04/06/2026
پاکستان ٹیم کو پہلے اوور کے دوسرے گیند پر وکٹ۔ شاہین شاہ آفریدی نے شارٹ کو آؤٹ کیا۔
You will remain up-to-date about new cricket updates.
04/06/2026
پاکستان ٹیم کو پہلے اوور کے دوسرے گیند پر وکٹ۔ شاہین شاہ آفریدی نے شارٹ کو آؤٹ کیا۔
04/06/2026
اسٹریلیا نے ٹھاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا
04/06/2026
🚨 مبارک ہو انٹرنیشنل کرکٹ میں ابرار احمد کے بڑی کامیابی 🚨
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے تازہ ترین ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں نمبر 4 آگیا جبکہ ٹی ٹونٹی آئی رینکنگ میں 3 نمبر پر آگیا
Indians appreciated Shoaib Akhter bowling 🥸😎
#
03/06/2026
رمیز راجہ نے کل میچ کے بعد کہتے ہیں کہ پاکستان ہارا نہیں بلکہ تھرڈ ایمپائر نے ہروایا ہے پاکستان کو کیونکہ تھرڈ امپائر تھرڈ کلاس امپائرنگ. بابراعظم کا الٹرا ایج کیوں نہیں چیک کیا گیند بلے سے لگ رہی تھی لیکن امپائر نے الٹرا ایج چیک ہی نہیں کیا ڈائریکٹ بال ٹریکنگ پر چلا گیا. اگر ایسا کیا جاتا تو بابر بچ جاتا بال بہت ہی قریب لگ رہا تھا بیٹ کا
03/06/2026
فخر کے بغیر ہم کس پر فخر کریں؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کی موجودہ صورتحال دیکھ کر واقعی افسوس ہوتا ہے۔ جب ٹیم میں فخر زمان جیسا جارح مزاج اوپنر موجود ہوتا تھا تو 300، 350 بلکہ 400 رنز کا ہدف بھی ناممکن نہیں لگتا تھا۔ اس کی بے خوف بیٹنگ پوری ٹیم کا اعتماد بڑھا دیتی تھی۔
مگر فخر زمان کے بغیر یہ ٹیم اتنی کمزور محسوس ہو رہی ہے کہ کل رات آسٹریلیا کے خلاف 230 رنز بھی نہ بنا سکی، جبکہ آسٹریلیا کے اہم فاسٹ بولرز بھی ٹیم میں شامل نہیں تھے۔
فخر زمان صرف ایک کھلاڑی نہیں، بلکہ پاکستان کی بیٹنگ لائن کا حوصلہ اور اعتماد تھا۔ 🇵🇰
رات کے میچ میں فخر زمان کو کس کس نے مس کیا؟ 🙋♂️
حاضری لگائیں اور اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں۔ 👇
..,............................ . .................................
03/06/2026
جب بھی کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرز کا ذکر ہوتا ہے تو ایک نام تقریباً ہمیشہ سب سے اوپر آتا ہے—وسیم اکرم۔ ان کے کیریئر کے اعداد و شمار ہی ان کی عظمت کا ثبوت ہیں۔ 916 بین الاقوامی وکٹوں کے ساتھ وہ کرکٹ تاریخ کے سب سے کامیاب بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ہیں۔ پاکستان کے لیے وہ آج بھی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 502 اور ٹیسٹ کرکٹ میں 414 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ وہ دنیا کے پہلے بولر بھی بنے جنہوں نے ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں فارمیٹس میں 400، 400 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا، ایک ایسا کارنامہ جسے بعد میں صرف ایک اور بولر دہرا سکا۔
تاہم وسیم اکرم کی عظمت صرف گیند بازی تک محدود نہیں تھی۔ 1996 میں زمبابوے کے خلاف انہوں نے نمبر 8 پر بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 257 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی، جو آج بھی ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر 8 بلے باز کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ اسی اننگز میں انہوں نے 12 چھکے بھی لگائے، جو اس وقت ایک عالمی ریکارڈ تھا اور آج بھی برقرار ہے۔
ریکارڈز کا سلسلہ یہیں ختم نہیں ہوتا۔ وسیم اکرم بین الاقوامی کرکٹ میں چار ہیٹ ٹرکس کرنے والے پہلے بولر بنے، جبکہ کپتان کی حیثیت سے ان کی 158 ون ڈے وکٹیں بھی ان کے غیرمعمولی کارگردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ،
وقار یونس کے ساتھ مل کر وسیم اکرم نے فاسٹ بولنگ کی تاریخ کی سب سے خطرناک جوڑیوں میں سے ایک تشکیل دی۔ دونوں کے پاس رفتار، تباہ کن سوئنگ اور خاص طور پر ریورس سوئنگ کا ایسا ہتھیار تھا جو دنیا کے بہترین بلے بازوں کو بھی پریشان کر دیتا تھا
سلطان آف سوئنگ" اپنی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں،
03/06/2026
ویسٹ انڈیز کے خلاف سری لنکا نے اپنی اننگز پر مضبوط گرفت قائم رکھتے ہوئے 29 اوورز میں 163 رنز بنا لیے ہیں جبکہ صرف 2 وکٹیں گری ہیں۔ سری لنکن بلے باز اعتماد کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور مسلسل رنز کی رفتار برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ اس مضبوط شراکت داری نے ٹیم کو بڑے اسکور کی جانب گامزن کر دیا ہے۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے بولرز کو میچ میں واپسی کے لیے جلد مزید وکٹیں درکار ہوں گی، ورنہ سری لنکا ایک مشکل ہدف مقرر کر سکتی ہے۔ 🏏🇱🇰🔥💪
03/06/2026
چاچا کرکٹ اپ کا بہت بہت شکریہ ۔۔اپ کو کرکٹ کے میدانوں میں ہمیشہ ہمیشہ مس کیا جائے گا پوری پاکستانی قوم اپ کو سلام پیش کرتی ہے ❤️🇵🇰
اس پوسٹ کو اتنا لائک کمنٹ اور شیئر کرو کہ چاچا کرکٹ تک پہنچ جائے
゚
03/06/2026
بھائی صاحب یہ چکر کیا ہے آخر؟ فخر زمان کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سکواڈ کا حصہ نہ بنانے کی وجہ انجری بتائی گئی تھی۔ لیکن خبر نکل کے آ رہی ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ کے فائنل میں ایبٹ آباد ریجن کی کپتانی کرے گا۔ اگر وہ انجرڈ ہے تو ڈومیسٹک کیسے کھیل رہا ہے۔
فخر زمان کا ٹی ٹوینٹی میں مسئلہ ہے ہم مانتے ہیں لیکن ون ڈے کا تو وہ بہترین پلیئر ہے اور ون ڈے کی ٹیم میں ہونا اس کا حق ہے۔ اگر ون کی بینچ سٹرینتھ بنانے کے لیے فخر زمان کو ریسٹ دیا گیا تو سیدھا بتا دیا جاتا کہ اسے ریسٹ دیا گیا ہے، انجری کا کیوں کہا گیا پھر؟
کیا فخر زمان کو ون ڈے سے سائیڈ لائن کیا جا رہا ہے؟ کمینٹ ؟
مزید کرکٹ خبروں سے باخبر رہنے اور اعدادوشمار جاننے کے لیے ہمیں فالو کریں۔ شکریہ