28/05/2025
الحمدللہ! پہلی ورلڈ فل کانٹیکٹ کراٹے چیمپئن شپ2025, مورخہ 29 مئی سے 2 جون 2025 تک ٹوکیو اریاکے ایرینا، ٹوکیو جاپان میں منعقد ہونے جا رہی ہے۔ یہ چیمپئن شپ دنیا کی سب سے بڑی ورلڈ فل کانٹیکٹ کراٹے تنظیم
"World Full Contact Karate Organization"
کے تحت ہو رہی ہے، جس میں دنیا بھر کی 400 سے زائد کیوکوشن کراٹے کی آرگنائزیشنز شامل ہیں۔
یہ پہلا عالمی فل کانٹیکٹ کراٹے ایونٹ ہے جس میں پوری دنیا سے صرف 30 ریفریز کا انتخاب کیا گیا ہے، اور الحمدللہ میرا نام بھی ان منتخب ریفریز میں شامل ہے۔ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اس ورلڈ فل کانٹیکٹ کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کی طرف سے نمائندگی کر رہا ہوں اور میں آپ سب سے دعا کی درخواست کرتا ہوں کہ میرا سفر جاپان خیریت سے ہو، اور میں کامیابی کے ساتھ وطن واپس آؤں۔
آپ سب کی دعاؤں کا طلبگار
شیحان محمد ارشد جان
24/10/2022
23/10/2022
18/10/2022
18/10/2022