10/06/2026
🚨 نسیم شاہ پاکستان کے ٹیسٹ منصوبوں سے باہر
پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ریڈ بال (ٹیسٹ) منصوبوں سے الگ کر دیا ہے، اور وہ اب پاکستان کے ٹیسٹ سیٹ اپ کا حصہ نہیں رہے۔
سلیکٹرز کا یہ بڑا فیصلہ آئندہ ٹیسٹ سائیکل سے قبل سامنے آیا ہے، جس نے شائقینِ کرکٹ میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ 👀🏏
10/06/2026
🏏 ایشین گیمز 2026 کے لیے پاکستان مردوں کی 15 رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
صاحبزادہ فرحان کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ عبدالصمد نائب کپتان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے جو ایشین گیمز میں قومی پرچم سربلند کرنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ 🇵🇰💚
شائقینِ کرکٹ کو امید ہے کہ یہ ٹیم ایشین گیمز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگی۔ تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات، قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ 💪🏆
08/06/2026
🚨 شاہین آفریدی کے دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے کا امکان! 🇵🇰
ذرائع کے مطابق سلیکٹرز نوجوان فاسٹ باؤلرز محمد علی اور عبید شاہ کو موقع دینے پر غور کر رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہین آفریدی نے اپنے آخری ویسٹ انڈیز ٹور میں صرف 2 ٹیسٹ میچز میں 18 وکٹیں حاصل کر کے شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔ 👏🔥
کیا شاہین کو نظرانداز کرنا درست فیصلہ ہوگا؟ 🤔
05/06/2026
� شاداب خان کی اس کارکردگی کے بعد، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ انہیں اس وقت پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں جگہ ملنی چاہیے؟ 🇵🇰🤔
کیا ایک اچھی اننگز قومی ٹیم میں واپسی کے لیے کافی ہے، یا پھر مستقل کارکردگی ہی اصل معیار ہونی چاہیے؟ اپنی رائے ضرور دیں! 👇
🇵🇰🏏
04/06/2026
🚨 شاداب خان کے نام منفرد ریکارڈ 🚨
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اعداد و شمار کے مطابق، شاداب خان کرکٹ تاریخ کے واحد لیگ اسپنر بن گئے ہیں جو مسلسل 7 ون ڈے میچز میں ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔ 😳🏏
یہ دعویٰ شائقینِ کرکٹ میں خوب زیرِ بحث ہے، جبکہ شاداب کی کارکردگی ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
03/06/2026
جس بات کا خدشہ تھا، وہی ہوا… پاکستان میچ ہار گیا۔ 💔🇵🇰
لیکن شاداب خان کی 104 گیندوں پر کھیلی گئی یہ اننگز اب ورلڈ کپ تک بار بار دکھائی جائے گی، اور شاید اسی بنیاد پر انہیں ٹیم میں مستقل جگہ بھی مل جائے۔ اب یہ سوال پسِ پشت چلا جائے گا کہ شاداب بنیادی طور پر ایک باؤلر ہیں اور ان کی موجودگی میں دوسرے کھلاڑیوں کے مواقع محدود ہو رہے ہیں۔
افسوسناک پہلو یہ ہے کہ پاکستان اپنی ہی سازگار کنڈیشنز میں آسٹریلیا کی نسبتاً کم تجربہ کار ٹیم سے شکست کھا گیا، مگر بحث کا رخ شاید کسی اور طرف موڑ دیا جائے گا۔
سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ پاکستانی کرکٹ برسوں سے چند ہی ناموں کے گرد گھوم رہی ہے۔ نہ نیا نظام نظر آتا ہے، نہ نئی سوچ، نہ ہی مستقبل کی واضح منصوبہ بندی۔ 💔🇵🇰
02/06/2026
پاکستان کے لیے ODI کرکٹ کھیلنے کے لیے انجری کے باعث “ان فٹ”، لیکن نیشنل ٹی20 کپ کا فائنل کھیلنے کے لیے فٹ؟ 🤔
فخر زمان، جنہیں رپورٹس کے مطابق انجری کے باعث پاکستان کی ODI ٹیم کے لیے دستیاب نہیں سمجھا جا رہا، 7 جون کو نیشنل ٹی20 کپ کے فائنل میں ایبٹ آباد کی قیادت کرتے نظر آئیں گے۔ 👀🏏
یہ سوال تو بنتا ہے کہ اگر فائنل کھیلنے کے لیے فٹ ہیں تو قومی ٹیم کے لیے کیوں نہیں؟ 🤷♂️
31/05/2026
🏆 ایک بار پھر بادشاہت برقرار! 🏆
رائل چیلنجرز بنگلورو نے مسلسل دوسرے سال آئی پی ایل ٹرافی اپنے نام کر کے ثابت کر دیا کہ چیمپئنز صرف بنتے نہیں، اپنی حکمرانی بھی قائم رکھتے ہیں! ❤️🔥
آر سی بی کا راج جاری ہے، اور مخالف ٹیمیں اب بھی انہیں روکنے میں ناکام ہیں۔ 👑🏏
30/05/2026
🇵🇰 آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان!
۔
🏏🇵🇰🔥