshallah........ ♥️♥️♥️♥️

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Burewala
Lahore